Home Blog Page 139

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائیاں،

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائیاں، تین بیکری شاپس اور ایک قصائی کی دوکان سیل، بڑی مقدار میں غیر معیاری جوس تلف،جعلی مصالحہ جات کی بڑی کھیپ بھی تحویل میں لی گئی، فوڈ اتھارٹی

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی خصوصی ہدایات پرخیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز مردان، چارسدہ،خیبر اور سوات میں کارروائیوں کے دوران غیر معیاری جوس، چائنہ سالٹ، مس برانڈڈ مصالحہ جات ضبط جبکہ بیکری یونٹس اور گودام سیل کر دیے گئے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چارسدہ، خیبر، سوات اور مردان میں متعدد کارروائیاں کیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے چارسدہ کے رجڑ بازار میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناقص صفائی پر تین بیکری یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔اسی طرح مردان میں فوڈ انسپکشن ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر جوس بنانے والے ایک یونٹ پر چھاپہ مارا، جہاں 650 لیٹر غیر معیاری جوس برآمد ہونے پر موقع پر تلف کیا گیا جبکہ 550 لیٹر پیک شدہ جوس ضبط کر کے یونٹ سیل کر دیا گیا۔ اسی شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 15 کلو چائنہ سالٹ بھی برآمد کر لیا گیا۔مزید تفصیلات کے مطابق سوات ٹیم نے بھی ایئرپورٹ روڈ پرکارروائی کے دوران ایک گودام سے 900 کلو گرام سے زائد مس لیبل مصالحہ جات ضبط کیے، جبکہ گودام کو سیل کر دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر میں بھی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ضلع انتظامیہ کیساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے باڑہ بازار میں گھی ملز کے معائنے کیے اور ایک گودام سے مس لیبل گھی پکڑ کر گودام کو سربمہر کر دیا گیا۔ غیر معیاری گوشت کی فروخت پر ایک قصائی کی دکان کو بھی سیل کر دیا گیا مزید تفصیلات کے مطابق مالکان پر بھاری جرمانے عائد کرکے مزید قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی واصف سعید کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی کو کوئی رعایت نہ دی جائے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے منگل کے روز پشاور کے مقامی ہوٹل میں واٹر ریسورس اکاونٹیبلٹی ان پاکستان(WRAP)پروگرام کے تحت منعقدہ ایک مشاورتی سیشن میں شرکت کی۔سیشن میں صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان،وزیر اعلی کے معاونین خصوصی ہمایون خان اور طفیل انجم کے علاوہ پارلیمنٹیرینز،سرکاری اداروں کے حکام اور پروگرام کے نمائندے بھی موجود تھے۔ واٹر ریسورس اکاونٹیبلٹی ان پاکستان پروگرام انٹرنیشنل واٹر منیجمنٹ انسٹی ٹیوٹ جو کہ ترقی پذیر ممالک میں اراضیات اور پانی کے پائدار استعال کیلئے کوششیں کررہا ہے کیساتھ ایک مشترکہ پارٹنر کے طور پر پاکستان میں کام کرتا ہے اور مذکورہ منصوبے کو دولت مشترکہ اور ڈویلپمنٹ آف یوکے ایڈ کا مالی تعاون حاصل ہے۔ مذکورہ پروگرام کے تحت ملک اور صوبے میں واٹر گورننس کو بہتر کرنے،ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات اور ماحولیاتی پائیداری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ مزید برآں اس پروگرام کے تحت ملک و صوبے میں پانی کے ذرائع کو منظم طور پراستعمال میں لانے کیلئے گورننس کے نظام کو بہتر بنانے کی کوششیں کرنا ہے۔سیشن سے حکومتی نمائندوں،واٹر ریسورس اکاونٹیبلٹی ان پاکستان پروگرام کے ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پانی کے بے جا ضیاع کو روکنے کیلئے بہتر گورننس اور ایک بہتر ومفید انتظام کے تحت اسکے استعمال کیلئے اپنی آرا اور تجاویز پیش کیں۔سیشن میں (WRAP) پروگرام کی کوششوں اور اقدامات کے حوالے سے بھی شرکا کو آگہی دی گئی۔اس موقع پر معاون خصوصی نے پانی جیسی قدرتی نعمت کے منظم استعمال اور مستقبل کیلئے اس کو محفوظ بنانے کیلئے تدابیر اور اقدامات کے حوالے سے تجاویز دیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اس پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیئے اور پانی کے منظم استعمال کیلئے کوششیں کرنی چاہئے تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ ہو۔

میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن زیر گردش ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

