صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس اینڈ لائبریری کا اہم اجلاس جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی اور چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس اینڈ لائبریری ثریا بی بی نے کی

صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس اینڈ لائبریری کا اہم اجلاس جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی اور چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس اینڈ لائبریری ثریا بی بی نے کی۔ اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی ا و رعاصمہ عالم سمیت پی اینڈ ڈی، سی اینڈ ڈبلیو، ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی اسمبلی سٹیٹ آفس و لائبریری کے متعلقہ افسران و سپیشل سیکرٹری ایڈمن نے شرکت کی۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کی جانب سے ایم پی اے ہاسٹل کے نئے بلاک کی تعمیر, کینٹین کی صفائی اور طعام کے معیار و قیمتوں, ہاسٹل کی سیکورٹی, صفائی ستھرائی سٹاف یونیفارم, بائیو میٹرک حاضری سسٹم, سٹاف کی ضروری تربیت, شاہی مہمان خانہ سمیت سرکاری رہائش گاہوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ثریا بی بی نے تمام متعلقہ محکموں کے و ذمہ داران کو ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اجلاس میں اسمبلی لائبریری سیکشن کی جانب سے لائبریری کی ڈیجیٹلائزیشن،آٹو میشن اور ڈیجیٹل کارنر کے قیام کے حوالے سے بھی تفصلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں