ضلع کوہاٹ میں جاری محکمہ آبپاشی کے مختلف منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

ضلع کوہاٹ میں جاری محکمہ ایریگیشن کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور ان پر کام تیز کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت خیبرپختونخوا کیوزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کی۔اس موقع پرسیکرٹری محکمہ آبپاشی عبدالباسط بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران مختلف منصوبوں پر جاری کام کے حوالے سیگفتگو کی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کی جانے والی سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری محکمہ آبپاشی نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو کوہاٹ میں جاری منصوبوں پر جاری کام سے متعلق آگاہی لی۔ وزیر قانون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کوہاٹ میں جاری ڈیمز اور دیگر منصوبوں پر کام جلد مکمل کرنے سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف کوہاٹ بلکہ دیگر اضلاع میں بھی جاری منصوبوں کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ویژن کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سیکرٹری محکمہ آبپاشی نے کہا کہ گڈ گورننس روڑ میپ کے مطابق کام کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف دیا جاسکے۔

مزید پڑھیں