Home Blog Page 21

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلعی انتظامیہ کرم اور محکمہ کھیل کے باہمی تعاون سے لوئر کرم سدہ کرنل شیر خان فٹ بال سٹیڈیم سدہ میں انٹر ڈسٹرکٹ سکول فٹبال ٹورنامنٹ میں نستے کوٹ اپر کرم اور بدامہ ہائی سکول سنٹرل کرم کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلعی انتظامیہ کرم اور محکمہ کھیل کے باہمی تعاون سے لوئر کرم سدہ کرنل شیر خان فٹ بال سٹیڈیم سدہ میں انٹر ڈسٹرکٹ سکول فٹبال ٹورنامنٹ میں نستے کوٹ اپر کرم اور بدامہ ہائی سکول سنٹرل کرم کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جس میں بدامہ ہائی سکول نے نستے کوٹ اپر کرم کو 1 گول سے شکست دے کر پشاور ڈویژن ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا
ڈپٹی کمشنر کرم کے ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز صاحب اینڈ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کرم امجد حسین نیانٹر ڈسٹرکٹ سکول ایونٹس میں پہنچنے والے نستے کوٹ اپر کرم کے فٹبال ٹیم کے ساتھ سدہ لوئر کرم کرنل شیر خان فٹ بال سٹیڈیم میں آکر ایک تاریخی فٹبال فائنل میچ ہوا اس موقع پر سفیر آمن ای ڈی سی امیر نواز صاحب نے اپر کرم نستے کوٹ سکول ٹیم کے ساتھ سدہ فٹبال فائنل کرکے ایک بار پھر ضلع کرم میں آمن کی طرف ایک بہترین اقدام مقامی امن معاہدوں کے بعد مقامی اسپورٹس مقابلوں کے انعقاد کا مقصد مختلف برادریوں اور قومیتوں کے درمیان بین المذاہب ہم آہنگی (Interfaith Harmony) کو فروغ دینا ہے تاکہ لوگ ایک دوسرے کے قریب آئیں، غلط فہمیاں دور ہوں، اور ایک پرامن معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے اس تقریب کا مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر سفیر امن امیر نواز، اسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عصمت اللہ شینواری اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کرم امجد حسین تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز صاحب نے کھلاڑیوں میں کیش پرائس تقسیم کیے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ آئس و دیگر منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور اس ضمن میں خصوصی اقدامات کا آغاز کیا گیاہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ آئس و دیگر منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور اس ضمن میں خصوصی اقدامات کا آغاز کیا گیاہے۔صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان کی سربراہی میں پچھلے دو ہفتوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ان دو ہفتوں کے دوران صوبہ بھر میں انسداد منشیات کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے جس کا جائزہ ایک اجلاس میں پیش کیا گیا۔صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان کے ہمراہ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ پندرہ دنوں میں آئس و منشیات کے خلاف 32 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں اور16.249 کلوگرام آئس تحویل میں لی گئی ہے۔ اسی طرح 172.65کلوگرام چرس اور1.2کلوگرام ہیروئین بھی تحویل میں لی گئی اور 2.4کلوگرام افیون اور 7.5لیٹر شراب برآمد کی گئیں۔محکمہ نے 11 عدد گاڑیوں پر ایف آئی آر درج کروائیں جبکہ 42 ملزمان گرفتا کئے گئے۔ مزید برآں محکمہ کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے تقرریوں اور تبادلوں کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ ان تمام اقدامات کا مقصد صوبے کو منشیات سے پاک کرنا اور نوجوان نسل کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل کی توانائیاں صوبے اور ملک کے بہتر مفاد میں صرف ہوں اور معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔انہوں نے کہا بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے تحت وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت ہر سیکٹر میں اصلاحاتی اقدامات متعارف کرے گی اور عوامی مفاد کے منافی قوانین کا خاتمہ کیا جائے گا۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس، انسدادِ خسرہ و روبیلا اور انسدادِ پولیو مہمات کا جائزہ

