Home Blog Page 222

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و دینی جماعتوں کا ”دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد“ کے موضوع پر مشاورتی اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی جسمیں صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، جمیعت علمائے پاکستان، لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم، جماعت اسلامی قاری محمد شیخ یعقوب، پاکستان مرکزی مسلم لیگ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مرکزی علماء کونسل سید ناصر عباس شیرازی، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ عارف حسین واحدی، اسلامی تحریک پاکستان کے پیر سید ہارون علی گیلانی، ہدیتہ الہادی پاکستان کے مولانا حامد الحق، جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے مولانا یوسف شاہ، جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے عبدالغفار روپڑی، جماعت اہل حدیث کے قمر قطب الدین، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے علامہ حامد رضا، سنی اتحاد کونسل کے ابراہیم قاسمی، پاکستان راہ حق پارٹی کے اسماعیل بلیدی، سابق سینیٹرمحمد علی درانی، سابق وفاقی وزیربیرسٹر گوہر، پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر، پاکستان تحریک انصاف کے علامہ شبیر حسین، اسلامی تحریک پاکستان کے مولانا عبدالواسع، جماعت اسلامی پاکستان نے شرکت کی۔ شرکاء اجلاس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک اہم قومی مسئلے پر اس طرح کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد انتہائی احسن اقدام ہے،اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اورخیبرپختونخوا پختونخوا حکومت کا کردار قابل ستائش ہے،مشاورتی اجلاس کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور مبارکباد کے مستحق ہیں۔شرکاء نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یہ اقدام دیگر صوبائی حکومتوں اور وفاقی حکومت کے لئے قابل تقلید ہے،دہشتگردی، فرقہ واریت، لسانی تعصب اور لاقانونیت جیسے قومی مسائل کے لئے قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اس سلسلے کا دوسرا اجلاس پشاور میں منعقد ہوگا اسکے علاوہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہر جمعے کو صوبہ بھر میں امن ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوئسنگ ڈاکٹر امجد علی سے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوئسنگ ڈاکٹر امجد علی سے ان کے دفتر سول سیکرٹریٹ میں مختلف یونین کے صدورنے ملاقات کی جن میں، سٹینوگرافروں کے صدر سیدبلال خان، ڈرایؤروں کے صدر شیرزمان اور کلاس فور کے سینئر وائس چیئر مین کوآرڈینیشن کونسل خالد جاوید اور صدر الطاف داودئی شامل تھے۔یونین کے صدورنے معاون خصوصی کو سرکاری ملازمین کی رہائشی مشکلات سے آگاہ کیا۔جس پرمعاون خصوصی نے واضح کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو ترجیحی بنیادوں پر مختلف ہاؤسنگ سکیموں میں اپنا گھر بنانے کے لیے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی وساطت سے پلاٹ فراہم کرے گی۔ جس کے لیے پہلے سے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت ہر سرکاری ملازم کو اپنے کیڈر میں سینارٹی کے لحاظ سے پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے اور پلاٹ کی اقساط کی ادائیگی ان کی سروس کی مدت کے مطابق ہوگی جو ان پر بوجھ نہیں بنے گی اس سلسلے میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی بھرپور کوشش ہے کہ موزوں جگہوں پر ہاؤسنگ سکیموں میں سرکاری ملازمین کے لیے گنجائش رکھی جائے انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب سرکاری ملازمین کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کیا جائے گا آخر میں یونین کے صدر نے معاون خصوصی کا ان کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز کی لاہور فیوچر فیسٹ میں شِرکت، مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شفقت ایاز کا ایکسپو سینٹر لاہور آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر شفقت ایاز نے فیوچر فیسٹ میں لگے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، منتظمین کی جانب سے مہمانِ خصوصی کو جامع بریفنگ دی گئی۔فیوچر فیسٹ سے خِطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے فیوچر فیسٹ کو ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے بہترین فیسٹیول قرار دیا اور اس طرز کا فیسٹیول جلد خیبر پختونخوا میں بھی کرانے کا اعلان کیا۔ فیوچر فیسٹ کے اختتام پرمہمانِ خصوصی ڈاکٹر شفقت ایاز نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں خدمات انجام دینے والے انٹرپرینورز کو ایوارڈ بھی پیش کیے۔

صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان نے پشاور میں سائیکلنگ ویلوڈرم کی تعمیر،ٹور ڈی کالام ریس اور انٹر پراونشل گیمز

خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے اعلان کیا ہے کہ پشاور یونیورسٹی میں سائیکلنگ ویلوڈرم جلد تعمیر کیا جائے گا۔جون میں ٹور ڈی کالام سائیکل ریس جبکہ انٹرپراونشل گیمز فروری میں کرائیں گے۔اس طرح اپریل میں ڈیرہ جات اور پولو مقابلے بھی کرائیں گے اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے میچ پشاور میں منعقد کرانے کے لئے کوشاں ہیں۔وہ اتوار کے روز ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے تعاون سے منعقدہ ٹور ڈی پشاور سائیکل ریس کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے ٹور ڈی پشاور سائیکل ریس کے لئے انعامی رقوم میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ونر کو ایک لاکھ کے بجائے ڈیڑھ لاکھ‘ سیکنڈ پوزیشن ہولڈر کے لئے 75 ہزار کے بجائے ایک لاکھ‘ تھرڈ پوزیشن کے پلیئر کو پچاس ہزارکے بجائے 75 ہزار ملیں گے اور دس دس ہزار روپے والے چھوٹے انعامات میں بھی بیس ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے صوبے میں مدارس گیمزکرائے گئے،سپیشل پرسنز کے مقابلے کرائے گئے،ضم اضلاع،ریجنل گیمز،ہارس اینڈ کیٹل شو،میراتھن ریس اورآٹو کراس مقابلے بھی منعقد کرائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور خود بھی پلیئر ہیں اور انکی قیادت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قائداعظم گیمز میں گولڈ میڈل ونرز کو سکالر شپس جلد شروع ہوجائیں گے اور انٹر پراونشل گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتنے والوں کے لئے پچیس ہزار ماہانہ سکالر شپس ملیں گے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود، خصوصی تعلیم، اور وومن امپاورمنٹ سید قاسم علی شاہ

0

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود، خصوصی تعلیم، اور وومن امپاورمنٹ سید قاسم علی شاہ نے شعبہ جرنلزم کی طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قلم کیمرے اور موبائل کے ذریعے سے معاشرے میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پشاور جیسے بڑے شہر شدید متاثر ہورہے ہیں اور عام افراد میں ان تبدیلیوں کی آگاہی بے حد اہم ہوچکی ہے۔یہ بات انہوں نے جامعہ پشاور کے شعبہ جرنلزم اور وومن میڈیا سینٹر کراچی کے زیر اہتمام پانچ روزہ قومی ورکشاپ کے اختتامی روز کے آخری سیشن میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ماحول پر اثرات پر اپنے خطاب میں کہی۔
سید قاسم علی شاہ نے اس موقع پر وومن میڈیا سنٹر کراچی کی جانب سے جامعہ پشاور سمیت اقراء اور سیکاس کی جرنلزم طالبات کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر ورکشاپ کے انعقاد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ طالبات پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گرین بلڈنگ کنسیپٹ، ایئر کوالٹی انڈکس اور سماجی برتاؤ و بدلاؤ کمیونیکیشن اور اوزون سطح کے موضوعات پر اپنی تحقیق و صحافتی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔
اس موقع پرصوبائی وزیر نے طلباء و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اردگرد ماحول میں اپنے رول ماڈلنگ کے ذریعے شجرکاری، اور گل کاری اور آکسیجن آور پھولوں کی مدد سے مثبت ماحولیاتی منظر پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مشیر صحت احتشام علی کا پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا اچانک دورہ

