خیبر پختونخوا کے وزیریکسایز اینڈ ٹیکسیشن میاں خلیق الرحمان نے پشاور میں جمعرات کے روز اپنے حلقہ نیابت کے عوام سے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی خدمت کو وہ اپنا شعار سمجھتے ہیں اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ا پنی تمام تر توانائیا بروئے کار لا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ اپنے قائد کے ویژن کے مطابق پسماندہ اور محروم طبقوں کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور حق داروں کو ان کا حق دلانے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ایک ٹاسک فورس بنارہے ہیں جو جامعات کے مالی بحران کی بنیادی وجوہات کا جائزہ لیگی
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ایک ٹاسک فورس بنارہے ہیں جو جامعات کے مالی بحران کی بنیادی وجوہات کا جائزہ لیگی اور ایک روڈ میپ دیگی کہ یونیورسٹیز آگے کیسے سیلف سسٹین ایبل ہو ں گی جامعات مالی بحران کا شکارہیں لیکن یہ ابھی سے نہیں ہیں بلکہ بہت پہلے سے ہیں یونیورسٹیوں کو مالی بحران سے نکلنے کیلیے پلان تیار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی کے معاملہ کو صوبائی کابینہ کے سامنے رکھیں گے اور جو فیصلہ کابینہ کریگی اس کے مطابق اقدام اٹھائینگے کوئی غیرقانونی اور غیر آئینی کام نہیں کرینگے وہ ہائیر ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں پشاور کے ایجوکیشن رپورٹرز سے گفتگو کررہے تھے اس موقع سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ارشدخان بھی موجودتھے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی ہائیرایجوکیشن کمیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں 18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی ایچ ای سی بنانے کا حق صوبے کے پاس ہے سندھ اور پنجاب نے اپنے صوبائی ایچ ای سی بنائے ہیں 2017 سے ایچ ای سی اسلام آباد نے فنڈز میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے جبکہ ڈالر کی اس وقت کی قیمت اور آج کی ریٹ میں کافی فرق آیاہے یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے صوبائی وزیر میناخان کا کہناتھا کہ جامعات کے ایکٹ میں مثبت ترامیم لارہے ہیں اس کے لیے باقاعدہ ایک کمیٹی بنی ہے جس کو ہدایت کی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیں اور ان سے تجاویز لیں انہوں نے کہا کہ محکمہ میں ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کررہے ہیں جبکہ انڈومنٹ فنڈ کے اجرا کا بھی ارادہ رکھتے ہیں انٹر میڈیٹ لیول پر یتیم بچیوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کیلیے کوشش کررہے ہیں تاکہ بین الاقومی سطح پر ہماری بچیاں مقابلہ کرسکیں انہوں نے مذید کہا کہ تعلیمی اداروں میں ان مضامین جن میں اینرولمنٹ کم ہو اور اسکی موجودہ دور میں افادیت نہ ہو اسکی جگہ مارکیٹ اورینٹیڈ اور جس کا مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہو وہ مضامین متعارف کررہے ہیں
خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے خیبر پختونخوا فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ (kp fssp) اور خیبر پختونخوا دیہی سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی سپورٹ پروجیکٹ (kp riisp) کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی
خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے خیبر پختونخوا فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ (kp fssp) اور خیبر پختونخوا دیہی سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی سپورٹ پروجیکٹ (kp riisp) کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت و پراجیکٹ ڈائریکٹر کے پی ایف ایس ایس پی جاوید مروت، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت و پراجیکٹ ڈائریکٹر کے پی آر آئی آئی ایس پی محمد طاہر، ڈپٹی سیکرٹری زراعت اور دیگر پراجیکٹ سٹاف نے شرکت کی۔ وزیر زراعت کو کے پی ایف ایس ایس پی کے بارے میں بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے پی ایف ایس ایس پی منصوبہ بنیادی طور پر سیلاب سے متاثرہ سات اضلاع سوات، دیر اپر، مالاکنڈ، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور اور ڈی آئی خان پر مرکوز ہے۔ اس منصوبے سے کاشتکار برادری کو موسمیاتی تبدیلی، معیاری بیج ذخیرہ کرنے کے حوالے سے تربیت، خواتین کسانوں کو کچن گارڈننگ کی تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ زرعی اداروں کے ماسٹر ٹرینر کو بھی صوبہ بھر میں بہتر طریقے سے تربیت دی جائے گی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا جائے گا جس کے ذریعے پراجیکٹ کے تمام اضلاع کے کسانوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ کسانوں کی تربیت اور رجسٹریشن کے عمل کے بعد متاثرہ کسانوں کو اناج کی فصلوں اور سبزیوں کا تصدیق شدہ بیج اور دیگر مواد فراہم کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے دونوں منصوبوں کی پیشرفت کو سراہا اور صوبے کی کاشتکار برادری کی فلاح و بہبود اور زرعی اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لیے منصوبوں کی پیش رفت کی موجودہ رفتار کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
