Home Blog Page 311

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم اور صنعت وحرفت عبدالکریم تورڈھیر کا دورہ گدون صوابی، گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر کا معائنہ کیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم اور صنعت وحرفت عبدالکریم تورڈھیرنے صوابی گدون کا دورہ کرکے وہاں پر گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر کا معائنہ کیا۔معاون خصوصی نے اس موقع پر کالج میں تدریسی سرگرمیوں کا عمومی جائزہ لیا اور مختلف تربیتی ورکشاپس اور پریکٹیکل لیبز بھی گئے۔معاون خصوصی کو اس موقع پر بتایا گیا کہ سنٹر میں مختلف شعبہ جات میں طلبہ کو فنی مہارت کی تربیت مہیا کی جارہی ہے جن میں پلمبنگ، الیکٹریشن، کمپوٹر سوفٹ وئیر، آٹو موبائل و دیگر فنون کے ٹریڈز شامل ہیں۔انھوں نے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی پریکٹیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ فنی اداروں کی خود انحصاری کیلئے بھی اقدامات اٹھانے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان ٹریننگ سینٹر ز کو کمرشل پروڈکشن کے لیے استعمال کیا جا سکے اس سے ادارے self sustainability کے ویژن پر گامزن ہو جائیں گے۔انھوں کالج انتظامیہ کو ایسے آئیڈیاز پر کام کرنے کی ہدایت کی جن سے ادارے کو انکم حاصل ہو اور یہ فعال اور معیاری تربیت گاہ کے طور پر بھی سامنے آئے۔

مشیر‏خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

موجودہ حکومت کے وزیروں نے پورے ملک کو سیاست کی نظر کر دیا کیونکہ خود دھاندلی کی پیدوار ہیں مزمل اسلم

اویس لغاری وزیر پاور بجلی (فارم 47) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سے خط لکھ کر ملاقات کا ٹائم مانگا تاکہ پشاور میں بجلی کی چوری کی روک تھام ہو سکے مشیر خزانہ

حقیقت یہ ہے ان کے افسران اور ان کے زیر اثر ادارہ پیسکو کی چوری ان کی وزارت خود کرارہی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

اور دوسری طرف بوسیدہ نظام ترسیلات ہے اوراس کا پس منظر صرف سیاست سے زیادہ کچھ نہیں مزمل اسلم

نیچے دی ہوئ تصویر میں واضح ہے PESCO اور TESCO کی Recovery اور Recovery losses کوئٹہ، سکھر، اور حیدرآباد سے کئ بہتر ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

پشاور کے T&D نقصان ان کا بوسیدہ اور پرانا نظام اور ان کے محکمے کی کرپشن سمیت غفلت ہے۔

مجال ہے ان جناب نے مراد علی شاہ، بگٹی اور بلاول کو خط لکھ کر ٹائم مانگا ہو۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