مشیر صحت احتشام علی نے پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے گریڈ 18 سے گریڈ انیس میں ترقی کیلئے ضروری مینجمنٹ کیڈر کے ڈاکٹرز کے لئے جاری چار ماہ کے مینڈیٹری ٹریننگ کا بھی معائنہ کیا۔ زیر تربیت ڈاکٹرز سے ملے اور تربیت کے پیش رفت کا جئازہ بھی لیا۔ ڈی جی پی ایچ ایس اے ڈاکٹر عبدالوحید نے مشیر صحت کو پی ایچ ایس اے سے متعلق بریف کیا۔ ڈی جی پی ایچ ایس اے نے انہیں جاری تربیتی پروگرام بارے بھی آگاہ کیا۔ مشیر صحت نے ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت جاری تربیتی پروگرامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں پر جاری تعمراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ مشیر صحت نے صوبے کے طبی عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پی ایچ ایس اے کے کردار کو لازمی قرار دیتے ہوئے اسے دور جدید سے ہم آہنگ کرنے اور اس اکیڈمی کو معاشی و انتظامی طور پر مظبوط بنانے کا بھی عندیہ دیا۔ انہوں نے انتظامی مسائل کے فوری حل کیلئے ڈی جی پی ایچ ایس اے کو ٹاسک دیا کہ وہ تمام معاملات کے بروقت حل کیلئے کاغذی کاروائی مکمل کرے تاکہ طلبا سے جُڑے مسائل فوری حل ہوسکے۔ انہوں نے فارغ طلبا کے ایک سالا پیڈ انٹرن شپ، ایوننگ شفٹ بی ایس پروگرام کے آغاز، سٹاف کی کمی کو پورا کرنے، پی ایچ ایس اے کی قبضہ شدہ عمارات کی واہ گزاری سمیت دیگر اہم مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ مشیر صحت نے باجوڑ میں نئے تعمیر شدہ نرسنگ کالج کی جلد سے جلد فعالی کے بھی احکامات جاری کیں۔ انہوں نے طبی عملے کی تربیت کو ڈیجٹئاز کرنے اور نرسنگ کالجوں میں میرٹ کے تحت داخلوں کے یقینی بنانے کی بھی احکامات جاری کی کئے.۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم کا گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج گلبہار کا دورہ روایتی کورسز اور منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں مزید جدت کی طرف گامزن ہوسکیں، اور پورے سسٹم کو ڈیجیٹائز کریں تاکہ یہ نظام پیپرلیس ہوجائے، جس سے وقت اور توانائی کی بجت ممکن ہوسکے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج گلبہار میں روایتی کورسز اور منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ اج ہم اس اہم تقریب میں شریک ہیں جس میں ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ صوبے کی ترقی کو مزید ایک قدم آگے لے کر جارہی ہے۔آج کل ڈیجیٹل دور ہے جس میں بدقسمتی سے ہم تھوڑے پیچھے ہیں لیکن اب کنونشنل سسٹم کو ڈیجیٹائز یشن کی طرف یعنی منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی طرف لیکر جانا ہے خیبرپختونخوا ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کا ایک اچھا اقدام ہے جو کہ عوام اور خصوصاً طلبہ کے لئے انتہائی مفید نظام ہے۔ انہوں نے کہا ہے ایم آئی ایس سسٹم سے طلبہ گھر بیٹھے اپنا رزلٹ، رجسٹریشن وغیرہ دیکھ سکیں گے جس سے وقت کی بچت اور پیپر لیس پالیسی پر عمل درآمد ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے پورے نظام میں شفافیت بھی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کے ہنر مند افراد کے لئے Recognition of prior learning RPL (استاد شاگرد) پروگرام لانچ کرنے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہنر مند افراد کو ملک اور بیرون ملک اچھی ملازمتیں ملیں گی۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے ار پی ایل(استاد شاگرد) پروگرام فیس 5000 سے کم کر کے 2500 روپے کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے کو مزید آگے لے کر چلیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ اس کو آگے فری چلائیں گے تاکہ غریب ہنر مند افراد اس سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے یقین دلایا ہے ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کی ہمیشہ رہنمائی کریں گے اور بورڈ کی مزید ترقی اور پائیداری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے طلباء میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے اس نظام کی فعالیت پر جی آئی ذی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ٹیوٹا منصور قیصر، سیکرٹری ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ طاہر شاہ، پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ کالج گلبہار سعید خان جی آئی ذی استاذہ اور کالج طلباء بھی موجود تھے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کے