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ خسرہ و روبیلا اور پولیو سے بچوں کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔مربوط حکمت عملی کے ذریعے ان مہمات کو کامیاب بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے خسرہ و روبیلا مہم اور انسداد پولیو اقدامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت، صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں خسرہ و روبیلا سے بچاو کی قومی ویکسینیشن مہم کامیابی سے جاری ہے۔ مہم کے پہلے تین دنوں میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔قومی مہم کے دوران خیبرپختونخوا کے 37 اضلاع میں 17 سے 29 نومبر تک چھ ماہ سے پانچ سال کے بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاو کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔مہم کے دوران مخصوص اضلاع میں پولیو کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔ سرکاری مراکزِ صحت،منتخب عارضی مراکز، سکولوں اور مدارس میں ویکسین دستیاب ہے۔ اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کی تیاریاں پر بھی بریفنگ پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ دسمبر کی پولیو مہم کیلئے 10 دسمبر تک تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز پولیو مہم کی تیاری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائیں گے جبکہ مربوط حکمت عملی کے ذریعے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔ انسدادِ پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہوگی جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

بیٹانی قوم (لکی مروت) کے نمائندہ وفد کی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ملاقات — رائلٹی معاہدے کے معاملے کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے سامنے زیرِ غور لانے کے لیے خط ارسال

بیٹانی قوم لکی مروت کا نمائندہ وفد مولانا انور باچا، مئیر سب ڈویژن لکی مروت، کی سربراہی میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ملا۔ وفد نے سپیکر کو بتایا کہ بٹانی قوم اور SNGPL/OGDCL کے درمیان تیل و گیس کی رائلٹی کے سلسلے میں ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، اور بیٹانی قوم کو تاحال اس کا جائز حصہ نہیں دیا گیا، جس پر مقامی آبادی میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے وفد کے مؤقف اور تحفظات کو توجہ سے سنا اور اس معاملے کو مناسب فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اس اہم مسئلے کو باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے نوٹس میں لانے کے لیے ایک تفصیلی خط ارسال کیا ہے، جس کے ساتھ بیٹانی قوم کی اصل درخواست، متعلقہ ریکارڈ، اور جرگے کے دوران فراہم کردہ دستاویزی شواہد بھی منسلک کیے گئے ہیں۔ سپیکر نے اس مراسلت میں وزیراعلیٰ سے گزارش کی ہے کہ وہ معاملے کا جائزہ لے کر متعلقہ اداروں کو مناسب اقدامات کے لیے ہدایات جاری کریں، تاکہ معاہدے کے مطابق بیٹانی قوم کو تیل و گیس کی آمدن کا طے شدہ حصہ دلایا جا سکے۔سپیکر نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ عوامی مفاد اور علاقائی حقوق سے جڑا ہوا ہے، اور اس میں کسی تاخیر سے مقامی سطح پر بے چینی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی اسمبلی اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے بیٹانی قوم کے حق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی اور اس معاملے پر آئندہ پندرہ دنوں میں پیش رفت کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان نے بدھ کے روز محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کے نئے تعینات ہوئے والے سرکل آفیسرز اور ایکسائز تھانوں کے سٹیشن ہاؤس آفیسرز کیساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی

خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان نے بدھ کے روز محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کے نئے تعینات ہوئے والے سرکل آفیسرز اور ایکسائز تھانوں کے سٹیشن ہاؤس آفیسرز کیساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول عبد الحلیم خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں صوبائی وزیر نے محکمہ کے افسران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کے فیلڈ افسران کسی بھی سطح پر کسی سمجھوتے کے بغیر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری ایمانداری کیساتھ ادا کرتے ہوئے معاشرے سے منشیات کے ناسور کو ختم کرنے کے عظیم کام اور جدوجہد میں اپنی فرائض احسن انداز میں ادا کریں۔انھوں نیکہا کہ ایکسائز سرکلز اور تھانوں میں نئی تعیناتی پانے والے افسران کو خالص میرٹ اور ان افسران کی اچھی ساکھ کے بنیاد پر نئی ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں اور امید ہے کہ نئے تعینات افسران اپنے محکمے کیلئے ایک نیک نام کمائیں گے اور اپنی بہترین کارکردگی کے بنیاد پر محکمے کی ایک مثبت تصویر سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انھوں نے کہاکہ ایس ایچ اوز اور سرکلز آفیسرز صوبے سے آئس کے ناسور کو ختم کرنا ایک امتحان اور چیلنج کے طور پر لے لیں اور انکے لیئے ایک مہینہ کا ٹارگٹ دیاگیا ہے جس کے بعد انکی کارکردگی کو جانچا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ منشیات سے حاصل کی جانے والی آمدنی(Norcomony) میں ملوث عناصر پوری قوم اور پختون نسل کی نسل کشی پر تلے ہوئے ہیں لہذا اس فعل اور لین دین میں ملوث مافیاز،ڈیلرز اور سمگلرز سے کبھی بھی محکمہ کے افسران نے سمجھوتہ نہیں کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمے کے امیج میں بہتری اور اس کو خراب کرنا محکمے کے اپنے ہی افسران اور اہلکاروں کے ہاتھ میں ہے لہذا وہ اپنے شعبے کی شہرت اور امیج کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔انھوں نے مختلف سرکلز اور تھانوں کے ذمہ داروں کے مابین ایک داخلی اطلاعاتی میکنزم اپنانے کی ہدایت کی تاکہ انکے مابین ایک دوسرے کے حدود میں ٹارگیٹڈ کیسز کے حوالے سے موثر روابط موجود ہوں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تھانوں کے مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ ایکسائز تھانوں کی تعداد کو بھی بڑھایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے افسران کی تجویز پر انٹی نارکوٹکس کیلئے خصوصی پراسیکیوٹرز کی فراہمی اور سپیشل کورٹس کے قیام کیلئے متعلقہ حکام سے معاملہ اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان کا ڈائریکٹریٹ آف سول ڈیفنس کے ہیڈ آفس پشاور کا دورہ

