Home Blog Page 258

خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ (KPOGCL) نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان اور کرم اضلاع میں واقع میران پیٹرولیم بلاک کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ (PCA) پر دستخط کردیے

آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ خیبرپختونخوا کی صوبائی ہولڈنگ کمپنی (PHC)نے شمالی وزیرستان اور کرم کے اضلاع میں واقع ممکنہ میران بلاک کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ (PCA) پر دستخط کو خوش آئند قراردیاہے۔اس حوالے سے کے پی او جی سی ایل کے سی ای او ناصر خان کاکہناہے کہ یہ معاہدہ کے پی او جی سی ایل کی سٹریٹجک توسیع کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے پاکستان کے توانائی بحران کوقابو کرنے میں اپنے بھرپور کردار کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فاقی اور صوبائی حکومتوں خاص طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری توانائی و بجلی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پی او جی سی ایل کا میران بلاک کے عملدرآمد کے عمل میں تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے۔سی ای او نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ او جی ڈی سی ایل اور ایم پی سی ایل کی طرف سے ملحقہ بلاکس میں تیل اور گیس کی حالیہ دریافتوں کی وجہ سے میران بلاک زیادہ نمایاں ہو گیا ہے اور KPOGCL، BOD اور انتظامیہ اس حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں۔ضم اضلاع میں تیل اور گیس کی معیاری اور جدید طریقوں سے تلاش اور پیداوار کیلئے کے لیے مقامی انتظامیہ، کمیونٹیز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ سی ای او نے کہاکہ میران بلاک میں تیل وگیس کی تلاش سے متعلقہ اضلاع میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر مواصالات و تعمیرات کی زیر صدارت صوبے میں سڑکوں کی بحالی و مرمت سے متعلق اجلاس کا انعقاد

خیبر پختونخوا کے وزیر مواصالات و تعمیرات شکیل احمد کی زیر صدارت صوبے میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی و مرمت سے متعلق پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایشین ڈیوپلمنٹ بینک کے وفد نے خصوصی طور پر شرکت کی وفدمیں سینگیون کیم،جونگ جائے شم، خرم غفورآصف جے ترنگزئی اورایڈرلین ٹی نورٹے شامل تھے۔اس موقع پر صوبے کی سیلا ب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر کے حوالے سے فنڈز کی دستیابی اور دیگر امور پر تفصیلی تبدلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور آمدورفت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لاہی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ ایشین ڈیوپلمنٹ بینک سے بھی تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختو خوا میں سیلاب سے سڑکو ں کو کافی زیادہ نقصا پہنچا ہے اور سڑکوں کے انفراسٹریکچر کی جلد از جلد بحالی صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے تاہم فنڈز کی کمی کی مشکلات درپیش ہیں جنہیں دور کرنے کے لئے ایشین ڈیوپلمنٹ بینک سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے خیبر پختونخوا میں مواصلات کے منصوبوں کی تکمیل میں ایشین بینک کے وفد کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنی مدد آئند بھی جا ری رکھے گا۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا گیارہ ارب ڈالر کے دبئی لیکس پر ردعمل

0

دبئی لیکس سکینڈل مجموعی طور پر 400ارب ڈالرز کا ہے جس میں پاکستان کی شراکت 2.5 فیصد ہے مزمل اسلم

ایک طرف پاکستان سرمایہ کاری کا طالب دوسری طرف پاکستانی دنیا کے بڑے سرمایہ کار ہیں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

محمد اورنگزیب اور ایف بی آر کو اسٹارٹنگ پوائنٹ مل گیا مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

کیا اب شہباز شریف رشتہ داروں، اتحادیوں، سرکاری حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے خلاف کاروائی شروع کریں گے مزمل اسلم

یا اب بھی نان فائلرز کی سم بند کرنے پر توجہ مرکوز رہے گی مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

ایک ارب گندم سکینڈل کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے مزمل اسلم

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو صحت کی سہولیات تک رسائی سے محروم رکھنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو صحت کی سہولیات تک رسائی سے محروم رکھنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے جبکہ بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو علاج سے محروم رکھنا پاکستان کے آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واضح کیا کہ بین اقوامی قوانین کے تحت زیر حراست ملزم کو صحت سہولیات سے محروم رکھنا اذیت اور تشدد کے زمرے میں آتا ہے اور اذیت اور تشدد بین ا لاقوامی قوانین کے تحت جرم ہے۔ اس قسم کا تشدد بین الاقوامی کنونشن کے تحت بھی قابل مواخذہ جرم ہے۔ مریم نواز اور جیل انتظامیہ سمیت پنجاب کی پوری انتظامیہ اس جرم کی مرتکب ہوچکی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز اور جیل انتظامیہ کے خلاف بنیادی انسانی حقوق اور فوجداری قوانین کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ اس کے علاؤہ مریم نواز کو توہین عدالت میں بھی نااہل قرار دیا جائے۔ عمران خان اور بشری بی بی کو کچھ ہوا تو راج کماری اور پنجاب انتظامیہ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم سے امریکی قونصل جنرل کی خصوصی ملاقات

