Home Blog Page 114

شہباز شریف کا آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

نئے آئی ایم ایف پروگرام میں حکومت عام لوگوں کے لیے کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ٹیکس کی شرح میں کمی، رئیل اسٹیٹ یا پاور ٹیرف کی صورت میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی گئی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے آئی ایم ایف پروگرام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا انہوں نے کہا جب پاکستان نے جولائی 2024 میں آئی ایم ایف کا پروگرام حاصل کیا تب یہ دعویٰ شہباز شریف نے کیا تھا آج پاکستان نے 37 ماہ کے جاری EFF پروگرام کے ساتھ ایک اور متوازی 28 ماہ کا موسمیاتی پروگرام (RSF) لیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ پہلا جائزہ مکمل ہو گیا ہے اور سٹاف لیول سطح پر معاہدہ ہو گیا ہے اور بری خبر یہ ہے کہ حکومت عام لوگوں کے لیے کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ٹیکس کی شرح میں کمی، رئیل اسٹیٹ یا پاور ٹیرف کی صورت میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی گئی اور عوام کو موجودہ ابتر معاشی حالت کے ساتھ ہی رہنا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت اپنے دور اقتدار یعنی پی ڈی ایم2022 سے لے کر اب تک 3 سالوں کے مختصر عرصے میں آئی ایم ایف سے 4 پروگرام لے چکی ہے۔

عید قریب آتے ہی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ناقص اور غیر معیاری سویٹس کے خلاف کارروائیاں تیز

متعدد بیکری یونٹس سیل، غیر معیاری تیل تلف، بھاری جرمانے عائد، فوڈ اتھارٹی حکام

وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے عیدالفطر قریب آتے ہی ناقص اور غیر معیاری سویٹس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ صوبہ بھر میں جاری آپریشن کے دوران متعدد بیکری اور پروڈکشن یونٹس کی انسپکشن کی گئی، جبکہ صفائی کی ناقص صورتحال اور مضر صحت و غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔کاروائیوں کے تفصیلات جاری کرتے ہوئے ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشاور، مردان، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، لوئر چترال سمیت مختلف اضلاع میں رات گئے کارروائیاں کیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پشاور کے چارسدہ روڈ، دلازک روڈ اور گلبہار میں انسپکشن کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال پر 2 بیکری یونٹس سیل کر دیے گئے، جبکہ 20 لیٹر غیر معیاری تیل موقع پر ہی تلف کر دیا گیاترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایبٹ آباد، چترال، ڈی آئی خان، دیر اپر اور ہنگو میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور متعدد یونٹس کو امپروومنٹ نوٹسز جاری کیے گئے۔مزید تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں 3 بیکری اور پروڈکشن یونٹس سمیت مردان کے تحصیل کاٹلنگ، ہنگو، ڈی آئی خان، اپر دیر اور چترال میں غیر معیاری اور ناقص سویٹس کی فروخت پر جرمانے عائد کیے گئے اور انہیں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے کامیاب کارروائیوں پر انسپکشن ٹیموں کو داد دی اور کہ کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور غیر معیاری سویٹس کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے متعلقہ حکام کو سخت کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

چینی کی بڑھتی قیمتوں پر وزیر خوراک خیبرپختونخوا کا سخت ردعمل

نااہل چچا اور نااہل بھتیجی کی ناقص پالیسیوں نے میٹھی چینی کو عوام کے لیے کڑوا بنا دیا ہے وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر یہاں سیجاری اپنے ایک بیان میں شدید ردعمل دیتے شہباز حکومت اور شوگر مافیا کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ہے کہ نااہل چچا اور نااہل بھتیجی کی ناقص پالیسیوں نے میٹھی چینی کو عوام کے لیے کڑوا بنا دیا ہے۔وزیر خوراک نے کہا کہ شہباز حکومت اور شوگر مافیا نے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت چینی برآمد کی، جس کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود نہیں تھی تو برآمد کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے اور یہ اقدام عوام دشمنی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ جعلی حکومت اور شوگر مافیا کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔صوبائی وزیر نے مہنگائی کی صورتحال کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے تمام دعوے محض دکھاوا ہیں اور حقیقت میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔ظاہر شاہ طورو نے مطالبہ کیا کہ چینی برآمد کرنے اور اب بڑھتی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے سے فائدہ کس کو ہو رہا ہے اور اس سازش کے پیچھے کون ہے؟ صوبائی وزیر نے کہا ان تمام ذمہ داران کو عوام کے سامنے لانا چاہئیے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز حکومت کی ناقص پالیسیوں کی سزا اب غریب عوام بھگت رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیرسماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے طلبہ کو تاکید کی ہے کہ

0

خیبر پختونخوا کے وزیرسماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے طلبہ کو تاکید کی ہے کہ وہ بہتر تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ آنے والے چیلنجز سے بخوبی نمٹنے کے لئے بھر پور محنت کریں کیوں کہ وہ مستقبل کے معمار ہیں اور انہوں نے ملک و قوم کی ترقی میں نمایا کردار ادا کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ میری ہائی سکول پشاور میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فوکل پرسن برائے اقلیتی امور وزیر زادہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سینٹ میری ہائی سکول جیسے تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت ایسے اداروں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کر رہی ہے بلکہ ان کے کردار کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی زیادہ توجہ تعلیم کے شعبہ پر مرکوز ہے جس کے لئے سالانہ بجٹ میں تعلیم کے لئے خطیر رقوم مختص کی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا وژن ہے کہ نوجوانوں پر زیادہ سے زیادہ انوسٹ منٹ کی جائے اوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی قیادت میں موجودہ حکومت صوبے کے نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے سینٹ میری ہائی سکول کے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور انہیں انعامات سے بھی نوازا۔

مشیر صحت احتشام علی کی سربراہی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہسپتال ڈی ایچ کیو وانا بارے کیبنٹ سپروازری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

ہسپتال کو فی الفور فنڈز کے اجرا کے احکامات جاری، نگران دور کے مسائل اب تک حل طلب ہیں، باقی پبلک پرائیویٹ ہسپتالوں کو پہلے سے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں، آئیندہ کیلئے فنڈز کے اجرا کے مسائل سامنے نہیں آئے: کیبنٹ سپروائزری کمیٹی کے ریمارکس

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی کی سربراہی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہسپتال ڈی ایچ کیو وانا بارے کیبنٹ سپروازری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مشیر صحت کے علاوہ وزیر برائے زراعت میجر (ریٹائرڈ) سجاد بارکوال، وزیر برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میاں خلیق الرحمان، ایم پی اے عجب گل، سیکرٹری ہیلتھ شاہداللہ خان، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ حبیب اللہ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد سلیم خان، ایم ڈی ہیلتھ فاونڈیشن ڈاکٹر عدنان تاج، نمائندہ فنانس، نمائندہ انٹی کرپشن ایسٹبلشمنٹ، نمائندہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہسپتال شاہ میران و دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے وانا ہسپتال کو فنڈز کے اجرا بارے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ ہسپتال وانا میں سول سرونٹس کی موجودگی پر اس ہسپتال کو جاری ہونے والے فنڈز سے ان کی تنخواہوں کی تخفیف پر بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وانا ہسپتال سے 121 سول سرونٹس کا تبادلہ ہوگیا ہے جن کی تنخواہیں آئی پی پارٹنر سے نہیں کاٹی جائینگی جبکہ 81 سول سرونٹس اب بھی ہسپتال میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کی تنخواہیں ان کو فنڈز کے اجرا کے دوران ان کو ملیں گی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ڈی ایچ کیو وانا کو جولائی تا دسمبر 2024 فنڈز کی مد میں 153946234 روپے جلد سے جلد جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔مشیر صحت نے بتایا کہ باقی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر چلنے والے ہسپتالوں کو پہلے سے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں تاکہ آئیندہ کیلئے فنڈز کے اجرا کے مسائل سامنے نہ آئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نگران دور میں فنڈز کی ادائیگی میں مسائل پیدا کئے گئے جن سے ان ہسپتالوں میں مالی بحران پیدا کیا گیا جو کہ اب تقریبا ختم ہوگیا ہے اور اب سے تمام ہسپتالوں کو فنڈز کا اجرا تواتر کیساتھ معمول کے مطابق ہوگا۔

حکومت خیبرپختونخوا نے شہید صحافی ارشد شریف کی یاد کو تازہ رکھنے کے لیے

حکومت خیبرپختونخوا نے شہید صحافی ارشد شریف کی یاد کو تازہ رکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کی کسی ایک جامعہ میں قائم شعبہ صحافت کو ان کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے باقاعدہ طور پر محکمہ اعلی تعلیم کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ مذکورہ ہدایات پر منگل کو بیان جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم، آرکائیوز و لائبریریز مینا خان آفریدی نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے شہید ارشد شریف کی یاد کو تازہ رکھنے کی ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایک جامعہ کے شعبہ جرنلزم و ماس کمیونیکیشن کو صحافی ارشد شریف کے نام کرنے کی ہدایت ملی ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے ایک ٹی وی شو کے دوران صحافی ارشد شریف کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہدایات کی روشنی میں جامعہ پشاور کے شعبہ جرنلزم و ماس کمیونیکیشن کو صحافی ارشد شریف کے نام کریں گے۔ مزید تفصیلات شئیر کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات پرایمرجنسی بنیادوں پر کام شروع کر رہے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ہر مکتبہ فکر کی ترجمانی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی میں صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ خیبر پختونخوامحمود اسلم وزیر نے منگل کے روز نیو پشاور ویلی ہاؤسنگ