اصل میں وفاق سے خیبرپختونخوا نے پیسے مانگنے اس کا پیٹ میں درد ہو رہا ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور ڈپٹی کمشنر مردان فیاض شیرپاؤ کے ہمراہ سرحدی یتیم خانہ شمسی روڈ مردان کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور ڈپٹی کمشنر مردان فیاض شیرپاؤ کے ہمراہ سرحدی یتیم خانہ شمسی روڈ مردان کا دورہ کیا۔ انہوں نے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لے کر کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کو ادارے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزیر خوراک نے مسائل کو بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کی پرورش اور نگہداشت حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے اور ہماری حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت اور آثارقدیمہ زاہد چن زیب نے ٹورازم کی سرگرمیاں اور منصوبے ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے اور سیاحت کی ترقی کیلئے مقررہ اہداف کے سو فیصد حصول پر زور دیا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت اور آثارقدیمہ زاہد چن زیب نے ٹورازم کی سرگرمیاں اور منصوبے ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے اور سیاحت کی ترقی کیلئے مقررہ اہداف کے سو فیصد حصول پر زور دیا ہے نیز حکام پر واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ عوامی حکومت محکموں کی کارکردگی کا اندازہ اہداف کے حصول کی بنیاد پر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جو محکمہ یا ادارہ اہداف میں ناکام رہا اس کے فنڈز اور عملہ محدود کیا جائے گا جبکہ حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور فنڈنگ ہوگی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترقیاتی اجلاس و بریفننگ اور مانسہرہ کے زعماء کے وفود سے ملاقات میں کیا۔ کاغان ترقیاتی ادارہ کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل محمد شبیر نے مشیر سیاحت کو انکی ہدایات کے تحت مانسہرہ تا جھیل سیف الملوک ہوٹل مینجمنٹ، شاہراہوں پر سیاحوں کیلئے سہولیات اور سیاحت سے متعلق دیگر سکیموں پر پیشرفت اور تفصیلات سے آگاہ کیا نیز انہیں مانسہرہ میں سیاحت کی ترقی کیلئے جاری اور نئی سکیموں پر بریفننگ دی جبکہ مختلف شعبہ جات کے منیجرز نے ادارے کی فعالیت اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے اپنی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ زاہد چن زیب کو مانسہرہ ناران تا جھلکٹ (ایم این جے) روڈ جلد از جلد کھولنے اور موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر انتظام یہ شاہراہِ جو ہر سال ونٹر سیزن میں بالعموم بند کر دی جاتی ہے اسے دوبارہ کھولنے کیلئے اقدامات جاری ہیں جس میں کاغان ترقیاتی ادارہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی بھرپور معاونت کر رہا ہے۔ مشیر سیاحت نے اب تک کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا تاہم کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو واضح ہدایات جاری کیں کہ علاقے میں سیاحت کی ترقی اور سیاحوں کو زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی علاقوں کی ترقیاتی حکمت عملی میں یہ نکتہ لازماً شامل ہونا چاہئے کہ ہوٹلز اور ریستورانوں میں معیاری سروسز یقینی بنانے کے علاوہ شاہراہوں کے اطراف میں مناسب فاصلے پر واش روم اور پینے کے پانی کا خصوصی اہتمام کیا جائے جبکہ انکی دیکھ بھال مقامی ہوٹل مالکان کے حوالے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر بیماریوں کی بنیادی وجہ آلودہ پانی ہوتا ہے اسلئے حکام ان باتوں کا بطور خاص دھیان رکھیں کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ سیاح سفر و سیاحت سے واپسی پر کسی بھی قسم کی تکالیف کا شکار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ سیاحت و ثقافت صوبہ بھر میں ٹھوس بنیادوں پر سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کے ٹورز کو ہر لحاظ سے یادگار، خوشگوار اور صحت افزاء بنانے کی اپنی بنیادی ذمہ داری ہر قیمت پر پوری کرے گی اور اس مقصد کیلئے اگلے پانچ سالوں کیلئے اہداف پر مبنی واضح لائحہ عمل اپنایا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخواکے وزیر مواصلات وتعمیرات شکیل احمد نے کہا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے شعبہ سنٹر ڈویلپمنٹ اور منٹینس کی استعدار کار اور پشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے

خیبر پختونخواکے وزیر مواصلات وتعمیرات شکیل احمد نے کہا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے شعبہ سنٹر ڈویلپمنٹ اور منٹینس کی استعدار کار اور پشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے محکمہ کے تما م اضلاع میں موجود لیب ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ٹیکنیکل سٹاف کو دور حاضرکے تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریننگ دی جائے گی اور اسی طرح ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے سکروٹنی میکنزم کے تحت کوالٹی کنٹرول اور کام کا معیار بہتر بنانے کیلئے انوسٹمنٹ کرنے والے ٹھیکداروں کے انجینئرز،ٹیکینکل سٹاف،مشینری اور دیگر امور کی مانیٹر نگ کی جائے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے شعبہ سنٹر ڈویلپمنٹ سے متعلق منعقد ہ بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات ادریس مروت،چیف انجینئر سنٹر ڈیویلپمنٹ اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس موقع پر چیف انجینئر سنٹر نے شعبے کی صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی بارے میں کارکردگی پر تفصیل سے بریفنگ دی۔اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل،منٹنس اوران کے اعلیٰ معیاری ڈیزائننگ کا جا ئزہ لیا گیا صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں اعلیٰ معیار کے مطابق لیب ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کو قائم کیا جائے گا جن میں مستند لیبارٹری ٹیکنیشن تعینات ہوں گے اور اس میں ڈیوٹی سرانجا م دینے والاعملہ صرف محکمہ کے سیکرٹری کے ماتحت اور جوابدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقیاتی منصوبوں کی پیمنٹ کو مزید سہل اور شفاف بنانے کیلئے لیب ٹیسٹنگ لیبارٹری کاسرٹیفائیڈ ویر فائی سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا اس کے بغیر محکمہ کسی بھی قسم کی ادائیگی نہیں کرے گا انہوں نے متعلقہ حکا م کو ہدایت کی صوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں بلڈنگ کی تعمیرات، منٹنس اور ڈیزائنگ پر اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ کررہی ہے اس لئے ان کی تکمیل میں تمام دور حاضر کی جدید ضرورتوں سے ہم أہنگ کرنے پر خاص توجہ دی جائے گی انہوں نے سنٹر ڈویلپمنٹ میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے، ان کے سٹرکچر اور ترقیوں کے لئے فوری اقدامات کرنے کی بھی محکمہ کو ہدایت کی

