Home Blog Page 133

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم کے زیر صدارت خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی سکیموں کے حوالے سے اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم نے کہا ہے خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر نگرانی نئے اور پورانے سکیموں کو کہ اے ڈی پی 2025-26 میں شامل کیا جارہا ہے تاکہ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں جدید تقاضوں کے عین مطابق نئے نئے سکیمز متعارف کرائیں اور صوبے کے ہنر مند طلباء اس سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتھارٹی کے حوالے سے اے ڈی پی سکیموں بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔ اجلاس سپیشل سیکرٹری انور خان، منیجنگ ڈائریکٹر ٹیوٹا قیصر منصور، چیف پی اینڈ ڈی امتیاز مشیر اکنامک باسط خان، ڈائریکٹر ورکس خالد عثمان ودیگر نے شرکت کی ہے۔ اجلاس کو خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے نئے اور پرانے سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ اے ڈی پی 2025-26 میں ٹیوٹا کے نئے اور پورانے سکیموں کو شامل کرنے کے لئے کام کے رفتار کو تیز کیا جائے، انہوں نے کہا ہے کہ فنی تعلیم کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ صوبے میں فنی تعلیم کو عام کرنے اور نوجوانوں کو اس سے مستفید کرنے کے لیے سکیموں کی فوری تکمیل اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ معاون خصوصی نے تمام سٹیک ہولڈرز کو اس بارے ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹیوٹا کے جتنے بھی سکیمز ہیں ان پر تیزی سے کام جاری رکھیں تاکہ 2025-26 اے ڈی پی میں اسکو شامل کیا جائے۔ ہمارا مقصد صوبے کے ہنر مند افراد کو اگے لانا ہے اور صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔

مشیرصحت احتشام علی کیساتھ سٹرینتھننگ آف ری ہیبلٹیشن سروسز فار فزیکلی ڈسیبلڈ پرسنز پروجیکٹ ملازمین کے کامیاب مذاکرات

محکمہ صحت کے سامنے ”سٹرینتھننگ آف ری ہیبلیٹیشن سروسز فار فزیکلی ڈسیبلڈ پرسنز” پروجیکٹ کے ملازمین نے بند تنخواہوں کی بحالی کے لیے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے مظاہرین کے مسائل غور سے سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔مشیر صحت نے احتجاجی ملازمین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ یہ پروجیکٹ چوتھی مرتبہ نظرثانی کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کو بھیجا گیا ہے اور وہاں اس پروجیکٹ کو فعال بنانے کے لیے فالو اپ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 54 فزیو تھراپسٹ اور تین سپورٹ اسٹاف کی سات ماہ سے بند تنخواہیں انتہائی ناانصافی ہے۔ مشیر صحت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر میرا عملہ تنخواہ نہیں لے گا تو وہ کام کیسے کرے گا؟”مشیر صحت کی ہدایت پر اقدامات کا آغاز ہونے پرمظاہرین نے مشیر صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔

ٹمبر کاروبار سے وابستہ لوگوں کے مسائل میں کمی ا ور انکو ریلیف کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت عملی اقداما ت اٹھارہی ہے، معاون خصوصی برائے جنگلات پیر مصور خان