سیکرٹری ہاؤسنگ خیبر پختونخوامحمود اسلم وزیر نے منگل کے روز نیو پشاور ویلی ہاؤسنگ سکیم کی سائٹ کا دورہ کیا تا کہ اس منصوبے کے ترقیاتی کام پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی عمران وزیر اور محکمہ کے دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ دورے پر مقامی عمائدین اور لوگوں کی کثیر تعداد نے سیکرٹری ہاؤسنگ اور ان کی پوری ٹیم کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور اپنے درپیش مسائل بیان کیے۔ سیکر ٹری ہاؤسنگ نے علاقے کے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور فوری طور پر ان کے حل کے لیے متعلقین کو احکامات جاری کیے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پشاور ویلی کے سکیم پر سائٹ آفس قائم کیا جا رہا ہے۔ جہاں پر ان کے مسائل اور شکایات سنی جائیں گی اور حل طلب مسائل و شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جائے گا۔ اس موقع پرعلاقے کے عمائدین نے سیکرٹری ہاؤسنگ کے اور ان کی ٹیم کی جانب سے مسائل سننے اور حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔

مردان میں سائنس میوزیم کی تعمیر جدید ٹیکنالوجی جبکہ کلچر کمپلیکس ثقافت کے فروغ کا ذریعہ بنے گا، ظاہر شاہ طورو

سائنس میوزیم اور کلچر کمپلیکس کی تعمیر کے لیے عملی اقدامات تیز کیے جائیں، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مردان میں سٹیٹ آف دی آرٹ سائنس میوزیم اور کلچر کمپلیکس کی تعمیر کے لیے عملی اقدامات میں تیزی لائی جائے اوراس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف ضلع مردان میں بلکہ پورے صوبے میں ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ میں معاون ثابت ہونگے اور محصولات میں اضافے کا بھی سبب بنیں گے۔یہ ہدایات وزیر خوراک نے گزشتہ روز پشاور میں مذکورہ منصوبوں پر پیشرفت رفت بارے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں ڈائریکٹر جنرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ساجد حسین، کلچر اتھارٹی کے اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو سائنس میوزیم اور کلچر کمپلیکس منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ سائنس میوزیم اپنی نوعیت کا ملک میں پہلا منفرد منصوبہ ہے، جس کی فزیبلٹی، اراضی کا حصول اور ڈیزائننگ کا مرحلہ پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کے دوران مکمل کیا گیا تھا۔ تاہم اجلاس کے دوران اس منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کے حوالے سے سنجیدہ غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کو کلچر کمپلیکس پر پیشرفت رفت بارے بھی بتایا گیا کہ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے درکار اراضی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، وزیر خوراک نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے لیے درکار اراضی کے حصول کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے تاکہ جلد از جلد تعمیراتی کام کا آغاز ممکن ہو سکے۔اجلاس کیدوران ظاہر شاہ طورو کا منصوبوں کے حوالے سے کہنا تھا کہا کہ سائنس میوزیم نوجوان نسل کو سائنسی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ کلچر کمپلیکس ثقافت کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔وزیر خوراک نے مزید کہا کہ یہ منصوبے مردان کو ایک نئے تعلیمی، ثقافتی اور سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس لیے ان کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیر سٹر ڈاکٹر سیف نے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیر سٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں یومِ پاکستان منانے کی پاداش میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابلِ مذمت ہے۔منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پنجاب کی جعلی راج کماری سعودی عرب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات دے رہی ہیں۔گزشتہ رات مساجد سے بھی کارکنوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا،فارم 47 کی وزیر اعلیٰ مریم نواز رمضان میں بھی فسطائیت سے باز نہیں آ رہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاکہ معصوم کارکنوں کو صرف پاکستان اور عمران خان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔یوم پاکستان پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ریلیاں دیکھ کر جعلی حکومت پرخوف طاری ہے۔یومِ پاکستان کے موقع پر عوام کے جمِ غفیر نے جعلی حکومت کے غیر مستند ہونے پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام نے یومِ پاکستان کے موقع پر حقیقی آزادی کے عہد کی تجدید کی ہے اوریومِ پاکستان پر عوام کے سمندر نے جعلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یومِ پاکستان پر عوام نے حقیقی آزادی اور عمران خان کی رہائی کا عہد کرتے ہوئے خیبر سے کراچی تک عوام کے جمِ غفیر نے فارم 47 مافیا کو اس کی اصل حیثیت یاد دلا دی اوراگر جعلی حکومت میں رتی برابر بھی شرم و حیا باقی ہے تو وہ فوراً مستعفی ہو جائے

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے یو این ڈی پی پاکستان کے ریزیڈنٹ ریپریزینٹیٹیو کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) پاکستان کے ریزیڈنٹ ریپریزینٹیٹیو سیموئل رزق نے پشاور میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں یو این ڈی پی کے تعاؤن سے جاری اہم ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے یو این ڈی پی کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی پائیدار ترقی، گورننس اور استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