مریم نواز نے گزشتہ ایک سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔مشیر اطلاعات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے کی کرپشن زیر گردش ہے۔اطلاعات ہیں کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، ریڑھی منصوبے میں قومی خزانے کو 50 ملین روپے نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں کوئی بھی منصوبہ کرپشن سے پاک نہیں،جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز کرپشن دی ماں بن گئی ہیں مریم نواز نے گزشتہ ایک سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔مریم نواز عوام کے ٹیکس کے پیسے کرپشن اور اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ہر منصوبے کے آغاز سے پہلے ہی کمیشن اور کرپشن کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ فارم 47 کی جعلی وزیراعلیٰ پنجاب قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں. چچا نے وفاق میں جب کہ بھتیجی نے پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کیپیسے کرپشن اور کمیشن کی نذر کرنا ظلم ہے۔ کرپشن کیوجہ سے شریف خاندان کو عوام نے بری طرح مسترد کیا ہے مگر اس نے فارم 47 کا سہارا لے کرجعلی حکومت بنائی ہے اور اب عوام کو ایک بار پھر یہ خاندان لوٹ رہا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ جعلی حکومت کے جلد ازجلد خاتمے میں ہی ملک وقوم کی بھلائی ہے بصورت دیگر شریف خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔

خیبر پختونخوا چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل 2019 کے حوالے سے صوبائی کابینہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس

خیبر پختونخوا چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل 2019 کے حوالے سے صوبائی کابینہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز پشاور میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سماجی بہبود و ترقی نسوا ں سید قاسم علی شاہ، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر شرکاء اجلاس کو محکمہ قانون کے افسران نے خیبر پختونخوا چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل 2019 پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نے خیبر پختونخوا چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل 2019 کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں جبکہ وزیر قانون ایڈوکیٹ آفتاب عالم نے کہا کہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے جو مذہبی اور اسلامی تعلیمات سے بھی جڑا ہوا ہے، اس لیے اس بل کو مزید جائزہ اور پیشرفت کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجوانا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سے نئے تعینات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سے نئے تعینات سیکرٹری ہاؤسنگ محمود اسلم نے منگل کے روز پشاور میں ملاقات کی اور محکمہ ہاؤسنگ کے منصوبوں پر تبادلہ خیا ل کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو مختلف ہاؤسنگ سکیموں کی تکمیل کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مختلف ڈویژنوں میں جاری ہاؤسنگ منصوبوں پرترقیاتی کاموں کی کڑی نگرانی کی جائے اور جتنے بھی ہاؤسنگ منصوبے ہاؤسنگ اتھارٹی کی زیری نگرانی جا رہی ہیں ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے اس موقع پر جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شب و روز ایک کرتے ہوئے تمام ہاؤسنگ منصوبوں کو جدید دور کی سہولیات اور تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں دستیاب وسائل کے مطابق کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تاکہ صوبے کے عوام کے رہائشی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں۔معاون خصوصی نے مزید ہدایت کی کہ ہاؤسنگ منصوبوں کی تکمیل میں معیار مقدار اور شفافیت کو مقدم رکھا جائے تاکہ تمام ہاؤسنگ سکیمیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کے وژن کے مطابق مکمل ہو سکیں۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برا ئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان کی سربراھی میں

خیبرپختونخوا کے وزیر برا ئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان کی سربراھی میں محکمہ ایکسائز کا ماہوار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری ایکسائز فیاض علی شاہ اور ڈی جی ایکسائز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ای ٹی اوز نے اپنے متعلقہ علاقوں کے ٹیکس اور ریونیو محصولات کے اعداد شمار اور اہداف سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ وزیر موصوف نے مجموعی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نیای ٹی اوز کو تاکید کی تمام بقایا جات کے حوالے سے اقدامات تیز کرتے ہوئیجلد از جلد بقایا جات کا حصول ممکن بنائیں انہوں نے کہا کہ قانونی کیسز کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جائیگی۔ صوبائی وزیر نے ای ٹی اوز کو تاکید کی کہ زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کو ریجسٹرڈ کروائیں اس حوالے سے بھرپور تشہیر کی جائے تاکہ عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ صوبائی وزیر نے تمام ای ٹی اوز کو سختی سے تاکید کی سال کے آخر تک نہ صرف محصولات کے اہداف کو پورا کرنا ہے بلکہ اس زیادہ کا ٹیکس ریونیو بھی اکٹھا کرناہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیر سٹر ڈاکٹر سیف نے کہا

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیر سٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک اور عوام دوست و فلاحی منصوبے کو عملی جامہ پہنایاہے۔اس منصوبے کیتحت صوبے میں سولرائزیشن آف ہاؤسز سکیم کا باقاعدہ اجرا کیا گیاہے اس کیپہلے مرحلے میں 32,500 گھروں کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے جس کے لئیای بلاٹنگ کے ذریعے شفاف طریقے سے مستحق گھرانوں کا انتخاب مکمل کیا گیا ہے، کل 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا سولر یونٹ میں سولر پلیٹس، بیٹری، پنکھے اور لائٹس شامل ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانے بھی منصوبے میں شامل ہیں۔اس منصوبے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا یہ توانائی بحران کے حل کی جانب انقلابی قدم ہے،وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 حکومت کی طرح ہم صرف دعووں اور اعلانات پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا خیبر پختون خوا کے عوام کو آسانیاں فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف روایتی سیاستدانوں کی طرح صرف کھوکھلے دعووں اور اعلانات پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نیاقتدار سنبھالنے کے بعد عوامی منصوبوں پر عملی کام شروع کیا ہے۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں خود احتسابی کے موضوع پر سیمینار کا انعقادِ

