خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم و بلدیات مینا خان افریدی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں سیکرٹری بلدیات ظفرالاسلام اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر اعلی حکام کی شرکت
اجلاس میں محکمہ بلدیات کے ملازمین کی پوسٹنگ ٹرانسفر پالیسی اور کارکردگی کو مزید موثر بنانے پر گفتگو ہوئی
ملازمین کے لیے جاب ڈسکرپشن اور کارکردگی پیمانہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ بریفنگ
ریٹائر ہونے والے ملازم کو اخری چھ ماہ میں ٹرانسفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر بلدیات
پلیسمنٹ کمیٹی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ٹرانسفر شدہ ملازم کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کر دی گئی
بلدیاتی ملازمین کی کارکردگی کو متعلقہ پوسٹنگ کے دوران ماتحت ادارے کی ذرائع امدنی بڑھانے سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا
اب کوئی ملازم کسی کاغذ پر پاوں رکھ کر تاخیری حربوں کا استعمال نہیں کر سکے گا۔ مینا خان افریدی
عوام پر نہ کوئی نئی بلدیاتی ٹیکس لگائیں گے اور نہ کوئی اضافہ کریں گے۔ مینا خان افریدی
بلدیاتی افیسرز ٹیکس نیٹ کو مزید بڑھائیں۔ مینا خان افریدی
صوبے میں پہلی بار بلدیاتی ملازمین کے لئے جاب ڈسکرپشن اور کارکردگی انڈیکیٹرز متعارف کر رہے ہیں۔ مینا خان افریدی
سیکرٹری سے لے کر چوکیدار تک سب کا احتساب کریں گے۔ مینا خان افریدی
ریجنل میونسپل افیسرز کی کارکردگی فقط خانہ پری تک محدود ہے۔ مینا خان افریدی
ریجنل میونسپل افیسرز کی کارکردگی بہتر کرنے بنانے کے لیے ذمہ داریاں دی جائیں۔ مینا خان افریدی کی ہدایت

مزید پڑھیں