Home Blog Page 315

پنجاب میں جعلی فارم 47 کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ڈرامہ بازیوں کا سلسلہ جاری، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

0

محترمہ نے عوام اور پنجاب کے کسانوں کو لوٹنے کا نیاپلان تیار کر لیا۔20کلو آٹا کی قیمت کم کرنا ہو یا گندم 500 روپے کی کمی کرکے محترمہ دکھاوا کررہی ہیں

پنجاب کی شہزادی مریم نواز انتظامیہ کو احکامات ایکس پر دے رہی ہیں۔ 20کلو آٹا کی قیمت کم کرنا ہو یا گندم 500 روپے کی کمی کرکے محترمہ دکھاوا کررہی ہیں۔ پیر کو جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سیزن میں گندم ریٹ کم کرکے مریم نواز پنجاب میں کسانوں کا معاشی قتل کررہی ہیں۔پنجاب میں روٹی اور آٹا کی قیمتیں کم کرنا محترمہ کا ایک نیا دکھاوا ہے۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ڈرامہ بازی اور اسکی ہدایتکاری کون کررہا ہے ہمیں علم ہے،روٹی 16 روپے کرکے ڈرامہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔

حالیہ ترقی پانے والے اساتذہ کی پوسٹنگ ترجیحات جاننے کیلئے خصوصی ای میل اور وٹس ایپ نمبر مختص

پروموشن پانے والے اساتذہ تین ترجیحات دیں گے جن کو پوسٹنگ کے دوران مدنظر رکھا جائے گا

حالیہ دنوں میں محکمہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے اندر کافی تیزی اور بہتری کے ساتھ پروموشنز کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس میں کئی برس سے زیر التوا پروموشنز کیسسز کو احسن طریقے سے منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی اور سیکرٹری تعلیم مسعود احمد کی جانب سے محکمے کے افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم نے اس امر پر زور دیا ہے کہ اساتذہ اور پرنسپل صاحبان کو پروموشن کے نتیجے میں ممکنہ حد تک اپنے گھروں کے نزدیک جگہوں پر تعینات کرنا محکمے کی ترجیح ہونی چاہیے تاکہ اساتذہ طلبہ کو زیادہ محنت اور لگن سے پڑھا سکیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ تعلیم کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ اساتذہ اور پرنسپل صاحبان کو ہر ممکن حد تک سہولت فراہم کی جائے تا ہم اکثر اوقات ترقی پانے والے اساتذہ اور پرنسپل صاحبان کی پوسٹنگ ترجیحات کی مکمل معلومات نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ کو اساتذہ کی درخواستوں پر کوریجنڈم ایشو کرنے پڑتے ہیں۔ اس مسئلے کو بہتر طور پر حل کرنے کے لیے محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اپریل 2024 کو ترقی پانے والے تمام اساتذہ میل /فی میل کی سہولت کے لیے ای میل ایڈریس (sectionofficersm@gmail.com) اور وٹس ایپ نمبر03219122614 مختص کیا جا رہا ہے جس پر ایسے تمام ملازمین جن کا پروموشن ہو چکا ہے اور ایڈجسٹمنٹ باقی ہے اپنی تین ترجیحات محکمہ تعلیم کو بتا سکتے ہیں، جن کو پوسٹنگ کے دوران مد نظر رکھا جائے گا۔ اس اقدام سے اساتذہ کا قیمتی وقت بھی بچایا جا سکے گا اور بچوں کی پڑھائی میں مزید بہتری آئے گی۔

صوبائی وزیر محنت فضل شکور خان کا دریائے خیالی کے پانی میں اضافہ کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ

0

سیلاب سے بچنے کیلئے ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جسے بہت جلد شروع کیا جائیگا۔ صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

وفاقی حکومت فلڈ ریلیف میں خیبر پختونخوا کو زیادہ فنڈ دیں، فضل شکور خان کی وفاقی حکومت سے درخواست