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کی جانب سے ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کے قیام پر ردعمل میں کہا ہے پلاننگ کمیشن آف پاکستان پہلے ہی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، پلاننگ کمیشن نامکمل منصوبوں اور فنڈز کی کمی کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی منصوبوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔انہوں نے کہا کہ اب پلاننگ کمیشن غیر قانونی طور پر ضم شدہ علاقوں کے ترقیاتی فنڈز پر قبضہ کرنے کوشش کر رہا ہے،یہ ساری کوششیں اپنے ناکام امیدواروں کو نوازنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے ضم اضلاع فنڈز پر قبضہ کرنے کی یہ دوسری کوشش ہے،پی ڈی ایم حکومت کے دوران شہباز شریف حکومت نے پہلے یہ قدم اٹھایا تھا جسے بعد میں نگران حکومت نے منسوخ کر دیا تھا اور اب دوبارہ ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی ضم شدہ علاقوں کو ان کے جائز شئیرز سے محروم کر رہی ہے اور ضم اضلاع کیلئے کم بجٹ فراہم کر رہی ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت دسویں این ایف سی اجلاس بلانے میں تاخیر سے کام لے رہی ہے،وفاقی حکومت کے ایسے اقدامات سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہونگیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے جمعرات کے روز

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے جمعرات کے روز لاہور اڈہ پشاور کا اچانک دورہ کیا۔معاون خصوصی نے لاہور اڈہ کی انتظامیہ سے کاہ کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں اس لئے اس میں کسی بھی قسم کی غفلت نا قابل برداشت ہو گی۔انہوں نے نیلامی سے حاصل شدہ تمام فنڈز اڈے کی مرمت و بحالی پر لگانے کی ہدایت کی،انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اڈے کی مرمت، بحالی، ائیر کنڈیشنڈ سسٹم بحالی، سیلنگ و دیگر سہولیات کو دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ مسافر دستیاب سہولیات ہر ممکن استفادہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے ڈائریکٹوریٹ کے این جی اوز کے ساتھ ایم او یو کے تحت لگائے گئے صاف پینے کے پانی فلٹر پلانٹ کو فوری طور پر بحال کرنے،اڈہ میں داخلے کے پرانے گیٹ کو دس دن کے اندر اندر بحال کرنے،پورے اڈے کی صفائی ستھرائی کو فوری طور پر کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔معاون خصوصی نے کہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔حاجی رنگیز احمد نے ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل اور کرایہ ناموں پر اگلے ہفتے فوری طور پر اجلاس بلانے کی ہدایت۔انہوں نے کہا کہ لاہور اڈہ میں رکشوں اور پرائیوٹ ٹیکسیوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔اس موقع پر معاون خصوصی نے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی تمام شکایات غور سے سنیں اور موقع پر ان کے حل کے لئے اقدامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ڈیمانڈ پر اگلے دو ہفتوں میں نئے کرایہ نامے کاا علامیہ جاری کیا جائے گا۔انہوں نے اڈے کی بہترین مینجمنٹ کے لئے فوری کمیٹیاں بنا نے جن میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن سے نمائندے لینے کی ہدایت کی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نئے مسودے کے تحت اڈہ کنٹریکٹر کے پاس وہی اختیار ہوگا جو ٹرانسپورٹ محکمہ اسکو تفویض کرے گا اور ٹھیکیدار عوام کو سہولیات دینے کے لئے ایڈمنسٹریٹر کے احکامات کا پابند ہوگا، کسی کو عوام کے ساتھ زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔معاون خصوصی ٹرنسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی شکایت پر پہلے کنٹریکٹر اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے کچھ افسران کی ملی بھگت سے تقریباً 04 کروڑ روپے کی غبن پر فوری انکوائری بنانے کی ہدایت جس پر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے بتایا کہ چار کروڑ روپے کی خرد برد پرانے مسودے کا شاخسانہ ہے۔