کوہاٹی گیٹ کے سامنے واقع لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا کے پلازہ میں شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید ہسپتال کے قیام پر باقاعدہ غور شروع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و بلدیات مینا خان آفریدی اور وزیر صحت میاں خلیق الرحمان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجوزہ ہسپتال کے قیام سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دونوں وزراء نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کاغذی اور عملی پیش رفت کو تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مجوزہ ہسپتال کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے بہترین علاج کی سہولیات میسر آ سکیں۔صوبائی وزراء نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پشاور بلکہ گردونواح کے علاقوں کے عوام بھی مستفید ہوں گے اور صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی
