Home Blog Page 34

KP Food Authority Discards Large Quantity of Substandard Different Items

The Khyber Pakhtunkhwa Food Safety and Halal Food Authority destroyed substandard and dangerous food items in Lower Dir, of seized food products, yesterday.
According to the spokesperson, the food safety team disposed of hundreds of liters of counterfeit beverages at a dumping area during the operation. In addition, 600 packets of expired spices and 80 packets of biscuits were also destroyed.
The spokesperson further said that more than 200 packets of candies and 120 packets of counterfeit kheer mix were disposed of. The team also destroyed 137 kilograms of China salt and 50 kilograms of spoiled bakery items at the dumping ground.
During the operation, Food Authority also recovered and destroyed 65 kilograms of newspapers being used for food packing, which is prohibited for food contact due to health risks. Moreover, 500 bundles of mislabeled Chips were also disposed of.
The authority also destroyed 14 packets of ketchup, 3 kilograms of non-food grade colour, and five cans of oil and ghee. A large quantity of spoiled pickles and tea leaves was also discarded.
Director General Kashif Iqbal Jilani said that strict action against those involved in the business of substandard and hazardous food items would continue without discrimination.
He added that the authority is committed to ensuring the availability of safe and quality food for the public across the province.

ضلع مردان میں پروفیشنل ٹیکس چالان اور پراپرٹی ٹیکس کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن پہلی دفعہ متعارف

خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کے گڈ گورننس اور خدمات کی بہتر انداز میں فراہمی کے حوالے سے جاری ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے ایک اہم سنگ میل عبور کرکے ضلع مردان میں پہلی مرتبہ پروفیشنل ٹیکس کے چالان مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت تیار کرکے ٹیکس دہندگان کو جاری کردئیے گئے ہیں۔سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا خالد الیاس کی سرپرستی میں محکمہ کے اس اقدام کے تحت ضلع مردان میں پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتےہوئےڈیجیٹلائزیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ڈیجیٹل چالان کے اجراء سے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم ہوگی جبکہ ٹیکس وصولی کے عمل میں شفافیت، رفتار اور موثریت بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔ یہ اقدام صوبائی حکومت کی گڈ گورننس اور ریونیو نظام کو جدید بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ڈیجیٹل چالان کے ذریعے ریکارڈ کی درستگی، ڈیٹا مینجمنٹ اور ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید منظم اور قابل اعتماد بنایا جائے گا۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر مردان خالد خان کے مطابق اس جدید نظام کے نفاذ سے ٹیکس دہندگان کو غیر ضروری دفتری مراحل سے نجات ملے گی اور ریونیو اکٹھا کرنے کا عمل بھی زیادہ شفاف اور موثر انداز میں انجام دیا جاسکے گا۔ ان کے مطابق ضلع مردان کے تین تحصیلوں مردان، تخت بھائی اور کاٹلنگ میں پراپرٹی یونٹس کی GIS سروے اور جائیداد ٹیکس ریکارڈ کو MIS سسٹم پر منتقل کرنے کا عمل آخری مراحل میں ہے اور عید کے بعد ٹیکس گزاروں کو نئے سسٹم میں ٹیکس چالان جاری کئے جائیں گے۔۔انھوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے آن لائن ادائیگی کا نظام بھی متعارف کیا جارہا ہے۔مزید یہ کہ ضلع مردان میں پہلی بار ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس کو ہوٹل بیڈ ٹیکس کے چالان جاری کئے گئے جس کی مد میں ابھی تک 938450/- روپے کی ٹیکس داخل خزانہ کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے اقدامات و پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد

خیبر پختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام کو تمام سرکاری امور کی بلا تعطل انجام دہی اور محکمہ کی سطح پر کفایت شعاری و بچت پر مبنی اقدامات یقینی بنائے کے لیے ھدایات جاری کیں ہیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ کو پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر انتظام مختلف منصوبوں کی حلیہ صورت حال اور پیش رفت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے رہائشی منصوبوں میں تمام سہولت کی فراہمی، لگائے گئے پودوں و درختوں کی حفاظت یقینی بنانے جبکہ اس سلسلے میں مزید اقدامات اٹھانے اور مانیٹرنگ سسٹم منظم بنانے کے لیے بھی ھدایات جاری کیں۔ انہوں نے گڈ گورننس روڈ میپ اور حالیہ کفایت شعاری و بچت اقدامات یقینی بنانے پر بھی زور دیا

خیبر پختونخواکےوزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے ضلع مردان میں شعبہ تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جمعرات کے روزپشاور میں منعقدہ أن لائن اجلاس کی صدارت کی