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم سے منگل کے روز امریکہ کے قونصل جنرل شانتی مورے نے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر امریکہ کے چیف پولیٹیکل افیئرز ڈسٹن ڈیگرینڈ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی معاملات، علاقائی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اورمشیر خزانہ خیبرپختونخوا کو امریکی قونصل جنرل کی طرف سے صوبے کے معاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ مشیر خزانہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے زیادہ سے زیادہ وسائل ترقیاتی منصوبوں اور عوامی بہبود کی فلاح منصوبوں پر خرچ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت، معدنیات اور جنگلات سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اورخیبرپختونخوا حکومت عالمی مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری اور سپورٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے صحت کارڈ، رمضان پیکیج سمیت صوبائی حکومت کے متعدد فلاحی منصوبوں کو سراہا۔

خیبرپختونخوا حکومت تمباکو پر پراونشل ایکسائز ڈیوٹی لگانے پر متفق، بل بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت صوبائی حکومت کا ریونیو بڑھانے کیلئے اہم اجلاس سول سیکریٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمان، سیکرٹری ایکسائز سید فیاض علی شاہ، سیکرٹری زراعت جاوید مروت، سیکرٹری لاء، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکمل خٹک، ڈائریکٹر جنرل کیپرا سمیت متعدد حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ٹوبیکو ڈیویلپمنٹ سیس میں اضافے کی تجویز کے بعد تمباکو کے حوالے سے دوسرا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق تمباکو پر پراونشل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی گئی ہے اور اس سلسلے میں بل منظور ی کیلئے صوبائی کابینہ میں بہت جلد پیش کیاجائے گا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ پراونشل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں حاصل ہونے والی رقم صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے خرچ کی جائے گی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمباکو کے پیسے دیگر صوبوں میں خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ پورے ملک کا تقریباً 80 فیصد تمباکو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوتا ہے۔ اجلاس میں بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق نے تمباکو کو اپنے پاس رکھا ہے جو صوبے کا حق ہے اور رواں سال وفاق کو تمباکو سے ڈھائی سو ارب کی آمدن حاصل ہوگی اور یہی آمدن پول میں جاکر دوسرے صوبوں میں تقسیم کی جا رہی ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ان پر کوئی بھی عوام کا حق یا عوام کا پیسہ ثابت نہیں کر سکتا،

