وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا دورہ لاہور/ چکری ریسٹ ایریا سیل/ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا بیان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی منتخب پارلیمنٹیرینز کے ہمراہ دورہ لاہور کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، شفیع جان

پنجاب حکومت نے خوف و بوکھلاہٹ میں چکری کے مقام پر قیام کے لئے مختص ایریا سیل کر دیا،شفیع جان

پنجاب پولیس نے چکری کے مقام پر وزیر اعلی سہیل آفریدی کا راستہ روکا، شفیع جان

منتخب وزیراعلیٰ کے دورے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، شفیع جان

ریسٹ ایریا کو سیل کرنا اور راستہ روکنا پنجاب حکومت کے خوف کی واضح علامت ہے، شفیع جان

جعلی پنجاب حکومت عوام کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، شفیع جان

حسن ابدال اور چکری میں کارکنوں کے شاندار استقبال سے پنجاب حکومت خوفزدہ ہو گئی، شفیع جان

پنجاب پر زبردستی مسلط حکومت آمریت کا مظاہرہ کر رہی ہے، شفیع جان

ایک منتخب وزیراعلیٰ کا دیگر صوبوں کا دورہ آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، شفیع جان

پنجاب حکومت حوصلہ رکھے، ابھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی لاہور پہنچے بھی نہیں، شفیع جان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے استقبال کے لیے لاہور میں کارکنوں کا جوش و جذبہ عروج پر ہے، شفیع جان

پنجاب حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے، شفیع جان

مزید پڑھیں