حاجی رنگیز خان نے کہا کہ جو کوئی بھی اس میں ملوث پایا گیا اس کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔معاون خصوصی نے لاہور اڈے کی بحالی، صفائی ستھرائی دیگر سول ورک کو دو ماہ کے اندر مکمل کرنے اور معاون خصوصی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے صنعتوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنے کی غرض سے جمعرات کے روز پشاور اکنامک زون حیات آباد کا دورہ کیا اور وہاں پر انڈسٹریل ایسوسی ایشن پشاور کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں افیشیٹنگ چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی عادل صلاح الدین،ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نعیم خان،ضلعی انتظامیہ کی جانب سےاسسٹنٹ کمشنر پشاور حسینہ خان و دیگر محکموں کے نمائندوں، صدر پشاور انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن ایوب زکوڑی سمیت دیگر موجودہ و سابق عہدیداروں،پشاور کے ممتاز صنعتکاروں و کاروباری شخصیات کے علاؤہ انٹر لنک کمیونیکیشن کے کنٹری منیجر شعیب الدین نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں پشاور اکنامک زون کے صنعتکاروں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل کے حوالے سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا گیا اور اس ضمن میں حکومت سے ممکنہ تعاون و اقدامات اٹھانے کی گزارشات پیش کی گئیں۔اس موقع پر معاون خصوصی نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کو ہدایت کی کہ پشاور اکنامک زون کے صنعتوں تک مال اٹھانے کیلئے گاڑیوں کی امدورفت میں حائل روکاوٹوں کو دور کیا جائے اور مال بردار گاڑیوں کی محفوظ ٹرانسپورٹیشن کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔انھوں نے کہا کہ اکنامک زون کیلئے بلا کسی روکاوٹ اور تعطل گاڑیوں کی امدورفت کیلئے مناسب راستہ ہوناچاہیے۔اس حوالے سے انھوں نے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو موزوں حل تلاش کرنے اور مناسب اقدامات اٹھانے کیلئے دس دن کا ٹائم لائن دیا۔انھوں نے محکمہ محنت کیساتھ جڑے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کیساتھ اجلاس منعقد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر صنعتکاروں کی شکایت پر صنعتوں سے جانے والی گاڑیوں سے مبینہ طور پر پرچیاں دیکر غیر قانونی رقم لینے کا نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی نے انتظامیہ کے افسران کو اس بابت انکوائری کرنے اور اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہونے کیلئے ہدایات جاری کیئے۔انھوں نے زون کے اندر مال بردار گاڑیوں کو محصول کی پرچیاں دینے کی شکایت پر بھی معاملے کی انکوائری کی ہدایات کی۔معاون خصوصی نے ایکسپورٹ پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کم ہونے کے باوجود بھی تکنیکی سقم کی وجہ سے2 فیصد مبینہ وصولی کا معاملہ متعلقہ حکام کیساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کی اور کے پی ایزڈمک کو اس سلسلے میں ہوم ورک کرنے کی ہدایت کی۔انھوں نے صنعتوں کو سستی گیس کی فراہمی کی تجویز اور زون میں صنعتوں کو درپیش توانائی سے متعلق دیگر مسائل کو متعلقہ حکام سے اٹھانے کا بھی یقین دلایا جبکہ ٹریڈ ٹرانزٹ کے ذمرے میں ریلوے سے متعلق امور پر ورکنگ کرکے انھیں بھی متعلقہ وفاقی ادارے سے اٹھانے کا عندیہ دے دیا اور ٹریڈ شوز کے انعقاد کیلئے بھی اقدامات اٹھانے سے اتفاق کیا۔اس موقع پر معاون خصوصی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے صنعتکاروں نے یہاں کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہاں کے جغرافیے کی وجہ سے ملک کے دیگر شہروں کے برعکس مسابقتی سہولیات کم ہونے کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا ہے اور صوبے ہی میں سرمایہ لگاکر یہاں کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے کاروباری حضرات اور صنعتکاروں کا یہ حوصلہ جہاد سے کم نہیں جنھوں نے دہشتگردی کے ادوار میں بھی اپنا عزم برقرار رکھا۔ انھوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کا فروغ صوبائی حکومت کا اولین ایجنڈا ہےاور وزیر اعلی نے اس ضمن میں ہدایت کی ہے کہ ہر ضلع میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا ذمہ دار متعلقہ ڈپٹی کمشنر ہوگا لہذا ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ صنعتکاروں کے مسائل کا خاتمی ہوسکیں۔ معاون خصوصی نے صنعتکاروں کو ترجیح کے مطابق انکے مسائل کے ازالے میں ہرممکن تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔انھوں نے کہا کہ اس صوبے کا باسی ہونے کے ناطے ہم ہی نے اپنے صوبے کو اٹھانا ہے اور باہر سے ہمارے لیئے کسی نے نہیں انا ہے، اسلیئے حکومت صوبے کے سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقات کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