خیبر پختونخواکے وزیر برائے بلدیات ارشد ایوب خان اور سکریٹری بلدیات داؤد خان نے خیبر پختونخواکے تمام ٹی ایم اوز کے اہم اجلاس کی صدارت کی
خیبر پختونخواکے وزیر برائے بلدیات ارشد ایوب خان اور سکریٹری بلدیات داؤد خان نے خیبر پختونخواکے تمام ٹی ایم اوز کے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پہ صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی کے سیاسی یا سرکاری دباؤ میں آئے بغیر اپنا کام کریں۔ غیر قانونی کام کسی کے بھی کہنے پر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کی گاڑیوں کے پٹرول کا احتساب ہونا چاہیے، صفائی کی گاڑیوں کے پٹرول کا غلط استعمال برداشت نہیں ہوگا۔ جلد ہی ٹی ایم ایز کی ڈیجیٹلائزیشن کا کام مکمل ہوجائے گا جس کے بعد تمام ٹی ایم ایز کے پیسوں کا رکارڈ رپورٹ کر کے رجسٹر کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ارشد ایوب نے کہا کہ قانون کے مطابق کام کیا جائے ہم آپکو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ اچھا کام کیا جائے گا تو آپکو سپورٹ کیا جائے گا، کو ئی بھی غیر قانونی کام کے لئے پریشر آپ پہ ڈالے آپ انکار کریں اور انہیں رپورٹ پیش کریں۔اے سی آر رپورٹنگ آفیسر میں ترمیم کی جائے گی، تاکہ انہیں بلیک میل نہ کیا جاسکے۔ٹی ایم اوز اگر اچھا کام کریں گے تو انکو مزید بااختیار بنائیں گے اگر کام نہیں کریں گے تو ان سے اختیار واپس لے لئے جائیں گے۔ ٹی ایم ایز نے ہر مشکل وقت میں بہترین کام کیا ہے۔میرٹ پہ کام کریں کسی کا غیر قانونی کام ہر گز نہ کیا جائے۔
ملاوٹ مافیا جیسے انسان دشمن عناصر کیخلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو
گرمی شروع ہوتے ہی فوڈ سیفٹی اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم، صوابی، مردان اور لوئر دیر میں چھاپے،ہزاروں لیٹرز جعلی مشروبات ضبط کر کے تلف، بھاری جرمانے عائد، ترجمان فوڈ اتھارٹی
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گرمی شروع ہوتے ہی جعلی اور مضر صحت مشروبات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع صوابی، مردان اور لوئر دیر میں خوردونوش اشیاء کے کاروباروں پر چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم صوابی نے گودام سے1 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات پکڑ کر ضبط کر لیں دوسری کاروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم مردان نے تحت بھائی میں ایک ہول سیلر سے 50 لیٹر جعلی مشروبات اور ایک دکان سے مس لیبل کولڈرنکس جبکہ ایک دکان سے ممنوع اشیاء برآمد کرکے ضبط کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملاکنڈ یونیورسٹی کی کینٹین اور بازار میں مختلف ہوٹل جوس شاپس، تندور اور جنرل سٹورز کے بھی معائنے کیے گئے۔ اور ایک دوکان سے 65 لیٹر سے زیادہ ایکسپایرڈ مشروبات برآمد کرکے موقع پر تلف کر دیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے بہتری کے نوٹسز بھی جاری کر دئیے ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی وآصف سعید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کامیاب کاروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں غیر معیاری اور جعلی کولڈرنکس شاپس کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کھیلنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دریں اثنا صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے اور ایسے انسان دشمن عناصر سے کوئی نرمی نہ برتی جائے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت پشاور میں خیبر پختونخو اہائی وزیر اتھارٹی کو صوبے میں اراضی کے حصول کے لئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق ایک اجلاس