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان نے پیر کے روز دریائے خیالی میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعدیونین کونسل ترناب کے ڈاگی مکرم خان، ابابکری اور شاہی کلالی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ مال کے افسران اور پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر فضل شکور خان نے دریا کے قریب بسنے والے لوگوں کو احتیاط کرنے کی اپیل کی اور مقامی لوگوں کو پچھلے سیلاب سے متاثرہ حفاظتی پشتیں تعمیر کرانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب اور دوسرے قدرتی و ناگہانی آفات سے بچانے کیلئے ہمیں اقدامات اٹھانے ہیں، ہماری حکومت کا سیلاب سے بچنے کیلئے ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جسے بہت جلد شروع کیا جائیگا، اس پراجیکٹ سے سیلاب سے جتنے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے اسکو کافی حد تک کم کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ میں دو تین جگہ پر اس اہداف کو اگلے سال تک پورا کرینگے۔ انہوں وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ فلڈ ریلیف میں خیبر پختونخوا کو زیادہ فنڈ دیاجائے کیونکہ ہمارا صوبہ دوسرے صوبوں کی نسبت سیلاب سے زیادہ متاثر ہوتاہے اور نہ ہی دیگر صوبوں کی نسبت وہاں سیلاب کے اتنے ایشوز ہوتے ہے جتنا خیبر پختونخوا میں ہوتے ہیں، وفاقی حکومت ہمیں ہمارے صوبے کا حق دیں اسی صورت بروقت انتظامات اور احتیاط سے بہت سے مالی و جانی نقصان پر قابو پایاجاسکتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناگہانی اور قدرتی آفات میں عوام کو حکومت اور سرکاری اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے تاکہ مشکل کی گھڑی میں لوگوں کو نقصانات نہ اٹھانا پڑے۔وزیر محنت فضل شکور خان نے کہا کہ تاہم باہمی تعاون سے ہر مشکل اور مصیبت کا استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

صوبائی وزیر محنت/ یوسی ترناب چارسدہ دورہ

پشاور: صوبائی وزیر فضل شکور خان کا دریائے خیالی میں پانی سطح میں اضافہ پر مختلف علاقوں کا دورہ

پشاور: صوبائی وزیر کا دریا کے قریب بسنے والوں کو احتیاط کرنے کی اپیل

پشاور: صوبائی حکومت سیلاب سے بچنے کیلیے بہت جلد منصوبہ شروع کررہا ہے فضل شکور خان

پشاور: منصوبہ کی تکمیل سے سیلاب کی تباہی کو بہت حد تک کم کیا جاسکے گا صوبائی وزیر

پشاور: وفاقی حکومت فلڈ ریلیف میں خیبر پختونخوا کے فنڈ دیں فضل شکور خان

پشاور: سیلاب سے ہمارا صوبہ ذیادہ متاثر ہوتا ہے صوبائی وزیر محنت

پشاور: فیڈرل گورنمنٹ ہمیں ہمارے صوبے کا حق دیں فضل شکور خان

پشاور: بروقت انتظامات اور احتیاط سے بہت مالی و جانی نقصان پر قابو پایاجاسکتا ہے صوبائی وزیر

صوبائی وزراء/ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

پشاور: صوبائی وزراء میناخان آفریدی اور سید قاسم علی شاہ کا پشاور شہر میں حالیہ بارشوں سے مُتاثرہ علاقوں کا دورہ

پشاور: وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان اور وزیر صحت قاسم علی شاہ کا چارسدہ روڈ، پجگی روڈ ، شاہی کٹھہ، سردار کالونی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ

پشاور: صوبائی وزراء کا چارسدہ روڈ بُدھنی نالہ سائیڈ وال کا بقایا حصہ جلد از جلد مُکمل کرنے اور تمام متعلقہ اداروں سے امدادی کاروایاں شروع کرنے کی ہدایات

خیبر پختونخوا / میڈیکل کمیپس لگانے کا فیصلہ

پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کمیپس لگانے کا فیصلہ

پشاور: محکمہ صحت کی متاثرہ افراد کے طبی معائنہ اور علاج معالجے کی ہدایت

پشاور: بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں فوری طور پر طبی امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت۔ اعلامیہ جاری

پشاور: تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزاور ہسپتالوں کی انتظامیہ کو سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت

پشاور: متاثرہ علاقوں میں کیمپوں کے دوران ہر ممکن طبی سہولیات، ضروری ادویات وغیرہ فراہم کی جائیں، محکمہ صحت

پشاور: متعلقہ اضلاع میں میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی جائیں، محکمہ صحت

صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کا پشاور شہر میں بارشوں سے مُتاثرہ علاقے، چارسدہ روڈ/ پجگی روڈ ، شاہی کٹھہ سردار کالونی، شگی ہندکیان حسن گھڑی کا دورہ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی، سینیٹ نامزد امیدوار عرفان سلیم، اے سی شاہ عالم اور دیگر پارٹی مشران بھی موجود۔