خیبر پختونخوا کے وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان نے گزشتہ روز پشاور میں ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس خیبرپختونخوا کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کے اغراض و مقاصد سمیت اس کی اہمیت اور اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان نے اس موقع پر ادارے کی تربیتی سرگرمیوں، رضاکاروں کی خدمات اور آپریشنل تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے نے ادارے کے افسران اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی بے لوث خدمات ایک مثالی جذبے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ رضاکاروں کی تربیت سے متعلق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس قسم کی پیشہ ورانہ تیاری معاشرے کو نہ صرف محفوظ بنانے میں کردار ادا کرتی ہے بلکہ اس سے معاشرتی سطح پر دفاعی شعور بھی پیدا ہوتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب اللہ خان کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس ایمرجنسی حالات میں عوامی آگاہی اور عوام کی تحفظ کیلئے مؤثر خدمات یقینی بنا رہا ہے جو انتہائی قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سول ڈیفنس خیبرپختونخوا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے.

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے 278 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 284 روپے فی لٹر کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے میں بین الاضلاعی مسافر بردار گاڑیوں کی کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے 278 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 284 روپے فی لٹر کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے میں بین الاضلاعی مسافر بردار گاڑیوں کی کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق فلائنگ کوچز/ منی بسیں 2.99 روپے، اے سی بسیں 3.19 روپے، عام بسیں 2.84 روپے اور ڈیللیکس بسیں 2.94 روپے فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی، تفصیلات کے مطابق پشاور تاکوہاٹ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 194 روپے، اے سی بسیں 207 روپے، عام بسیں 185 روپے اور ڈیلکس بسیں 191 روپے کرایہ وصول کریں گی اسی طرح پشاور تابنوں فلائنگ کوچز/ منی بسیں 583روپے،اے سی بسیں 622روپے،عام بسیں 554روپے اور ڈیلکس بسیں 573روپے،پشاور تاڈی آئی خان فلائنگ کوچز/ منی بسیں 957روپے،اے سی بسیں 1021روپے،عام بسیں 909روپے اور ڈیلکس بسیں 941روپے، پشاور تاہری پور فلائنگ کوچز/ منی بسیں 466روپے،اے سی بسیں 498روپے،عام بسیں 443روپے اور ڈیلکس بسیں 459روپے، پشاور تا ایبٹ آباد فلائنگ کوچز/ منی بسیں 583روپے،اے سی بسیں 622روپے،عام بسیں 554روپے اور ڈیلکس بسیں 573روپے، پشاور تا مانسہرہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 661روپے،اے سی بسیں 705روپے،عام بسیں 628روپے اور ڈیلکس بسیں 650روپے، پشاور تا مردان فلائنگ کوچز/ منی بسیں 173روپے،اے سی بسیں 185روپے،عام بسیں 165روپے اور ڈیلکس بسیں 171روپے،پشاور تا مالاکنڈ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 353روپے،اے سی بسیں 376روپے،عام بسیں 335روپے اور ڈیلکس بسیں 347روپے، پشاور تا تیمرگرہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 529روپے،اے سی بسیں 565روپے،عام بسیں 503روپے اور ڈیلکس بسیں 520روپے، پشاور تا مینگورہ
فلائنگ کوچز/ منی بسیں 514روپے،اے سی بسیں 549روپے،عام بسیں 488روپے اور ڈیلکس بسیں 506روپے، پشاور تا دیر