خیبر پختونخوا کے وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل احمد اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت پشاور میں خیبر پختونخو اہائی وزیر اتھارٹی کو صوبے میں اراضی کے حصول کے لئے فنڈز کی فراہمی سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات ڈاکٹر اسد علی، سیکرٹری قانون اختر سعید ترک، منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ہائی ویز اٹھارٹی انجینئر اسد علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کو صوبے میں جاری منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی اور اراضی کے مالکان کو رقوم دینے اور آئندہ کے لئے عوامی منصوبوں کی اراضی کو مناسب مارکیٹ ریٹ پر خریدنے اور محکمے کے ذمے واجب الادا رقوم کی ادائیگیوں کے لئے اے جی آفس اور محکمہ قانون سے رائے لینے کا امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر مواصلات و تعمیرات اور مشیر خزانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے میں عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے لئے تمام تر دستیاب وسائل استعمال میں لارہی ہے جبکہ محکمے کے ذمے واجب الادا رقوم کی ادائیگی کے لئے بھی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں آئندہ اجلاس میں شرکاء کو اپنی تجاویز اور آراء پیش کرنے کی بھی ہدایات دیں۔
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے انتہائی مشکل حالات میں بھی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑا اور جس انداز میں پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا
خیبرپختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے انتہائی مشکل حالات میں بھی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑا اور جس انداز میں پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی اور ووٹ کی طاقت سے مخالفین پر کاری ضرب لگاکران کی نیندیں حرام کی ہیں جبکہ روز بروز پی ٹی آئی کے ساتھ عوام کی محبت او رلگن بڑھتی جارہی ہے یہی ہماری کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں این ایچ اے کے ممبر مرشد امین خٹک سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پر جیلخانہ جات حمید الرحمان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز باقاعدہ بنوں تا رنگ روڈ پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا اور مختصر وقت میں اس کو مکمل کیاجائے گا جس سے علاقے کے مکینوں کا ایک حل طلب اور دیرینہ مسئلہ حل ہو گا عوام کو ٹرانسپورٹ کی آمدورفت کی سہولت مل جائے گی، منڈی میں نکاسی آب کے لئے نالیوں کی پختگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یکساں طور پر پورے صوبے میں ترقیاتی کام شروع کئے گئے ہیں اور کسی بھی علاقے کونظر انداز نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہی ہے اور برسوں سے پسماندہ علاقوں میں زیر التواء مسائل کے حل کو یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلف فراہم کرنا اور ان کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے۔اس موقع پرملک پختون یارخان نے بنوں تا نورنگ روڈ کا تعمیراتی کام شروع کرنے پر این ایچ اے اور خاص طور پر مرشد امین خٹک کا بھی شکریہ اداکیا۔
قبائلی اضلاع میں ڈراپ آوٹ ریشو کو کنٹرول کرنے اور شرحِ خواندگی میں اضافے کیلئے کمیونٹی بیسڈ ایجوکیشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی
خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں ڈراپ آؤٹ ریشو کو کنٹرول کرنے اور شرحِ خواندگی میں اضافے کے لیے کمیونٹی بیسڈ ایجوکیشن سینٹرز، سباون ایجوکیشن پروگرام، رینٹڈ بلڈنگ پروگرام اور دیگر کئی اہم منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو محکمہ تعلیم کے جاری اور نئے منصوبوں کے تحت تعلیم تک رسائی اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم سمیت سکولوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور اساتذہ کی کمی کو پوری کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں مینیجنگ ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن میاں عین اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری انرجی اینڈ پاور تاشفین حیدر بھی موجود تھے۔مینیجنگ ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن میاں عین اللہ نے وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن تمام قبائلی اضلاع اور سب ڈویژنز میں گراس روٹ لیول پر تعلیم کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں۔ ہمارے پروگرامز لٹریسی فار آل، کمیونٹی بیسڈ ایجوکیشن سینٹرز، اور این سی ایچ ڈی سنٹرز میں 47 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں 600 سے زائد سکولز ہیں اور 800 سے زائد اساتذہ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ نئے پروگرامز میں مڈل سکول پروگرام اور سباون سکول پروگرام شامل ہیں۔ جبکہ اگلے مالی سال کے پروگرامز میں تمام قبائلی اضلاع میں اے ایل پی سینٹرز کے قیام اور مزید 200 کمیونٹی سکولز قائم کرنے کے پروگرام شامل ہیں جن کی تکمیل سے قبائلی عوام کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔ مینجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اگلے اے ڈی پی میں ہماری تمام ترسکیمیں شامل ہو جائیں۔ تاکہ ضرورت مند قبائلی بچوں کو تعلیم فراہم ہو۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی شرح میں اضافے اور ڈراپ آؤٹ ریشو کو کنٹرول کرنے کے لیے کمیونٹی بیسڈ سکول قائم کرنا انتہائی ضروری ہے کم وقت، کم لاگت اور فوری طور پر یہ سکول قائم کئے جا سکتے ہیں جس کے لیے بلڈنگز کی تعمیر وغیرہ کے پیچیدہ مراحل سے گزرنا نہیں ہوتا اور فوراً سکول قائم کر کے اساتذہ کو عارضی بنیادوں پر تعینات کر کے درس و تدریس کا عمل شروع کیا جاسکتا ہے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منصوبوں اور جاری اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع میں تعلیم عام کرنے کے لئے فاؤنڈیشن بہترین کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ مرجڈ ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کوئی بھی سکیم ڈراپ نہ ہو اور نئی اے ڈی پی میں تمام منصوبے شامل کئے جائیں تاکہ قبائلی اضلاع کے عوام انضمام کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔
صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ارشد ایوب خان نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے۔ صوبائی وزیرنے مسائل سنتے ہوئے کہا
صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ارشد ایوب خان نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے۔ صوبائی وزیرنے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں آئے ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام توانائیاں بروئے کا رلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی اس حوالے سے واضح ہدایات ہیں کہ عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے، عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری دفاتر میں زیرو ٹالرنس فار کرپشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں اور یہ اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ ان کے لیے کام کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں پہلے بھی بہت سے بہترین اور فلیگشپ منصوبے متعارف کرائے ہیں اور اب مستقبل میں مزید سکیمیں بھی شروع کریں گے گے، ایسے منصوبوں پہ کام کریں گے جن کی بدولت عوام کے لئے آسانیاں پیدا ہوں اس لئے دفاتر کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے جا رہے ہیں تاکہ کرپشن فری نظام کو فروغ ملے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے پشاور میں محکمہ جنگلات کی کارکردگی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی
خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے پشاور میں محکمہ جنگلات کی کارکردگی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایم پی اے سلطان روم،چیف کنزرویٹر فضل الٰہی اور صوبہ بھر کے تمام ریجن کے فارسٹ افسران نے شرکت کی حکام نے صوبائی وزیر کو صوبے میں جنگلات کے تحفظ، شجر کاری مہم، محکمے کی کارکردگی اور سٹاف کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے محکمے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو فضائی و ماحولیاتی آلودگی سے پاک و صاف اور سرسبز و شاداب بنانا موجودہ صوبائی حکومت کا مشن ہے ہمیں آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور انسان دوست ماحول فراہم کرنے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور سر سبزو شاداب پاکستان بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرانا ہے انہوں نے محکمہ جنگلات کے طریقے کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کو ایک نئے عزم کے ساتھ مشترکہ طور پر آگے بڑھائیں گے تاکہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی، سمگلنگ کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ ہو اور ان بے ضمیر مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاسکے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں شجرکاری کے ساتھ ساتھ جنگلات کی تحفظ کے لئے بھی مزید موئثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اس ضمن میں عملے کے فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گی انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کی بقاء کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت ہے صوبہ بھر میں شجرکاری کیلئے کوششیں مزید تیز کریں شجرکاری کی کامیابی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں اس ضمن میں ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی بھر پور کوشش کریں گے اجلاس میں صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں کیونکہ شجرکاری آلودگی سے بچانے کا اہم ذریعہ ہے۔
