خیبر میں شہید ایس ایچ او ریاض حسین کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی گئی

شہید ایس ایچ او ریاض حسین کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز خیبر شاکس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، ڈی پی او خیبر وقار احمد، ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد علی، عسکری حکام، منتخب نمائندگان، پولیس افسران و اہلکاروں، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر طارق سعید مروت نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاض حسین نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پولیس کے مقدس فرائض اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی وابستگی کا عملی ثبوت دیا ہے۔معاونِ خصوصی نے شہید پولیس افسر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے شہید کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔طارق سعید مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جدوجہد میں پولیس افسران و اہلکاروں کا کردار قابلِ قدر ہے، جبکہ شہید ریاض حسین جیسے بہادر افسران کی خدمات محکمہ پولیس کے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔

مزید پڑھیں