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ان پر کوئی بھی عوام کا حق یا عوام کا پیسہ ثابت نہیں کر سکتا، ہمارے خون کا ہر قطرہ حلال ہے اور حرام سے اللہ تعالیٰ ہماری حفاظت کر رہا ہے۔ ہمارے قائد عمران خان نے ہمیں بہترین تربیت دی ہے ہم مسلمان ہیں اسلام نے بھی ہمیں بہترین تعلیمات دی ہیں جن پر ہم کاربند ہیں پاکستان تحریک انصاف ایک صاف و شفاف پارٹی ہے ہم پر جھوٹی، بے بنیاد اور جعلی ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں ہم چیلنج کرتے ہیں کہ اپوزیشن اراکین حلفاً کہہ دیں کہ فارم 45یا فارم 47 میں کوئی ظلم یا زیادتی نہیں کی گئی ہے فارم 47 کے ذریعے سے آئے ہوئے جعلی اراکین نے عوام کی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے میں حلفاً کہتا ہوں کہ ہم نے عید پیکج سمیت ساڑھے نو سال حکومت میں قوم کا ایک پیسہ نہیں کھایا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اپوزیشن کیجانب سے ایک سوال کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیافضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا عمران خان وہ لیڈر ہے جو کبھی عوام کا سر جھکنے نہیں دے گا عمران خان سرخرو ہے اور سرخرو رہے گا عمران خان کل بھی صادق و امین تھا اور آج بھی ہے، عمران خان کوئی مجرم نہیں فی الفور رہا کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ماں جیسے ملک کیلئے سب کچھ کرنا ہے عوام کی طرف سے ملنے والی عزت و پذیرائی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے عوام کی طرف سے ملنے والی بھرپور محبت کا صلہ خدمت کے عمل سے ادا کریں گے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر ریونیو اینڈ اسٹیٹ نزیر احمد عباسی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر ریونیو اینڈ اسٹیٹ نزیر احمد عباسی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ کے محکمانہ امور میں میرٹ کو ترجیح دی جارہی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر واقع سول سیکرٹریٹ میں رکن صوبائی اسمبلی تاج محمد ترند، سابق رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے صوبائی وزیر ریونیو و اسٹیٹ نذیر احمد عباسی کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر ریونیو اینڈ اسٹیٹ نے وفود کے مسائل تفصیل سے سنے اور انکے حل کیلئے ہدایات و احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود اور زندگی کی دیگر سہولیات کی فراہم اولین ترجیحات میں ہیں۔ صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ میں شفافیت و میرٹ کو ترجیح دی جارہی ہیں جبکہ احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق محکمے میں صرف میرٹ پر فیصلے ہونگے اور ہر قسم کی سفارشی عمل کی سخت حوصلہ شکنی کی جائے گی.۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی براے محکمہ بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان سے یو این ایف پی اے (UNFPA)کے نمائندہ وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان کی زیرصدارت بہبودی آبادی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یو این ایف پی اے (UNFPA) یونائیٹڈ نیشن فنڈ فار پاپولیشن اکٹیوٹیز,کے وفد نے بھی شرکت کی اوربہبود آبادی کے امور سے متعلق معاون خصوصی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی معتصم باللہ، ڈائریکٹرجنرل بہبود آبادی عائشہ احسان، ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن محمد زکریا، پروگرام آفیسر(یو این ایف پی اے) سیدعثمان محمد، ڈی ڈی (یو این ایف پی اے) کاشف خان، پروگرم سپیشلیسٹ ایس ڈاکٹر شاہد خان,آرایچ ودیگر آفسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، معاون خصوصی نے بہبود آبادی کی حوالے سے یو این ایف پی اے کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ آئندہ بھی اسی طرح اپنے اقدامات جاری رکھے گا۔ اس موقع پریو این ایف پی اے کے وفد نے معاون خصوصی کو مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے مختلف پہلووں پر تفصیلی طور پر شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا اور مختلف منصوبوں کی تفصیلات کے حوالے سے معاون خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یو این ایف پی اے کے کنٹری ڈائریکٹر عنقریب خیبر پختونخوا کا دورہ کر یں گے اور معاون خصوصی کے ساتھ اہم امور پر ملاقات بھی کریں گے اور محکمہ بہبود آبادی کے دفاتر فیملی وئلفیر سنٹر اور آر,ٹی آی کے بھی دورے کریں گے۔ شرکائے اجلاس نے امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات مختلف معاملات پر بحث اور اہم فیصلوں کے لیے موثر ثابت ہوگی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی معتصم باللہ، ڈائریکٹرجنرل بہبود آبادی عائشہ احسان نے بھی بہبود آبادی کے موجودہ حالات اورانتہائی اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی جس کا مقصد پورے خیبر پختونخوا میں   یو این ایف پی اے کے تعاون سے بہبود آبادی کے لیے کام کرنا ہے۔

حکومت خیبرپختونخوا نے مقامی اور دیگر صوبوں کے کاشتکاروں اور سپلائرز کو آسان خدمات کی فراہمی کیلئے آن لائن ایپ متعارف کرائی ہے، گندم خریداری میں میرٹ اور شفافیت ہر صورت یقینی بنائیں گے، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ صوبائی حکومت کی گندم خریداری مہم میں میرٹ اور شفافیت بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے مقامی اور دیگر صوبوں کے کاشتکاروں اور سپلائرز کو آسان خدمات کی فراہمی کیلئے آن لائن ایپ متعارف کرائی ہے جس سے کاشتکار اور سپلائرز حضرات محکمہ خوراک کو اپنے پاس دستیاب گندم کے حوالے معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مذکورہ ایپ کی خدمات کے حوالے سے جاری ایک ویڈیو بیان میں کیا۔صوبائی وزیر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ آنلائن ایپ میں گندم خریداری کے لئے کاشتکاروں اور سپلائرز کو درکار تمام لوازمات واضح بتائے گئے ہیں ظاہر شاہ طورو نے مزید وضاحت کی کہ 18 مئی کے بعد جو کاشتکار اور سپلائر محکمہ خوراک کی ایس او پیز کے مطابق معیاری گندم متعلقہ خریداری مرکز پہنچائے گا اس سے پہلے گندم کوٹہ کے مطابق خریداری کی جائے گی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں ماہ میں 7 مئی سے 17 مئی تک گندم خریداری صرف خیبرپختونخوا کے مقامی کاشتکاروں سے جاری رہے گی جو انکے لئے خصوصی طور پر مختص کیے گئے اور بعد میں ان سے خریداری جاری ہونے کیساتھ ساتھ دیگرے صوبوں کے کاشتکاروں اور سپلائرز سے بھی خریداری کا عمل شروع ہوگا۔ دریں اثنا صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں بھی وزیراعظم کی ہدایت پر ہماری ایپ کاپی کر رہی ہیں جو خوش آئند ہے اور حکومت خیبرپختونخوا کے لئے اعزاز سے کم نہیں ہے۔