ٹمبر کاروبار سے وابستہ لوگوں کے مسائل میں کمی ا ور انکو ریلیف کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت عملی اقداما ت اٹھارہی ہے، انکے مسائل و مشکلات کا بخوبی ادراک ہیں، جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں، ماحول دوست اقدامات میں صوبے کے لوگ حکومت کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات، جنگلی حیات، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی پیر مصور خان نے مالاکنڈ ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن کے ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، وفد کی قیادت اراکین صوبائی اسمبلی ملک گل ابراہیم، نعیم خان اور اکرام خان کررہے تھے جبکہ وفد میں دیگر مشران میاں عنایت اللہ، حاجی منصور، ملک مختیار اور شمس ملک بھی شامل تھے، اس موقع پر وفد نے معاون خصوصی خصوصی پیر مصور خان کو جنگلات کی رقبہ جات پیمائش اور حد بندی کے لیے جیو ٹیگنگ کے حوالے سے مسائل، ونڈ فال پالیسی،سا ئینٹیفک مینجمنٹ کی بحالی اور جنگلات میں پڑی لکڑیوں کو نکالنے سمیت اپنے دیگر مسائل و مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، معاون خصوصی برائے جنگلات پیر مصور خان نے وفد کو انکے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی جیو ٹیگنگ پر کام جاری ہے، لکڑیوں پر ڈیوٹی فیس میں کمی کے لئے مشیر خزانہ کے ساتھ ملاقات کی جائے گی تاکہ لوگوں کو آسانیاں فراہم کی جا سکیں، انھوں نے کہا کہ لوگوں کی مشکلا ت میں کمی اور انھیں آسانیاں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، جنگلات میں پڑی لکڑیوں کو مارکیٹ تک پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں جس سے ایک طرف صوبائی حکومت کو منافع حاصل ہوگا تو دوسری طرف لوگوں کو روزگار بھی ملے گا جبکہ مالکان بھی مستفید ہونگے، انھوں نے کہا کہ لوگوں بالخصوص ٹمبر کاروبار سے وابستہ افراد کے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے جلد ہی پورے صوبے کے دورے شروع کررہا ہوں، پیر مصور خان نے جنگلات حد بندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعلی کی صدارت میں متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں جبکہ ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس میں ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ ساتھ مقامی مشران بھی شامل ہیں، مقامی مشران حد بندی کے عمل کے دوران وہاں موجود رہینگے، معاون خصوصی پیر مصور خان نے وفد سے بات چیت میں جنگلات کے تحفظ اور صوبے میں جنگلات کے فروغ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے لوگوں پر بھی زور دیا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کا ساتھ دیں تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کیا جا سکے، انھوں نے کہا بلین ٹری شجرکاری منصوبہ بانی چئیرمن عمران خان کے خواب کی تکمیل ہے، بلین ٹری شجرکاری منصوبے کی عالمی سطح پر بھی پزیرائی ہوئی، آخر میں وفد نے مسائل توجہ سے سننے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر معاون خصوصی پیر مصور خان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا کے تحت صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے

0

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا کے تحت صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے ارکان صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور ڈیڈیک چیئرمین زرشاد خان کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ مردان اور ڈبلیو ایس سی سی مردان کے زیر اہتمام صفائی مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، ڈبلیو ایس سی سی بورڈ کے چیئرمین انجنئیر عادل نواز، بورڈ کے ممبر ہارون رشید، جنرل منیجر محمد خلیل اکبر,منیجرز راحت اللہ،محمد اسحاق،ڈپٹی منیجر اکرام اللہ اور دیگر متعلقہ حکام اور عمائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے عوامی ایجنڈا کے تحت صوبے بھر میں گورننس کو بہتر بنانے کا عمل جاری ہے جس کے تحت عوام کو مختلف خدمات کی فراہمی بروقت مہیا کرنے اور ماحول کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردان میں تین ہفتے پر مبنی صفائی مہم بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا اس مہم کے دوران محکمہ خوراک اور حلال فوڈ اتھارٹی اشیائے خورد و نوش کی فروخت کی مارکیٹوں اور دوکانوں کی صفائی بھی یقینی بنائیں گے۔ اُنہوں کہا کہ اس مہم کے دوران گلی کوچوں سڑکوں نالیوں اور بازاروں سمیت سرکاری دفاتر سکولوں کالجوں ہسپتالوں اور دیگر پبلک اور پرائیوٹ جگہوں کی صفائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ڈبلیو ایس سی سی اور ٹی ایم ایز مردان شہر اور پانچوں تحصیلوں میں اس تین ہفتے کی صفائی مہم چلا رہے ہیں اور عوامی نمائندوں، تاجر برادری طلباء و طالبات اور عوام کی مدد سے مردان کو صاف ستھرا بنائیں گے۔ ارکان صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور زرشاد خان نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس لیے اس تین روزہ صفائی مہم کی کامیابی انتظامیہ اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت عوامی فلاح و بہبود کا مشن جاری رکھا جائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبے کی تاریخ میں

خیبر پختونخوا حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے ایونٹ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔یہ گیمز 20 فروری سے شروع ہو رہے ہیں جن میں مردوں کے17 اور خواتین کی 12 گیمز شامل ہیں جن میں مجموعی طور پر کل 2500 کھلاڑی صوبے کے ساتوں ریجنز سے شرکت کریں گے اور 23 فروری تک صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان کا کہنا ہے کہ بانی چیرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی قیادت میں نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔انھوں نے کہا کہ بطور صوبائی وزیر کھیل انکی سرپرستی میں محکمہ کھیل کی پوری ٹیم صوبے میں کھیلوں کی ترویج اور فروغ کیلئے کوشاں ہے تاکہ نوجوانوں کیلئے مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع مہیا کی جا سکیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس نوعیت کے سب سے بڑے ایونٹ کا انعقاد صوبے کیلئے ایک منفرد اعزاز ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت کا اپنے حلقہ نیابت ضلع کرک کی زیر تعمیر مختلف روڈز کا دورہ

خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر) محمد سجاد بارکوال نے اپنے حلقہ نیابت ضلع کرک میں مجوزہ اور جاری ترقیاتی کاموں بالخصوص روڈز پر کام کا جائزہ لینے کیلئے تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام، عمائدین علاقہ، پارٹی کی مقامی قیادت اور پارٹی کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے اپنے دورے میں غنڈی کلہ تا احمد آباد، زرخان کلہ تا انذر بانڈہ اور میردل بانڈہ تا نیازی خیل روڈز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دیتے وقت مفاد عامہ کو ضرور مدنظر رکھا جائے تاکہ ان سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔بارکوال نے کہا کہ ماضی کے برعکس وہ سیاسی وابستگی اور ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر علاقے کی خدمت کررہے ہیں اور ہر معاملے میں علاقہ کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر علاقے کی ضرورت کے مطابق منصوبے ترتیب دیئے جا رہے ہیں جہاں سکول کی ضرورت ہو گی وہاں سکول، جہاں پانی کی کمی ہو گی وہاں پانی اور جہاں روڈز کی ضرورت ہو گی وہاں روڈز بنائیں گے۔اسی طرح زراعت، آبپاشی اور جنگلات کے شعبے بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال ضلع کرک کو مثالی ضلع بنانا ان کا مشن ہے۔

وفاقی حکومت کی بجلی اور گیس سے متعلق نا قص پالیسی سے ملک میں بڑی صنعتوں کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