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور نے بدعنوانی کے خلاف آگاہی مہم کے سلسلے میں خود احتسابی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ جسمیں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، فیکلٹی اراکین اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔مصدق عباسی نے اپنے خطاب میں معاشرے میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے جہاں احتساب کا نظام مضبوط اور انصاف کی بالادستی ہو، وہاں بدعنوانی کم اور خوشحالی زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے اداروں میں بدعنوانی کے مواقع ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اشرافیہ کی بدعنوانی ایک بڑا چیلنج ہے، جو ملکی وسائل کو بیرون ملک منتقل کرتی ہے۔ اس پر قابو پانا ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے طلباء سیخود احتیسابی کو اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی شروعات اپنے آپ سے کرنی ہوں گی۔ اگر ہم اپنے اندر مثبت تبدیلی لائیں تو پورا معاشرہ بدل سکتا ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو قرآن پاک، سیرت النبی ﷺ، اور علامہ اقبال کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سچ بولیں، جھوٹ سے پرہیز کریں، اور کتابوں سے اپنا رشتہ مضبوط کریں۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے وائس چانسلر نے مصدق عباسی کا یونیورسٹی آمد پر گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور خوداحتیسابی پر ان کے جامع لیکچر کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر مشیر وزیراعلی مصدق عباسی کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ یہ سیمینار ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد طلباء اور اسٹیک ہولڈرز میں بدعنوانی کے خلاف بیداری، احتساب اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

پشاور میں گرانفروشی اور غیر معیاری خوراک کے خلاف کارروائیاں، درجنوں گرفتار، قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے راشننگ کنٹرولر آفس پشاور نے گزشتہ ہفتے کے دوران گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق پشاور شہر اور مضافات میں مختلف خوراک سے وابستہ کاروباروں کی چیکنگ کی گئی۔محکمہ خوراک راشننگ کنٹرولر آفس کے حکام کے مطابق انسپکشن ٹیموں نے قصائیوں، سبزی و فروٹ فروشوں، ہوٹلوں، بیکریوں، جنرل سٹورز اور دیگر کاروباری مراکز کی چیکنگ کی۔ اورسرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور گرانفروشی پر 16 قصائیوں اور 4 دودھ فروشوں کو جیل بھیج دیا گیا، جب کہ 38 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیں اور 60 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اسی دوران 285 کاروباریوں پر خوراک کے قوانین کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کامیاب کاروائیوں پر انسپکشن ٹیموں کیاقدامات کو سراہا اور کہا کہ صوبہ بھر میں گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری خوراک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری نرخ ناموں اور خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی اور محکمہ خوراک کے افسران بلا تعطل کارروائیاں کر رہے ہیں۔وزیر خوراک نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی یا غیر معیاری خوراک کی فروخت کی شکایت درج کروانے کے لیے خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی جانب سے قائم شکایات سیل کے ٹول فری نمبر 0800-37432 یا واٹس ایپ نمبر 0345-1009348 پررابطہ کریں۔

پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی،

پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، ایم این اے آصف خان اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو پشاور میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، جن کا مقصد صوبائی دارالحکومت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اجلاس میں بنیادی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں ٹریفک کے مسائل کا حل، شہر کی خوبصورتی میں اضافہ، اراضی کا مؤثر استعمال، اور حیات آباد و ریگی ماڈل ٹاؤن شپس کی ترقی شامل ہے۔ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے سات اہم مقامات—بورڈ بازار، اسلامیہ کالج، یونیورسٹی آف پشاور، اور یونیورسٹی ٹاؤن سمیت دیگر مقامات—کی نشاندہی کی گئی، جہاں مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس کو رنگ روڈ کے نامکمل حصے کی پیش رفت پر بھی آگاہ کیا گیا، جو ورسک روڈ کو ناصر باغ روڈ سے جوڑے گا، جبکہ موٹر وے جنکشن پر ایک نیا بس ٹرمینل تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور آیا۔ حکام نے بتایا کہ چمکنی پارک اینڈ رائیڈ سہولت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ورسک گریویٹی کینال پر ناصر باغ روڈ کے آغاز میں یوٹرن کے لیے تعمیر کیا گیا پل محض 30 دن میں مکمل کیا گیا۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے پی ڈی اے کو ایک ٹریکنگ شیٹ تیار کرنے کی ہدایت دی تاکہ منصوبوں کی پیش رفت کو قریب سے مانیٹر کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترقیاتی منصوبے پشاور ماسٹر پلان سے ہم آہنگ ہونے چاہئیں اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ایک جامع مطالعہ کیا جانا چاہیے۔ پی ڈی اے نے شہر کی خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ایک وسیع شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں 82,400 پودے لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ شہری ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ چیف سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کہ پشاور خیبر پختونخوا کا چہرہ ہے اور اسے ایک جدید، خوبصورت اور سہولتوں سے آراستہ شہر بنانے کے لیے پی ڈی اے کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے پشاور کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور سرمایہ کاروں و سیاحوں کے لیے اسے مزید پرکشش بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