سیمینار میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، سابق مشیر انسداد بدعنوانی مصدق عباسی سمیت اعلیٰ سرکاری افسران کی شرکت
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر 8 سے 13 دسمبر تک خیبر پختونخوا میں ہفتہ انسداد بدعنوانی منایا جائے گا، شفیع جان
سرکاری محکموں کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کے حوالے سے آگاہی واکس اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے، شفیع جان
انسداد بدعنوانی کا دن یاد دلاتا ہے کہ کرپشن صرف قانون شکنی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے، شفیع جان
بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، شفیع جان
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبے میں بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے، شفیع جان
بدعنوانی کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی نکتہ اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، شفیع جان
بہتر طرز حکمرانی کے لیے اداروں میں شفافیت کا فروغ بنیادی شرط ہے، شفیع جان
آئی ایم ایف کو دعوت دیتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی اور بدعنوانی پر ڈائیگناسٹک رپورٹ تیار کرے، شفیع جان
وفاقی حکومت کی طرح رپورٹ روکی نہیں جائے گی، شفیع جان
پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بدعنوانی ہے، اشرافیہ کی کرپشن ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر رہی ہے، شفیع جان
کرپشن کے باعث ملک میں سرمایہ کاری نہیں آتی اور ترقی کا عمل رک جاتا ہے، شفیع جان
ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے، شفیع جان
مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کی نظر میں کرپشن کوئی مسئلہ نہیں، شفیع جان
آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ میں وفاقی حکومت کی 5300 ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی ایک چارج شیٹ ہے، شفیع جان
مذکورہ رقوم سے بڑے ڈیمز سمیت صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری ممکن ہے، شفیع جان
مقصود چپڑاسی، ٹی ٹی کیس، اومنی اور دیگر بڑے کرپشن کیسز پوری دنیا کے سامنے ہیں، شفیع جان
صوبائی حکومت صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے،عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کررہی ہے، شفیع جان