خیبر پختونخوا حکومت صنعتوں کو رعایتی نرخ میں بجلی اورنئی گیس پالیسی کے تحت رعایتی گیس بھی مہیا کرنے کے لئے تیارہے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی بجلی اور گیس سے متعلق ناقص پالیسی سے ملک میں بڑی صنعتوں کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت صنعتوں کو رعایتی نرخ میں بجلی اورنئی گیس پالیسی کے تحت رعایتی گیس بھی مہیا کرنے کے لئے تیارہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر سے جاری ہونے والے پیغام میں کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ جو صنعتیں 8 سے 9 سینٹس میں بجلی کے حصول کے لئے خواہش مند ہیں بہت جلد خیبرپختونخوا ان کی خواہشات کو عملی جامہ پہنانے گا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ٹکسٹائل صنعت سمیت دیگر صنعتوں سے وابستہ سرمایہ کاروں کی خیبرپختونخوا میں صنعت سازی میں دلچسپی وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی حکومت پر اعتماد ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ خدمات کے شعبے سے منسلک کاروباروں کو بھی خیبرپختونخوا میں اپنا کاروبار اور فرنچائز شروع کرنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ ایسے کاروباری افراد آئندہ بجٹ سے پہلے اپنی کاروباری تجاویز شئیر کریں ہر طرح کی سہولیات دینے کو تیار ہیں اور ہمارا مقصد خیبر پختونخوا اور پاکستان کی معیشت کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کی منشیات کے خلاف ایک اور بڑی کاروائی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے صوبہ میں منشیات کے خلاف ہنگامی اقدامات اٹھانے کے احکامات کے بعد صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان کی ہدایت پر،سیکرٹری ایکسائزسید فیاض علی شاہ اورڈائریکٹر جنرل عبدالحلیم خان کی سربراہی میں ہنگامی بنیادوں پر صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف دن رات اقدامات اور کاروائیاں جاری ہیں۔اس حوالے سے پراوینشیل انچارج بیورو آف اینٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن سعود خان گنڈا پورکی زیر نگرانی فخر عالم خان انچارج انسپکٹر EIB-IV اور محمد فاروق انچارج EIB-II نے دیگر نفری کے ہمراہ موٹروے سروس روڈ پر کاروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، تفصیلات کے مطابق موٹر کار نمبر ASF 215 سندھ سے دوران تلاشی 5000 گرام آئس، 78000 گرام چرس اور 30000 گرام افیون برآمد خاتون سمگلر گرفتار، جبکہ ملزم ڈرائیور گاڑی روڈ سائیڈ چھوڑ کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاجس کی تلاشی جاری ہے جبکہ مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

0

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ججز کی سنیارٹی کو متنازع بنانے کا مقصد عدلیہ کی آزادی سلب کرنا ہے۔26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے جعلی حکومت نے عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کا راستہ ہموار کیا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ26ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ میں ترمیم کا مقصد جعلی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے، اگر ان کالے قوانین کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک تباہی سے دوچار ہو جائے گا۔کالے قوانین کے خلاف وکلا اور صحافی برادری کی جاری جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، عدلیہ اور صحافت کی آزادی پر کاری ضرب لگانے کی ہر ممکن مزاحمت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور صحافت کی آزادی کو سلب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت اپنی اقتدار کو بچانے کے لئے ملک کے آئین وقانون سے کھیل رہی ہے۔ عدلیہ اور صحافت کو نقصان پہنچانا پورے ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت یہ سب کچھ اپنے چوری شدہ مینڈیٹ کو تحفظ دینے کے لئے کررہی ہے۔ جعلی حکومت نے ملک میں فسطائیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں لاقانونیت کو پروان چڑھایا جارہا ہے جسکا خمیازہ پوری قوم کو بگھتنا ہوگا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ یہ جعلی حکومت کی بھول ہے کہ یہ کالے قوانین اور اوچھے ہتھکنڈے انکے اقتدار کو بچا پائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

0

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ججز کی سنیارٹی کو متنازع بنانے کا مقصد عدلیہ کی آزادی سلب کرنا ہے۔26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے جعلی حکومت نے عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کا راستہ ہموار کیا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ26ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ میں ترمیم کا مقصد جعلی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے، اگر ان کالے قوانین کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک تباہی سے دوچار ہو جائے گا۔کالے قوانین کے خلاف وکلا اور صحافی برادری کی جاری جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، عدلیہ اور صحافت کی آزادی پر کاری ضرب لگانے کی ہر ممکن مزاحمت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور صحافت کی آزادی کو سلب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت اپنی اقتدار کو بچانے کے لئے ملک کے آئین وقانون سے کھیل رہی ہے۔ عدلیہ اور صحافت کو نقصان پہنچانا پورے ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت یہ سب کچھ اپنے چوری شدہ مینڈیٹ کو تحفظ دینے کے لئے کررہی ہے۔ جعلی حکومت نے ملک میں فسطائیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں لاقانونیت کو پروان چڑھایا جارہا ہے جسکا خمیازہ پوری قوم کو بگھتنا ہوگا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ یہ جعلی حکومت کی بھول ہے کہ یہ کالے قوانین اور اوچھے ہتھکنڈے انکے اقتدار کو بچا پائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