ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کی زیر صدارت بجلی چوروں اورکنڈامافیاکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور،سپر نٹنڈنٹ انجنیئر پیسکوسوات مجاہد خان،مختلف اداروں کے نمائندوں،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی محمد جواد آصف اور بذریعہ ویڈیو لنک اسسٹنٹ کمشنرز مٹہ،خوازہ خیلہ،چارباغ،بریکوٹ،بحرین،کبل اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف اپریشن بلا امتیاز و تفریق جاری رہے گا بجلی چوری میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام بجلی چوروں کی نشاہدہی کرے جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ واپڈا کیساتھ مشترکہ طور پر کنڈامافیا،بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی تیز کریں بڑے بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے۔
کوہاٹ گمبٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے کارروائی کے دوران 19 ملزمان گرفتار
کوہاٹ گمبٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے کارروائی کے دوران 19 ملزمان گرفتار،منشیات اور اسلحہ برآمد کیاگیا۔ کامیاب کارروائی ڈی ایس پی گمبٹ مظفر شاہ، ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ رومان خان اور ایس ایچ او تھانہ گمبٹ آصف حیات کی قیادت میں کی گئی۔سرچ آپریشن کی کارروائی میں 3 کلاکوف،1رپیٹر،6 پستول، 15 چارجرز اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے گئے ہے۔منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران 4 کلو چرس اور 1.310کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی ہے۔سرچ آپریشن کی کارروائی میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے بھاری نفری نے حصہ لیا۔گرفتار ملزمان کو تھانہ گمبٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو نثار احمد کی ہدایت پر سٹی پولیس کا حساس اداروں کے ساتھ ملکر مختلف چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو نثار احمد کی ہدایت پر سٹی پولیس کا حساس اداروں کے ساتھ ملکر مختلف چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ہنگو مین بازار میں ایک خفیہ گودام پر چھاپے کے دوران 68 ہزار 900 کلو سے زائد چینی کی بوریاں برآمدکی گئیں۔ گرفتار ڈیلر کے خلاف متعلقہ سیکشن کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہری ذخیرہ اندوزوں کی نشادہی میں مدد کریں۔ قبضہ میں لی گئی چینی مقررہ نرخوں پر بولی لگا کر فروخت کی جائے گی۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان کے زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس
صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان کے زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نجیب الرحمان، اسسٹنٹ کمشنر مردان عائشہ طاہر، اے سی تخت بھائی ماہین حسن، سپرنٹنڈنٹ انجینئر پیسکو ڈویڑن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ایگزیکٹیو انجینئر پیسکو، ٹی ایم او مردان سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے اجلاس کے شرکاء کو بجلی چوری کی روم تھام اور کنڈا کلچر کو ختم کرنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریشن افسران اور واپڈا اتھارٹی نے ضلع بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کی گئی کاروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔ڈپٹی کمشنر مردان نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے بجلی چوری پر فوری قابو پانے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں اور روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کریں اور بجلی چوروں کے خلاف مقدامات درج کئے جائیں جبکہ درج مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا کہ ضلعی پولیس بجلی چوری جیسے ناسور پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور واپڈا اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے ٹرانسپورٹ،صنعت وحرفت و فنی تعلیم انجینئر عامر ندیم درانی سے سابق چیف انجینئر محکمہ تعمیرات و مواصلات رفیع الدین نے بدھ کے روز انکے دفتر میں ملاقات
خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے ٹرانسپورٹ،صنعت وحرفت و فنی تعلیم انجینئر عامر ندیم درانی سے سابق چیف انجینئر محکمہ تعمیرات و مواصلات رفیع الدین نے بدھ کے روز انکے دفتر میں ملاقات کی۔نگران وزیر نے چیف انجینئر(ر) کو انکی تصنیف پر مبارکباد دی اور ان کی علمی ریسرچ اور خدمات کو سراہا۔چیف انجینئر نے کہا کہ انکی کتاب کا مقصد ربیع الاول اور عید میلادالنبی کے خوشی کے موقع پر باہمی احترام اور صبر برداشت کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے حضور ْ کی زندگی اسواۃ حسنہ کی شکل میں موجود ہے جس پر عمل درآمد کر کے آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا جاسکتا ہے۔نگران وزیر نے اس موقع پر مصنف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تصنیف قابل ستائش ہے اور صوبائی حکومت اس کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انجینئر عامر ندیم درانی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی بھلائی و فلاح بہبود کے لیئے کتاب کو سرکاری لائبریریز میں دستیابی کے حوالے سے صوبائی حکومت اقدامات اٹھا ئے گی۔چیف انجینئر رفیع الدین نے نگران وزیر کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اْنہیں نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی اور ملک کی ترقی و کامیابی کیلئے دعا کی۔
ایکسائز اینٹلی جنس بیورو کی زبردست کاروائی
کاروائی میں کل 252 کلوگرام منشیات دھرلی، منشیات پنجاب سمگل کی جانی تھی، ترجمان ایکسائز
#سید نوید جمال پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو نے کاروائی خفیہ زرائع سے ملنے والی اطلاع کے فوراً بعد کی، ترجمان ایکسائز
#لگژری وی ایٹ گاڑی سے 96کلوگرام افیون اور 156 کلوگرام چرس برآمد ، ترجمان ایکسائز
#پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر منشیات سمگلروں اور ایکسائز پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، ترجمان
#فائرنگ کے دوران ملزمان V8 گاڑی موٹروے پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب،
# مزید تفتیش اور کاروائی کے لیے مقدمہ درج ،ترجمان
کے پی میں اپنی نوعیت کا پہلا بڑا فارنزک لیب بننے جارہاہے : مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور
کے پی میں اپنی نوعیت کا پہلا بڑا فارنزک لیب بننے جارہاہے : مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور
نگران وزیراعلی کے مشیر برائے صحت، پاپولیشن ویلفئیر اور لیبر ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دس ارب روپے کی لاگت سے صوبے کا پہلا بڑا فارنزک لیب بن رہا ہے ۔ یہ لیب پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 میں بنے گا۔
یہاں سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں مشیر صحت کا کہنا تھا کہ صوبے کی معاشی تنگدستی کے باوجود اس لیب کا قیام ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران کابینہ نے اس لیب کے قیام کی منظوری دیدی ہے ۔
فارنزک لیبارٹری کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا تھا کہ اس لیب میں فارن ایکسپرٹس کام کرینگے جن کے قیام کا بندوبست بھی لیب میں ہی ہوگا جن کی سیکیورٹی کی ذمہ داری حکومتی خیبرپختوبخوا کی ہوگی۔
فارنزک لیبارٹری میں دستیاب سہولیات بارے مشیر صحت کا کہنا تھا کہ لیب میں میڈیکل اور نان میڈیکل دونوں طرح کے تجزیے ہو نگے ۔ میڈیکل تجزیوں میں پوسٹ مارٹم، انسانی جسم میں زہر کا تجزیہ اور شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹنگ شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نان میڈیکل تجزیوں میں فائر آرمز اور فنگر پرنٹس کے تجزیے ہونگے۔ جس سے جرائم کی تفتیش اور مجرموں کی شناخت میں مدد ملے گی۔ پنجاب اور سندھ میں پہلے سے اس طرح کے لیب قائم کئے گئے ہیں۔
نگران وزیراعلی کے مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات، آبنوشی اور مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر سید سرفراز علی شان نے وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے حکام کو ہدایت جاری
نگران وزیراعلی کے مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات، آبنوشی اور مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر سید سرفراز علی شان نے وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ بالخصوص فارن فنڈڈ منصوبوں کی فزیبلٹی کے وقت زمین کی خریداری، حصول کے طریقے کار، احراجات اور دیگر ضروری عوامل کو مدنظر رکھا جائے اور سیکشن فور کے علاوہ دیگر ذرائع سے ان اضلاع میں جہاں زمین کی کمی ہے زمین کے حصول کے لیے لائحہ عمل طے کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت جاری کی کہ تمام جاری صوبائی، وفاقی اور فارن فنڈڈ ترقیاتی منصوبوں میں اخراجات بھی شیڈول کے مطابق ہو اور کوشش کریں کہ ریلیز شدہ ترقیاتی بجٹ بروقت خرچ کیا جا سکیں تاکہ ترقیاتی کام متاثر نہ ہو۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کی ڈیڈ لائن اور پلان کا پروپوزل اگلے ہفتے بھیجا جائے تاکہ جن منصوبوں کی تکمیل قریب ہو ان پر بھرپور توجہ دی جائے اور کثیر المعیاد منصوبوں کے لیے ابھی سے پالیسی بنائی جائے۔
یہ ہدایات انہوں نے مکہ منصوبہ بندی و ترقیات کے فارن فنڈڈ منصوبوں پر بریفنگ لیتے وقت جاری کی۔ اجلاس میں چیف پی اینڈ ڈی اختررحمان اور دیگر پلاننگ افیسرز نے شرکت کی۔ نگران مشیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے اور ہدایت کی کہ ان تمام منصوبوں کی نشاندہی کریں جن میں مسائل ہو تاکہ ان کے بروقت حل کے لیے اقدامات کیے جائیں اور جن منصوبوں میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی یا دیگر مسائل ہو ان کی بھی نشاندہی کریں تاکہ ان کو بھی بروقت توجہ دی جا سکے تاکہ عوامی مفاد میں شروع کردہ منصوبے متاثر نہ ہو۔