سید قاسم علی شاہ کا چارسدہ روڈ بُدھنی نالہ سائیڈ وال کا بقایا حصہ جلد از جلد مُکمل کرنے اور تمام متعلقہ اداروں سے امدادی کاروایاں شروع کرنے کی ہدایات جاری

بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پولیو برائے افغانستان اینڈ پاکستان مائیکل گالوے کی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات

بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پولیو برائے افغانستان اینڈ پاکستان مائیکل گالوے کی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات، انسداد پولیو کیلئے پاکستان کے کاوشوں کی تعریف، جنوبی اضلاع میں پولیو وائرس کے سدباب بارے خصوصی گُفتگو، افغانستان سے مُنتقل ہونے والے پولیو وائرس کا سدباب کرنا ہوگا، بارڈر سے داخل ہونے والے افراد کی سرویلنس اور ان کے تعاقب پر ان کو ویکسین کرانے پر زور دیا گیا، پولیو کمپین اور بچوں کی ویکسینینش پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا: وزیر صحت کی مائیکل گالوے کو یقین دہانیدونوں عہدیداروں کا جنوبی اضلاع سمیت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کا اعادہ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پولیو برائے افغانستان اینڈ پاکستان مائیکل گالوے نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سپیشل سیکرٹری ہیلتھ برائے انسداد پولیو عبدالباسط بھی ان کے ہمراہ تھے ملاقات کے دوران مئی میں اعلی سطحی پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے ممکنہ دورے بارے تبادلہ خیال ہوا۔ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے نمائندے نے انسداد پولیو کیلئے پاکستان کے کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر صحت کیساتھ جنوبی اضلاع میں پولیو وائرس کے سدباب کیلئے اُٹھائے جانے والے اقدامات بارے خصوصی گُفتگو کی۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ اور مائیکل گالوے نے افغانستان سے مُنتقل ہونے والے پولیو وائرس کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران بارڈر سے داخل ہونے والے افراد کی سرویلنس اور ان کے تعاقب پر ان کو ویکسین کرانے پر زور دیا گیا۔ وزیر صحت نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر پولیو برائے افغانستان اینڈ پاکستان مائیکل گالوے کو یقین دلایا کہ پولیو کمپین اور بچوں کی ویکسینینش پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ دونوں عہدیداروں کا جنوبی اضلاع سمیت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کا اعادہ کیا۔ پولیو نمائندہ نے بتایا کہ جنوبی اضلاع میں درپیش چیلنجز کا ادراک ہے۔ انہوں نے وزیر صحت کو بتایا کہ پولیو اوور سائیٹ بورڈ مئی میں پاکستان کا دورہ کریگی اور خیبرپختونخوا کی نومُنتخب اعلی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریگا۔ مائیکل گالوے نے بتایا کہ اوورسائیٹ بورڈ صوبے کی اعلٰی قیادت سے ملنا چاہتی ہے اور پولیو کے انسداد میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ جنوبی اضلاع میں ماحولیاتی نمونو کی جانچ کے زریعے پولیو وائرس کا تعاقب جاری ہے جو کہ حیاتیاتی طور پر ختم ہونے کے قریب ہے۔ملاقات کے دوران جنوبی اضلاع میں ویکسین سے رہ جانے والے بچوں تک ویکسین پہنچانے کیلئے باہمی کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔جنوبی اضلاع میں پولیو وائرس کی سرویلنس بڑحانے پر بھی اتفاق ہوا۔ بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے نمائندے نے پولیو کے سدباب کیلئے قومی سطح پر چار بڑے انسداد پولیو کمپینز کے انعقاد پاکستان کی تعریف کی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم اور صنعت وحرفت عبدالکریم تورڈھیر نے ووکیشنل کورسز کے صوبائی ٹسٹنگ ادارے “ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ”کے امتحانی نظام میں مکمل شفافیت لانے کیساتھ طلبہ کی آسانی کیلئے اسناد کے حصول کے پورے طریقہ کار کو ان لائن