فلائنگ کوچز/ منی بسیں 748روپے،اے سی بسیں 798روپے،عام بسیں 710روپے اور ڈیلکس بسیں 735روپے، پشاور تا چترال فلائنگ کوچز/ منی بسیں 1091روپے،اے سی بسیں 1164روپے،عام بسیں 1037روپے اور ڈیلکس بسیں 1037روپے،
پشاور تا چارسدہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 81روپے،اے سی بسیں 86روپے،عام بسیں 77روپے اور ڈیلکس بسیں 79روپے،
پشاور تا میران شاہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 780روپے،اے سی بسیں 833روپے،عام بسیں 741روپے اور ڈیلکس بسیں 767
روپے، مردان تا ہری پور موٹر وے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 347روپے،اے سی بسیں 370روپے،عام بسیں 329روپے اور ڈیلکس بسیں 341روپے، پشاور تاٹانک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 837روپے،اے سی بسیں 893روپے،عام بسیں 795روپے اور ڈیلکس بسیں 823روپے، مردان تا مانسہرہ موٹر وے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 532روپے،اے سی بسیں 568روپے،عام بسیں 506
روپے اور ڈیلکس بسیں 523روپے، کوہاٹ تا ڈی آئی خان فلائنگ کوچز/ منی بسیں 694روپے،اے سی بسیں 740روپے،عام بسیں 659روپے اور ڈیلکس بسیں 682روپے،مردان تا ڈی آئی خان فلائنگ کوچز/ منی بسیں 1052روپے،اے سی بسیں 1123
روپے،عام بسیں 1000روپے اور ڈیلکس بسیں 1035روپے،مردان تا ایبٹ آباد موٹر وے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 460روپے،
اے سی بسیں 491روپے،عام بسیں 437روپے اور ڈیلکس بسیں 453روپے، مینگورہ تا صوابی موٹر وے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 389
روپے،اے سی بسیں 415روپے،عام بسیں 369روپے اور ڈیلکس بسیں 382روپے،مینگورہ تا مردان موٹر وے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 317روپے،اے سی بسیں 338روپے،عام بسیں 301روپے اور ڈیلکس بسیں 312روپے، پشاور تا تیمر گرہ موٹر وے
فلائنگ کوچز/ منی بسیں 595روپے،اے سی بسیں 635روپے،عام بسیں 565روپے اور ڈیلکس بسیں 585روپے، پشاور تا مینگورہ موٹر وے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 589روپے،اے سی بسیں 628روپے،عام بسیں 559روپے اور ڈیلکس بسیں 579روپے، پشاورتا بونیر موٹر وے فلائنگ کوچز/ منی بسیں 466روپے،اے سی بسیں 498روپے،عام بسیں 443روپے اور ڈیلکس بسیں 459روپے، پشاور تاباجوڑ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 398روپے،اے سی بسیں 424روپے،عام بسیں 378روپے اور ڈیلکس بسیں 391روپے،مردان تاتیمرگرہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 323روپے،اے سی بسیں 345روپے،عام بسیں 345روپے اور ڈیلکس بسیں 307روپے،دان تا باجوڑ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 404روپے،اے سی بسیں 431روپے،عام بسیں 383روپے اور ڈیلکس بسیں روپے397 روپے، پشاور تا لکی مروت فلائنگ کوچز/ منی بسیں 615روپے،اے سی بسیں 657روپے،عام بسیں 585روپے اور ڈیلکس بسیں 606
روپے، پشاور تا ہنگو فلائنگ کوچز/ منی بسیں 332روپے،اے سی بسیں 354روپے،عام بسیں 315روپے اور ڈیلکس بسیں 326
روپے، پشاور تا کرک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 416روپے،اے سی بسیں 443روپے،عام بسیں 345روپے اور ڈیلکس بسیں 409
روپے، پشاور تا ٹل فلائنگ کوچز/ منی بسیں 499روپے،اے سی بسیں 533روپے،عام بسیں 474روپے اور ڈیلکس بسیں 491
روپے، پشاور تا کرم فلائنگ کوچز/ منی بسیں 646روپے،اے سی بسیں 689روپے،عام بسیں 613روپے اور ڈیلکس بسیں 635
روپے کرایہ وصول کریں گی۔

خیبر پختونخوا میں قانون سازی کو مؤثر بنانے اور زمینی حقائق سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے خیبر پختونخوا کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا

خیبر پختونخوا میں قانون سازی کو مؤثر بنانے اور زمینی حقائق سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے خیبر پختونخوا کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا جس میں وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان، وزیر صحت خلیق الرحمان،ایڈوکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اتمانخیل،سیکرٹری محکمہ قانون اختر سعید ترک، سیکرٹری ایکسائز خالد الیاس، محکمہ صحت، محکمہ قانون، محکمہ خزانہ، بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹانس ترمیمی ایکٹ 2025، خیبر پختونخوا،ھندو میرج بل، ہیلتھ کیئر کمیشن ترمیمی بل2025،ڈرگز ایکٹ 1976 ترمیمی بل، خیبر پختونخوا پروہیبیشن آف سموکنگ ٹوباکو پراڈکٹس اینڈ پروٹیکشن آف نان سموکرز ہیلتھ ایکٹ کے مسودات میں ضروری ترامیم کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنسز ایکٹ 2019 میں ترامیم کے مسودے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کا مقصد قانون کو عالمی تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا تھا۔موجودہ قانون کے تحت بڑی مقدار میں ہیروئن، کوکین، آئس وغیرہ پر موت کی سزا کو ختم کر کے عمر قید سے تبدیل کرنے کی اصولی منظوری کے حوالے سے آراء دی گئیں۔تفصیلی جائزے کے لیے قائم شدہ سب کمیٹی جس کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز،دیگر ارکان میں نمائندہ ایڈووکیٹ جنرل، محکمہ قانون، پراسی کیوشن، ڈی جی ایکسائز شامل ہیں، فوری طور پر مقدارِ منشیات، سزاؤں، ضمانت تناسب، پنجاب/سندھ قوانین سے موازنہ، اسلامی/سماجی اثرات اور اسٹیک ہولڈرز مشاورت مکمل کر کے رپورٹ جمع کرائے گی۔وزیر قانون نے ہدایت کی کہ منشیات کے خاتمے کی پالیسی برقرار رہے مگر سزائیں انسانی حقوق اور عالمی معیارات کے مطابق ہوں۔اجلاس میں ہندو میرج بل کے مجوزہ مسودے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا جس کا مقصد صوبے میں ہندو برادری کو ازدواجی حقوق سے متعلق قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس بل کے تحت ہندو شہریوں کی شادیوں کی باقاعدہ رجسٹریشن، ازدواجی ریکارڈ کی درستگی اور قانونی دستاویزی حیثیت کو یقینی بنایا جائے گا، جس سے نہ صرف ان کے ذاتی اور سماجی مسائل حل ہوں گے بلکہ وراثت اور دیگر حقوق کے معاملات میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔ ہندو میرج بل کے نفاذ سے خیبر پختونخوا کی ہندو برادری کو وہ قانونی حیثیت اور تحفظ ملے گا جو پاکستان کے دیگر صوبوں میں پہلے ہی سے رائج ہے، اور اس سے معاشرتی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ترمیمی بل کا جامع جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو ترمیمی نکات، عوامی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار، ہیلتھ کیئر اداروں کے لائسنسنگ نظام، نگرانی کے مؤثر عمل، اور سروس ڈیلیوری میں شفافیت بڑھانے سے متعلق اہم تبدیلیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر قانون نے اس موقع پر کہا کہ صحت عامہ سے متعلق قوانین میں بہتری صوبے بھر میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترمیمی بل میں عوامی مفاد، جوابدہی، شفافیت اور ادارہ جاتی مضبوطی کو اولین ترجیح دی جائے۔مزید برآں، اجلاس میں تجاویز دی گئیں کہ شکایات کے ازالے کے عمل کو آسان بنایا جائے، کمیشن کو دی گئی تحقیقات کے اختیارات کو واضح کیا جائے، جبکہ بعض شقوں میں تکنیکی بہتری لاتے ہوئے انہیں زمینی حقائق کے مطابق ڈھالا جائے۔وزیر قانون نے امید ظاہر کی کہ ترمیمی بل کی منظوری سے ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارکردگی میں مؤثر اضافہ ہوگا اور عوام کو معیاری، محفوظ اور شفاف طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ اجلاس میں ڈرگز ایکٹ 1976 میں اہم ترامیم کی منظوری کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔اجلاس میں خیبر پختونخوا پروہیبیشن آف سموکنگ ٹوباکو پراڈکٹس اینڈ پروٹیکشن آف نان سموکرز ہیلتھ ایکٹ کو عوامی صحت کے تحفظ اور غیر سموکرز کی فلاح کے لئے اہم قانونی اقدام قرار دیا گیا۔ اس ایکٹ کا مقصد صوبے میں تمباکو نوشی کی روک تھام، تمباکو مصنوعات کے استعمال کو محدود کرنا اور غیر سموکرز کو نقصان دہ دھوئیں سے بچانا ہے۔ قانون کے تحت عوامی مقامات، سرکاری دفاتر، اور دیگر پبلک ایریاز میں تمباکو نوشی پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اس کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ اس کے ذریعے صحت مند معاشرہ تشکیل دینے، نوجوانوں کو تمباکو کے نقصانات سے بچانے اور عوامی صحت کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان کی زیر صدارت ضم شدہ اضلاع میں آبپاشی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی محمد آیاز، چیف انجینئر مرج ڈسٹرکٹس آفتاب احمد سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی

خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان کی زیر صدارت ضم شدہ اضلاع میں آبپاشی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی محمد آیاز، چیف انجینئر مرج ڈسٹرکٹس آفتاب احمد سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری آبپاشی نے صوبائی وزیر کو مہمند، سلارزی، تنگی سپینہ، اپر کرم، خیبر، اپر و لوئر وزیرستان، ساؤتھ وزیرستان اور دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں سمیت دیگر اہم سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضم شدہ اضلاع میں متعدد منصوبے تکمیل کے قریب ہیں جن سے نہ صرف زرعی پیداوار بڑھے گی بلکہ عوام کو صاف اور مؤثر آبی سہولیات بھی فراہم ہوگی۔ صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ پسماندہ علاقوں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی وژنری قیادت میں صوبائی حکومت ان علاقوں کو قومی دھارے میں لانے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہر شعبے میں شفافیت اور عدل و انصاف کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبے اور بہتر سروس فراہم کی جا سکے۔ ریاض خان نے اس بات پر زور دیا کہ تمام افسران ٹیم ورک، شفافیت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت محکمہ آبپاشی کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہوں اور عوام کے مسائل کا مستقل حل یقینی بنایا جا سکے۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے خبردار کیا کہ خیبرپختونخوا خصوصاً ضم شدہ اضلاع میں محکمہ آبپاشی کی کارکردگی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے کوئی بھی اہلکار کرپشن، غفلت یا ناقص کارکردگی کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر منصوبے کی نگرانی اور معیار کی پاسداری انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

وزیرِ صحت کی زیر صدارت صحت کارڈ سروسز سے متعلق اہم اجلاس

خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت خلیق الرحمن نے صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں عوام کو درپیش صحت کے مسائل کے حل، طبی سہولیات کی بہتری، شفافیت کو یقینی بنانے اور طبی مراکز میں سہولیات کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ شاہد یونس اور سی ای او صحت سہولت پروگرام ریاض تنولی بھی اجلاس میں موجود تھے۔وزیرِ صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں صحت کارڈ سروسز کے لیے ون ونڈو آپریشن کا قیام یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ون ونڈو ڈیسک کے قیام سے پورا عمل مزید مؤثر ہوگا، عملے کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی، تاخیر کم ہوگی اور مستفیدین کو فوری سہولت ملے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ صحت مریضوں کو درپیش مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہے اور تمام خلا اور کمزوریوں کو دور کیا جا رہا ہے۔ادویات کی فراہمی سے متعلق ایک اہم مسئلے پر بات کرتے ہوئے وزیر صحت نے اس بات کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کیں کہ ڈاکٹرز کی جانب سے تجویز کردہ اصل ادویات ہی مریضوں کو فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ بعض اوقات تجویز کردہ ادویات کی جگہ دوسری متبادل اقسام یا فارمولے دے دیے جاتے ہیں، جو کہ قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاج یا سرجری کے لیے تجویز کردہ ادویات میں کسی بھی قسم کی غیر مجاز تبدیلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیرِ صحت نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت میں اصلاحات جاری ہیں اور تمام کمزوریاں خصوصی طور پر صحت کارڈ سے متعلق مشکلات دور کی جا رہی ہیں، اور بہت جلد نظام کو مکمل طور پر بہتر اور مؤثر شکل میں لایا جائے گا۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے شبانہ روز کوششیں کر رہی ہے اور عوام جلد ہی صحت کے شعبے میں مثبت اور نمایاں تبدیلیاں دیکھیں گے۔