نگران مشیر کو بتایا گیا کہ اس وقت خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں میں مختلف نوعیت کے 66 فارن فنڈڈ منصوبوں پر کام جاری ہیں۔ جن میں روڈز ، صحت ، تعلیم انرجی اور فلاح و بہبود کے دیگر سیکٹرز شامل ہیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور محمد ابراہیم خان کا سنٹرل جیل پشاور کا دورہ
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور محمد ابراہیم خان کا سنٹرل جیل پشاور کا دورہ
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور محمد ابراہیم خان نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا ان کے ہمراہ نگران صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات جسٹس ریٹائرڈمسز ارشاد قیصر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج اور آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسو د ومتعلقہ جوڈیشل افسران بھی موجود تھے۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے سب سے پہلے خواتین بیرک کا دورہ کیااور خواتین بیرک میں ویڈیو لنک کی سہولت کو سراہا۔انھوں نے خواتین قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔بعدازاں جسٹس محمد ابراہیم خان نے جیل کی عمارت میں بنے ہسپتال کے نئے وارڈ کا دورہ کیا اوربیمار قیدیوں کی عیادت کی۔چیف جسٹس نے جیل میں بنی فیکٹری کا دورہ بھی کیا جہاں پر قیدیوں کو چمڑہ سازی کی صنعت سے پشاوری جوتے اور پرس بنانے کا ہنرسکھایا جاتا ہے،علاوہ ازیں کشیدہ کاری اور پینٹنگ کلاس کا بھی دورہ کیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے جوینائل بیر ک کا بھی دورہ کیا اور کم عمر قیدیوں کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی احکامات جاری کیے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراھیم خان نے جیل، عدلیہ اور دیگر محکموں کے افسران کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ احتساب کا عمل سب سے پہلے اپنی ذات سے شروع کرنا چاہیے، پھر اس کے بعد اپنے ما تحت عملہ کا قبلہ درست کرنا چاہیے۔جیل کے دورہ کے اختتام پر انہوں نے آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ جیل وسیم خان کو مخاطب کرنے ہوئے جیل میں موبائل فون ومنشیات کے استعمال اور دیگر چھوٹے موٹے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے آفس کے دروازے آ پ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں، نظام کی درستگی کے لئے اگر مجھے 80فیصد عملے کے خلاف بھی کاروائی کرنی پڑے تو جتنا میرے اختیار میں ہو گامیں کرونگا۔انہوں نے حلفاََ کہا کہ1993 سے میں نے بطور ایڈیشنل سیشن جج اپنے سفر کا آغاز کیا اور 31سالوں میں چیف جسٹس کے عہدے تک کے عرصہ کے دوران کوئی بھی فیصلہ کسی قسم کے دباؤ کے تحت نہیں کیا۔ چیف جسٹس نے اس دورہ کے دوران 115مختلف معمولی نوعیت کے قیدیوں کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیئے۔مزید برآں انہوں نے 14فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کثیر تعداد میں قیدیوں کی ان کے اپنے ملک منتقلی کے لئے متعلقہ محکمہ کو فوری انتظامات کر نے کے احکامات بھی جاری کئے۔آخر میں انہوں نے سیشن جج پشاور اشفاق تاج کی انصاف کی فراہمی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے پر اور قیدیوں کے زیر التواء مقدمات کی فوری سماعت وفیصلہ کرنے جیسے اقدامات کو سراہااور موقع پر مختلف عدالتوں کے ججز صاحبان سے جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک بات چیت کر کے ان سے اس نظام کی افادیت کو مزید بہتر کرنے کے لئے آراء طلب کیں۔۔۔۔۔۔۔
نگران صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات، سماجی بہبود،زکوٰۃ و عشر جسٹس(ر) ارشاد قیصر کا سنٹرل جیل پشاور کا دورہ، قیدیوں سے ملاقات، سہولیات کا جائزہ
خیبر پختونخوا کینگران وزیر برائے جیل خانہ جات، سماجی بہبود،زکوٰۃ و عشر جسٹس(ر) ارشاد قیصر نے سنٹرل جیل پشاور کا تفصیلی دورہ کیا،آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود نے نگران صوبائی وزیر کو جیل کے مختلف حصوں اور سہولیات کے بارے میں بریف کیا. نگران صوبائی وزیر نے دورے کے موقع پر خواتین و کمسن قیدیوں کے بیرکوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کیں، مسائل سنے اور سہولیات کا جائزہ لیا. دورے کے دوران جیل ہسپتال کے وارڈ بھی گئیں، انہوں نے قیدیوں کو فراہم علاج و معالجے کی سہولیات بابت دریافت کیا. اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے قیدیوں کی اصلاح اور انھیں ہنر مند بنانے کے لئے جیل میں کئے گئے اقدامات کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کی تیار کردہ اشیاء بھی دیکھیں اور انکے ہنر کو سراہا. دورے کے موقع پر نگران وزیر کو جیل کے اندر آنلائن کورٹ رومز کا بھی دورہ کرایا گیا. نگران صوبائی وزیر نے آنلائن کورٹ کے طریقہ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنلائن نظام کی بدولت مقدمات کی جلد پیروی ممکن ہوگی. سنٹرل جیل کے دورے کے موقع پر نگران صوبائی وزیر جسٹس(ر) ارشاد قیصر نے جیل احاطے میں پودا بھی لگایا۔