صوبائی وزیر محنت فضل شکور خان کا حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ضلع چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ مختلف گاؤں کا دورہ

محکمہ مال کے افسران کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فوری طور پر سروے مکمل کرنے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے احکامات جاری
صوبائی وزیر نے حفاظتی پشتوں پر دوبارہ تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ضلع چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ مختلف گاؤں کا دورہ کیا اور حفاظتی پشتوں کا معائنہ کیا جبکہ بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیاصوبائی وزیر کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کے افسران، ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ آبپاشی، ایس ڈی او، سب انجینئر، محکمہ ریونیو کے متعلقہ عملہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے سیلاب سے متاثرہ گاؤں ضیا ء شہید کلے یو سی آگرہ، یونین کونسل حصارہ یاسین زئی کے مختلف علاقوں خیالی پل،میرہ خیل، ارباب کورونہ، ابابکری، قلفی کورونہ نواں کلے اور الیان کوٹ کا دور کیا صوبائی وزیر نے شاہی کلالی، گاؤں آگرہ،خٹ شولگرہ میرہ خیل اور ارباب کورونہ کے مقام پر سیلاب سے متاثرہ حفاظتی پشتوں کا معائنہ کیاجبکہ آگرہ گاؤں میں حفاظتی پشتوں پر جاری کام کا جائزہ بھی لیا صوبائی وزیر نے موقع پر محکمہ مال کے افسران کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فوری طور پر سروے مکمل کرنے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے احکامات جاری کئے جبکہ محکمہ آبپاشی کے ایگزیکٹو انجینئر اور دیگر متعلقہ عملے نے موقع پر متاثرہ جگہوں کی پیمائش کرکے پی سی ون بنانے کیلئے ریکارڈ اکٹھا کیا اس موقع پر صوبائی وزیر فضل شکورخان نے کہا کہ بارش سے متاثرہ حفاظتی پشتوں کی دوبارہ تعمیر پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے جبکہ دریائے کابل کے کنارے واقع آگرہ گاؤں میں سیلاب سے پڑنے والے شگاف کو بھرنے کاکام بھی تیزی سے شروع ہے جسے بہت جلد مکمل کیا جائیگا جبکہ ڈاگی مکرم خان کے حفاظتی پشتوں پر بھی کام جلد از جلد شروع کیاجائے گا انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب سے بچاؤ کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ فلڈ پروٹیکشن وال میں پڑنے وا لے شگاف کو بہت جلد دوبارہ تعمیر کیا جائیگا جس سے سیلابی نقصان پر قابو پایا جائیگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم انٹیلیجنس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مزمت کی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم انٹیلیجنس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مزمت کی ہے اور شہید اور زخمی ہونیوالے اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔مشیر اطلاعات نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کے لئے دعا کرتے ہوئے۔ اس واقعہ میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو بہتر علاج معالجے کی ہدیات کی۔ مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے اس طرح کی بزدلانہ کاروائی سے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور معصوم لوگوں کی جانیں لینا ایک بزدلانہ اور وحشیانہ فعل ہے.

مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی/ لائسنس بحال

پشاور : چیئرمین خیبرپختونخوا بار کونسل نے مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی کی لائسنس معطلی کے احکامات معطل کرکے لائسنس بحال کردیا۔ انضباطی کمیٹی کے فیصلے / نوٹیفکیشن کو مشیر وزیراعلی مشال اعظم یوسفزئی نے چیلینج کیا تھا۔ ابتدائی کاروائی میں انضباطی کمیٹی کے احکامات کو معطل کرکے مزید کاروائی کےلئے نوٹسز جاری کردئیے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر مال نذیر احمد عباسی سے گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس آبیٹ آباد کے لیکچرارز کے وفد نے انکے دفتر سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر مال نذیر احمد عباسی سے گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس آبیٹ آباد کے لیکچرارز کے وفد نے انکے دفتر سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ وفد نے صوبائی وزیر مال کو کالج کو درپیش مسائل و چیلنجز سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کالج آف ہوم اکنامکس میں دو سو سے زیادہ طالبات زیر تعلیم ہیں۔ کالج میں بی۔ایس ہوم اکنامکس چار سالہ پروگرام بھی جاری ہیں۔ کالج کے اپنے بلڈنگ نہ ہونے سے کرایہ کے بلڈنگ میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔ صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے کالج کے مسائل کے حل دہانی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں و بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کریں گے جبکہ کالج کو درپیش مشکلات کو جلد سے جلد ختم کریں گے. اس طرح آبیٹ آباد کے کالجز کے مسائل پر نظر ہیں اور انکو جلد سے جلد حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات کالجز میں داخلہ لیں اور فارغ التحصیل ہو کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ علاؤہ ازیں صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی سے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے بھی ملاقاتیں کی اور اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شہداء کے خون کا ہم سب پر قرض ہے

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شہداء کے خون کا ہم سب پر قرض ہے کیونکہ شہید پیسکو لائن مینوں نے ملک و قوم کی خدمت کیلئے اپنی جانوں کو قربان کر دیا ہے ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولیں گے آئیں آج یوم شہداء لائن مین پیسکو کے موقع پر عہد کریں کہ وطن کے تمام شہدا کی قربانیوں کو نہ صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ انکی حرمت پر کبھی آنچ نہیں آنے دینگے ان خیالات کا اظہار فضل حکیم خان یوسفزئی نے ودودیہ ہال سیدو شریف سوات میں یوم شہداء پیسکو لائن مین کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایم پی اے آختر خان ایڈوکیٹ، سوات کے سیاسی و سماجی شخصیات اور واپڈا کے حکام و اہلکاروں سمیت شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی تھے تقریب میں شہداء کی یاد میں ان کے خدمات سے متعلق ڈاکومنٹری ویڈیوز دکھائی گئیں اور ان کے لواحقین کو یادگاری شیلڈ پیش کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ آج کے دن کا مقصد واپڈا کے لائن مینوں کی نہ ختم ہونے والی قربانیوں کا دن ہے جن کو ہم عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ کم وسائل پر بھی ہر وقت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں لائن مین سے گزارش ہے کہ کام کرتے ہوئے اپنی جان کی حفاظت کریں اور مکمل طور پر حفاظتی تدابیر کا استعمال کریں اور ان کے افسران سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ لائن مین سٹاف کو دوران کام بہترین حفاظتی سامان مہیا کیا جائے کہیں بھی مشکلات کا سامنا ہو تو خیبرپختونخوا کی حکومت کے جانب سے وہ ہر قسم تعاؤن کیلئے تیار ہیں ہماری تمام ہمدردیاں آپ کیساتھ ہیں۔پی سی ون تیار کرکے حوالہ کیا جائے اس کے منظوری کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پرہر قسم کی کوشش کریں گے تاکہ واپڈا اہلکاروں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں انہوں نے کہا کہ واپڈا کے لائن مین ہمارے ملک و قوم کاسرمایہ ہیں اور اس پروگرام کے آرگنائزر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے شہداء کے خاندانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب سے ایم پی اے آختر خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور واپڈا کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