خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان کی زیر صدارت پشاور میں حلقہ پی کے 25 بونیر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسین ایریگیشن بونیر، ایس ڈی او ایریگیشن بونیر، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بونیر اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بونیر کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے حلقہ پی کے 25 بونیر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مختلف سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر بھی جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت حلقہ پی کے 25 بونیر سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں آبپاشی کے نظام کی بہتری، مختلف محکموں میں ترقیاتی منصوبوں کے مؤثر نفاذ اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حلقہ پی کے 25 بونیر میں محکمہ ایریگیشن بونیر، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بونیر اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بونیر کے تحت جاری تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات کے مطابق شفافیت، بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان نے کہا کہ ضلع بونیر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبے عوام کی دہلیز تک پہنچائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کا مقصد عوام کو ان کے اپنے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل کا بروقت اور مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے۔
