Home Blog Page 313

خیبرپختونخوا کے وزیر ظاہر شاہ طورو کا مردان میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان کا اچانک دورہ

صوبائی وزیر نے مریضوں اور تیمارداروں سے صحت کارڈ کے تحت طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے آگاہی حاصل کی

صوبے میں عوامی حکومت ہے اور عوامی مفاد کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وژن کو پورا کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے آتے ہی معاشی مشکلات کے باوجود انصاف صحت کارڈ کی تحت طبی سہولیات کی فراہمی کا آغاز دوبارہ کر دیا ہے جسے سابقہ نگران صوبائی حکومت نے صوبے کے مریضوں کے علاج کی پرواہ کئے بغیر بند کر دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مردان میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر نے ہسپتالوں کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں گئے اور مریضوں اور انکے تیمارداروں سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی تمام طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی، اس موقع پر صوبائی وزیر نے مریضوں کو درپیش کچھ مسائل کے حل کے لئے ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ کوموقع پر احکامات جاری کئے اور دیگر بڑی طبی سہولیات کی فراہمی اور جاری منصوبوں کو جلدحتمی شکل دینے کے لئے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری محکمہ صحت سے جلد ملاقات کا اعادہ بھی کیا، دریں اثنا میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے صحت کارڈ دوبارہ شروع کرنے کے بعد کمزور اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے روٹی 5 روپے سستی کر دی ہے اور 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 200 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کر دی ہے ان کا کہنا تھا کہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ روٹی کی نئی قیمت پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں اور غفلت کی صورت میں متعلقہ نانبائی کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر انہیں جیل بھیج دیں، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف صرف نعروں اور اعلانات کی سیاست نہیں کرتی بلکہ عملی خدمات پر یقین رکھتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں عوامی حکومت ہے اور عوامی مفاد کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی وثانوی تعلیم فیصل خان ترکی نے کہا ہے کہ نئے بننے والے پرائمری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ تعینات کی جائیں گی تاکہ وہ بچوں کی بہتر پرورش کریں اور نونہالوں کو شفقت سے پڑھائیں

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی وثانوی تعلیم فیصل خان ترکی نے کہا ہے کہ نئے بننے والے پرائمری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ تعینات کی جائیں گی تاکہ وہ بچوں کی بہتر پرورش کریں اور نونہالوں کو شفقت سے پڑھائیں۔ اسی طرح سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے بھی صوبہ بھر میں عنقریب نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے تاکہ ہر بچے کو استاد میسر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی آئی ٹی ٹیچر رانگ پوسٹ پر کام کررہا ہے تو اس کو واپس بلایا جائے گا تاکہ سکولوں میں آئی ٹی کی تعلیم کو مزید بہتر بنایا جاسکے اور آئی ٹی لیبز کو مزید فعال بنایا جاسکے۔ اسی طرح سکولوں میں باقی ماندہ سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم نے محکمہ تعلیم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن اسفندیار خٹک، ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبدالاکرام، ڈپٹی سیکرٹری شازیہ عطاء اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر تعلیم کو محکمہ تعلیم کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں بشمول ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ اور ASPIRE پراجیکٹس پر بھی بریفننگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ ان پراجیکٹس میں سکولوں کی سولرائزیشن، نئے سکولوں کی تعمیر و اپگریڈیشن، باقی ماندہ سہولیات کی فراہمی، اے ایل پی سنٹرز کے قیام، ای سی سی رومز کی تعمیر اور اساتذہ و سکول لیڈرز کی تربیت کے پروگرامز شامل ہیں۔وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ سکولوں میں آئی ٹی لیبز کے قیام، پلے ایریاز اور ای سی ای رومز کے قیام کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔ جس کیلئے محکمہ تعلیم حکام کو ٹائم لائن دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو انعام اور دیگر مراعات بھی دی جائیں گی جبکہ سیکنڈ شفٹ سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں کے مسئلہ کو بھی مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

جامعات میں معیاری ریسرچ پر خصوصی توجہ دئیے بغیر یونیورسٹیزنہ مستحکم ہوسکتی ہیں اور نہ ہی ترقی کرسکتی ہیں۔ میناخان آفریدی

یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم لانے کا بنیادی مقصد جامعات کو مالی بحران سمیت دیگر مشکلات سے نکالنا ہے۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے یونیورسٹیوں میں ریسرچ کلچر کو عام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک جامعات میں معیاری ریسرچ پر خصوصی توجہ نہیں دی جاتی تب تک نہ یونیورسٹیز مستحکم ہوسکتی ہیں اور نہ ہی ترقی کرسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے کمیٹی روم میں یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ارشدخان، سپیشل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم، ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس سیل، پشاور یونیورسٹی کے پروفیسرز، محکمہ قانون اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی ایکٹ میں مثبت ترامیم لانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ یونیورسٹیز کو مالی بحران سے نکالنے اور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے مختلف تجاویز بھی زیرغور آئیں، یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کی تعینانی پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ریسرچ ورک کو فروغ دینے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کوالٹی ایشورنس سیل اور ریسرچ آفسز کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے اوراس ضمن میں محکمہ اعلیٰ تعلیم بھرپور معاونت اور سپورٹ کریگا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم لانے کا بنیادی مقصد جامعات کو مالی بحران سمیت دیگر مشکلات سے نکالنا ہے اور جو خامیاں ہوں ان کو دور کیا جاسکے جبکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں سے سٹوڈنٹس کو فائدہ ہو اور ان کو سہولیات میسر ہو۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے مسئلے کو فوری طور حل کررہے ہیں، وائس چانسلر کا کردار یونیورسٹی میں ایک لیڈر کی طرح ہوتا ہے جو ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔اجلاس میں یونیورسٹی ایکٹ سمیت جامعات میں بہتری لانے کے حوالے سے دیگراہم امور بھی زیرغورآئے۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کیلئے سہولتیں و آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کیلئے سہولتیں و آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں تاکہ عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل ہوسکیں، سروس ڈیلیوری سنٹرز کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے، عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہر شعبے میں بہتری و فلاح کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں ایبٹ آباد سے آئے ہوئے وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ وفود نے صوبائی وزیر مال کو اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائلِ و مشکلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے انکے مسائل کے حل کے لیے ضروری احکامات دئیے۔ صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے رمضان و عید پیکیچ مستحقین میں تقسیم کیے گئے اس طرح صحت کارڈ کو سو فیصد آبادی تک کوریج دی گئی ہے جس سے پورے صوبے کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ محکمہ مال کی خدمات کی بہتر انداز میں فراہم کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس طرح جن جن اضلاع کے سروس ڈیلیوری سنٹر زمیں رش زیادہ ہو وہاں اضافی کاؤنٹر بنانے کے احکامات دئیے تاکہ عوام کو آسانی ہو اور کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سرپرستی اور بانی عمران خان کے وژن میں عوام کی فلاح کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جن سے انکی زندگی میں خاطرخواہ تبدیلی نظر آئی گی۔

خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو ائیر ایمبولینس کی نہیں صحت کارڈ جیسے منصوبے کی ضرورت ہے۔

خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو ائیر ایمبولینس کی نہیں صحت کارڈ جیسے منصوبے کی ضرورت ہے۔کاپی کیٹ مریم نواز ہر چیز میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی کاپی کر رہی ہیں لہذا ہمیں خوشی ہوگی اگر وہ صحت کارڈ منصوبے کی بھی کاپی کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے شفاف طریقے سے رمضان اور عید پیکیج بینک کے ذریعے تقسیم کئے جن کا باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے۔انکا کہنا تھا کہ بڑے میاں لندن بھاگنے کی کوشش میں مصروف ہیں مگر بری طرح پھنس گئے ہیں۔مریم نواز نے رمضان پیکیج پر بھی نواز شریف کی تصاویر لگائی تھیں،مریم نواز رمضان پیکیج کا ریکارڈ بھی سامنے لے آئیں جبکہ پنجاب حکومت نے رمضان پیکیج صرف لیگی کارکنوں میں تقسیم کیاہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز تاحال پی ٹی آئی منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہیں،پنجاب حکومت پہلے صحت کارڈ جیسا انقلابی منصوبہ دے پھر ائیر ایمبولینس کا ڈرامہ کرے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے محکمہ صحت کا سارا بجٹ جاتی امراء کیلئے مختص کیا ہے۔شریف خاندان سر درد کیلئے بھی لندن جاتے ہیں اورچوتھی بار وزیر اعظم کا خواب دیکھنے والے اب تندوروں کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت تاحال عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے۔

صوبائی وزیر آبپاشی کا بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ

متعلقہ حکام کوامدادی سر گرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

مزید بارشوں کے امکان کو مد نظر رکھتے ہوئے پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان

خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے بارشوں کے بعد دریاؤں اور نہروں میں طغیانی،بارشوں سے ہونے والے نقصانات اورآئندہ کے ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے پشاور اور چارسدہ کے علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ آبپاشی، محکمہ ریلیف و آبادکاری، بلدیات و مقامی انتظامیہ کے حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، صوبائی وزیر آبپاشی نے دریاؤں اور نہر وں میں پانی کی طغیانی اور اس سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کا تفصیلی مشاہدہ کیا،انہوں نے علاقے میں عمائدین اور عوام سے ملاقات بھی کی جبکہ متعلقہ محکموں کے حکام نے صوبائی وزیر کو صورتحال اور حفاظتی اقدامات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر نے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے اور انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے تدابیر اپنانے کی ہدایات دیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ آبپاشی دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر طغیانی اور سیلابی صورتحال نقصانات سے بچنے کے لئے بھر پوراقدامات کر رہا ہے اور متاثرہ افراد کو ہر قسم کی امداد یقینی بنائی جائے گی،انہوں نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،صوبائی وزیر آبپاشی نے محکمہ آبپاشی کے حکام کو نہروں میں طغیانی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی وثانوی تعلیم فیصل خان ترکی نے کہا ہے کہ نئے بننے والے پرائمری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ تعینات کی جائے گی تاکہ وہ بچوں کی بہتر پرورش کریں اور نونہالوں کو شفقت سے پڑھائیں۔ اسی طرح اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے بھی صوبہ بھر میں عنقریب نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی وثانوی تعلیم فیصل خان ترکی نے کہا ہے کہ نئے بننے والے پرائمری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ تعینات کی جائے گی تاکہ وہ بچوں کی بہتر پرورش کریں اور نونہالوں کو شفقت سے پڑھائیں۔ اسی طرح اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے بھی صوبہ بھر میں عنقریب نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔ تاکہ ہر بچے کو استاد میسر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی آئی ٹیچر رانگ پوسٹ پر کام کررہا ہے تو اس کو واپس بلایا جائے گا تاکہ سکولوں میں آئی ٹی کی تعلیم کو مزید بہتر بنایا جاسکیں اور آئی ٹی لیبز کو مزید فعال بنایا جاسکیں۔ اسی طرح سکولوں میں باقی ماندہ سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم نے محکمہ تعلیم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن اسفندیار خٹک، ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبدالاکرام، ڈپٹی سیکرٹری شازیہ عطاء اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر تعلیم کو محکمہ تعلیم کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں بشمول ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ اور ASPIRE پراجیکٹس پر بھی بریفننگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ ان پراجیکٹس میں سکولوں کی سولرائزیشن، نئے سکولوں کی تعمیر و اپگریڈیشن، باقی ماندہ سہولیات کی فراہمی، اے ایل پی سنٹرز کے قیام ، ای سی سی رومز کی تعمیر اور اساتذہ و سکول لیڈرز کی تربیت کے پروگرامز شامل ہیں۔

وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ سکولوں میں آئی ٹی لیبز کے قیام، پلے ایریاز اور ای سی ای رومز کے قیام کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔ جس کیلئے محکمہ تعلیم حکام کو ٹائم لائن دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر اساتزہ کو انعام اور دیگر مراعات بھی دی جائے گی۔ جبکہ سیکنڈ شفٹ سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں کے مسائل کو بھی مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور کے حکام کو کالج کے لیبز میں نصب جدید تربیتی آلات کو ادارے کی مالی استحکام کیلئے پیداواری نقظہ نظر سے بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور کے حکام کو کالج کے لیبز میں نصب جدید تربیتی آلات کو ادارے کی مالی استحکام کیلئے پیداواری نقظہ نظر سے بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ادارہ اپنے مالی وسائل کو بڑھانے اور اخراجات میں خود انحصاری کیلئے ممکنہ ذرایع تلاش کرے۔انھوں نے کہا کہ ادارہ اپنے تربیتی سرگرمیوں کیساتھ کمرشل بنیادوں پر اپنے وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے بھی سوچیں اور اس ضمن میں انھیں معقول تجاویز پیش کریں۔ انھوں نے مذکورہ کالج انتظامیہ اور سٹاف کو اپنے فرائض منصبی ذمہ دارانہ انداز میں سر انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات انھوں نے اج گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوہاٹ روڈ پشاور کا اچانک دورہ کرنے کے موقع پر کالج انتظامیہ اور حکام کو صادر کئے۔اس موقع پر کالج پرنسپل انجینئر سید قاسم شاہ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔معاون خصوصی نے کالج کے مختلف تدریسی شعبوں کے تربیتی لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا اور انھیں کالج لیبارٹریز میں نصب جدید آلات اور مشینوں کی خصوصیات،کام اور مختلف ٹیکنالوجیز کیلئے ان آلات کی تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔معاون خصوصی نے دورے کے دوران عملے کی حاضری کا جائزہ لینے کیلئے رجسٹر بھی چیک کیا اور کالج کے تدریسی و دیگر عملے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔انھوں نے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیمی اداروں میں موجود ایڈوانس تربیتی آلات اور مشینوں کو پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے اور طلبہ کا انحصار محض تھیوری اور ڈگری پر نہیں ہونا چاہئے بلکہ ان اداروں سے فارغ طلبہ باقاعدہ طور پر سکلڈ اور با مہارت ہونے چاہئے۔انھوں نے کہا کہ کالج اپنے آلات اور مشینی اثاثوں کو ادارے کی خودکفالت کیلئے استعمال میں لائے تاکہ ان کے ذریعے کالج کو مالی فوائد بھی پہنچے اور اس سلسلے میں انھوں نے ممکنہ تجاویز انھیں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ارشد ایوب خان نے خیبر پختونخوا سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کے حیات آباد افس کا دورہ

صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ارشد ایوب خان نے خیبر پختونخوا سٹیز امپروومنٹ پروجیکٹ کے حیات آباد افس کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے یہاں کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر موجود سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس کے بعد انہیں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داؤد خان اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں بہتری کے منصوبوں (KPCIP)کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایم پی اے اکبر ایوب خان بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ارشد ایوب خان نے کہا کہ پلاننگ فزیبلٹی، ڈیزائن اور تمام منصوبوں میں احتساب اور شفافیت کو چیک کیا جائے اور عوام کے پیسے کو ضائع نہ ہونے دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ وہ ان سے مستفید ہو سکیں۔ صوبائی وزیر ارشد ایوب نے کہا کہ تمام شہروں میں پانی کی فراہمی، بہترین نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ سسٹم کے لیے بہتری کے منصوبے عوام کے لئے لا رہے ہیں، تمام شہروں کے منصوبوں کو بروقت اور شفافیت سے مکمل کیا جائے،ٹی ایم اے کے دفاتر کو سولرائز کیا جائے گا تاکہ بجلی کی بچت ہو اور ملکی خزانے کو فائدہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہری پور میں وومن ڈویلپمنٹ سنٹر اور میگا پارک بنایا جائے گا،وومن ڈویلپمنٹ سنٹر میں آن لائن ٹریننگ اور مہارت سیکھائی جائے گی جس سے وہ اپنا کاروبار شروع کر سکتی ہیں۔اجلاس کے آخر میں صوبائی وزیر ارشد ایوب کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل اور ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود خان کے ہمراہ بارش کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل اور ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود خان کے ہمراہ بارش کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے کرم پل کا سے کلہ پل اور نئی سبزی منڈی روڈ کا معائنہ کیا صوبائی وزیر ملک پختونیار خان کو کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل نے کرم پل اور کاسے کلے پل کو ایک طرف سے بارش کے باعث ہونے والے نقصان کے بارے میں بریفنگ دی صوبائی وزیر ملک پختونیار خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عوام کو درپیش چیلنجز سمیت حالیہ بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کے ساتھ متعلقہ حکام کو کام شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
صوبائی وزیر ملک پختون یار خان نے بھی این ایچ اے اور محکمہ سی این ڈبلیو کو تعمیراتی و بحالی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور ریمارکس دئیے کہ فنڈز دستیابی بروقت یقینی بنائی جائے گی۔صوبائی وزیر ملک پختون یارخان نے دورے کے اختتام پر میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بحالی و تعمیراتی امور کو نمٹانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری کرے گی اور دونوں پلوں اور سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی صورت سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بارش کے باعث صرف نقصانات بنوں میں نہیں ہوئے ہیں بلکہ پورا صوبہ نقصانات کی زد میں آگیا ہے کہیں زیادہ تو کہیں کم نقصان ہوا ہے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق اور ان کے مسائل پر کسی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے کیونکہ عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ اس مقصد کیلئے دیا ہے کہ درپیش مسائل بروقت حل ہوں، خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے جنہیں عوام جلد محسوس کریں گے۔