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم اور صنعت وحرفت عبدالکریم تورڈھیر نے ووکیشنل کورسز کے صوبائی ٹسٹنگ ادارے “ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ”کے امتحانی نظام میں مکمل شفافیت لانے کیساتھ طلبہ کی آسانی کیلئے اسناد کے حصول کے پورے طریقہ کار کو ان لائن اور بورڈ کے امور کو پیپر لیس بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے بورڈ کو کمپیٹینسی بیسڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت فراہم کئے جانے والے ووکیشنل سرٹیفیکیٹس کی باقاعدہ درجہ بندی کرنے جبکہ ادارے کی توقیر اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی اور اسناد کے نظام کو ہر پہلو سے اعلی معیار کے مطابق بنانے پر زور دیا ہے۔معاون خصوصی نے بورڈ کو اپنی مالی پوزیشن کی بہتری اور آمدن بڑھانے کیلئے بھی امکانی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایات انھوں نے جمعرات کے روز گلبہار پشاور میں ووکیشنل تربیت کے صوبائی امتحانی بورڈ ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کا دورہ کرنے کے موقع پر متعلقہ حکام کو صادر کئے۔معاون خصوصی کو اس دوران بورڈ کے امتحانی نظام،مختلف ٹریڈز میں فراہم کی جانے والی سرٹیفیکیٹس اور انتظامی امور و کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئ۔سیکریٹری بورڈ قاضی فضل احد نے معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا پورے ملک کا پہلا صوبہ ہے جو ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کیلئے اپنا ایکٹ بنا رہا ہے جبکہ اس ادارے کے اسناد کو انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن بھی حاصل ہے۔انھوں نے بتایا کہ بورڈ کا مینڈیٹ ووکیشنل ٹریننگ کے ذمرے میں رجسٹریشن،سرٹیفیکیشن اور امتحانات لینا ہے اور مالی سال 2023 اور 24 کے دوران بورڈ نے مختلف ذرایع سے تقریبا 6 کروڑ اور 75 لاکھ کی آمدن حاصل کی ہے۔بورڈ کیساتھ سرکاری اور نجی شعبے کے تقریبا 466 تعلیمی ادارے رجسٹرڈ ہیں۔اسی طرح مختلف نوعیت کے تربیتی سرٹیفیکیٹس میں 15317 سرکاری اداروں اور 14224 نجی اداروں کے پاس ہونے والے طلبہ کو گزشتہ 2 سال کے دوران اسناد جاری کیئے گئے ہیں۔ معاون خصوصی نے اپنے دورے میں بورڈ کے مختلف شعبوں کا معاینہ بھی کیا جبکہ اپنے اظہار خیال انھوں نے کہا کہ ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نئی تشکیل میں اعلی تعلیم یافتہ اور قابل ممبران کو شامل کیا جائے جنھیں ادارے کے مستقبل کے مقاصد کا بخوبی سمجھ حاصل ہو۔انھوں نے اس موقع پر ادارے کے سند یافتہ ہنرمندوں اور طلبہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے باروزگار ہنرمندوں کا ڈیٹا بھی طلب کرنے کی ہدایت کی جبکہ نئے مجوزہ ایکٹ میں ادارے کی قانونی طور پر مضبوطی کی شقیں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے بورڈ کو نئے تربیتی کورسز میں زرعی اور مائننگ کے شعبوں کے حوالے سے ووکیشنل کورسز شروع کرنےپر زور دیا۔ معاون خصوصی نے اس موقع پر بورڈ کی جانب سے روایتی امتحانی نظام کو پریکٹیکل استعداد کے جائزے پر منحصر نظام اپنانے کے مجوزہ ماڈل کو سراہا۔

جعلی فارم 47 لیگی حکومت نے آتے ہی پی آئی اے سے ہاتھ دھو بیٹھنے کی تیاری مکمل کرلی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

شہباز شریف نے شوکیس میں قومی ادارے فروخت کرنے کے لئے رکھ دئیے ہیں۔ قومی اداروں کی نجکاری مسلم لیگ ن کا پرانہ وطیرہ رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پی آئی اے نجکاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جعلی فارم 47 حکومت نے آتے ہی پی آئی اے سے ہاتھ دھو بیٹھنے کی تیاری مکمل کرلی،شہباز شریف نے شوکیس میں قومی ادارے فروخت کرنے کے لئے رکھ دئیے ہیں۔جمعرات کو جاری ایک بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ اب جعلی حکومت کا خاتمہ لازم ہے ورنہ یہ جعلی مینڈیٹ والی سرکار پورے پاکستان کو بیچ کر لندن بھاگ جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کی نجکاری مسلم لیگ ن کا پرانہ وطیرہ رہا ہے۔ان کے پاس ملک چلانے کیلئے کوئی ٹھوس اقتصادی پالیسی نہیں ہے۔قومی اداروں کی نجکاری ماضی میں انکی حکومتوں کی بدعنوانی اور بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے۔