خیبر پختونخواکےوزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے ضلع مردان میں شعبہ تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جمعرات کے روزپشاور میں منعقدہ أن لائن اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی عبدسلام آفریدی،ظاہر شاہ طورو ،زرشاد خان اور میر فرزند سمیت سپیشل سیکرٹریز محکمہ تعلیم افتخارعلی خان اورمسعود احمد،ایڈیشنل سیکرٹری حیات خان،چیف پلاننگ آفیسرذین اللہ اورڈائریکٹرابتدائی وثانوی تعلیم بھی موجود تھے۔جبکہ ضلعی افسران نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پرضلع مردان کے تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل ،محکمہ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزکے اجرا،سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر،فرنیچر کی فراہمی،موجودہ طریقہ کار کے مطابق درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کے اموراورضلعی افسران کامنتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت کے ساتھ ایک ٹیم ورک کی شکل میں کام کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے ضلع مردان کے مردانہ وزنانہ تعلیمی افسران کوہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت کے شروع کردہ ترقیاتی منصوبوں کی بھر پور نگرانی کریں۔اسی طرح ضلع مردان میں درجہ چہارم کی بھرتیوں کو حکومتی پالیسی کے مطابق شفاف انداز میں مکمل کریں۔انہوں نے سکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کی تعداد کاریشو اکٹھا کرنے اور سکولوں کی ریشنلازیشن کی تکمیل کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا محکمہ تعلیم کاصرف ایک ڈائریکٹوریٹ ہے جسے مزید فعال بنانے کے لئے اضلاع کی سطح پر بھی ڈائیکٹوریٹ قائم کئے جائیں گے تاکہ عوامی مسائل مقامی سطح پر حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے سکولوں میں تقریبا 2500 اضافی کمرے تعمیر کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ ایشین ڈیوپلمنٹ بینک کے ذریعے بھی 10 ہزار کمرے تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے 16 ہزار اساتذہ ایٹا اور 10 ہزار اساتذہ پول سے بھرتی کئے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اساتذہ کے تبادلوں پر مکمل پابندی ہے اور اس دوران کسی کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اور دیہی ترقی کا اجلاس بدھ کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹیریٹ پشاور میں منعقد ہوا

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اور دیہی ترقی کا اجلاس بدھ کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹیریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چیئرمین قائمہ کمیٹی وممبر صوبائی اسمبلی عبدالکبیر خان، نے کی۔ اجلاس میں ممبران قائمہ کمیٹی و اراکین صوبائی اسمبلی افتخار اللہ جان اور ثوبیہ شاہد سمیت سیکرٹری بلدیات و متعلقہ عملہ محکمہ قانون اور صوبائی اسمبلی خیبر پختنخوا کے متعلقہ افسران بی شریک تھے
اجلاس کے دوران محکمہ لوکل گورنمنٹ، الیکشنز اور دیہی ترقی کے اعلیٰ حکام نے کمیٹی کو اپنے فرائض اور تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں محکمہ کی کارکردگی، انتظامی ڈھانچے، جاری ترقیاتی اقدامات اور مقامی حکومتوں کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر کمیٹی کے اراکین نے مختلف امور بارے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے متعلق اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی عبدالکبیر خان نےاس بات پر زور دیا کہ مقامی حکومتوں کا مؤثر نظام عوامی مسائل کے حل اور نچلی سطح پر ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے، شفافیت کو فروغ دینے اور بلدیاتی اداروں کو مزید فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔
اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ بریفنگ کا جائزہ لیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط بنانے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے کمیٹی اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی

مانسہرہ حلقہ پی کے۔37 میں پینےکے صاف پانی کےلیے 30 کروڑ روپے کا میگا منصوبہ منظور

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں ضلع مانسہرہ کے لیے پینے کے صاف پانی کا ایک اہم میگا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے 300 ملین روپے (30 کروڑ روپے) کی لاگت پر مشتمل پینے کے پانی کی فراہمی کی 13سکیموں کی منظوری دے دی ہے، جس سے ضلع کے مختلف علاقوں میں پانی کے دیرینہ مسئلے کے حل میں مدد ملے گی۔اس منصوبے کے تحت واٹر سپلائی سسٹم، پائپ لائنز، پمپنگ مشینری اور دیگر ضروری انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا، جس سے 68 ہزار سے زائد افراد کو صاف پینے کے پانی کی سہولت میسر آئے گی۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے منصوبے کی منظوری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور صوبائی کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی اور علاقے کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن میں شہریوں کی شکایات کی سماعت۔

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن پشاور میں کمشنرز محمد ارشاد اور ارشد احمد نے شہریوں کی شکایات کی سماعت کی۔ سماعت میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، بے نظیر وومن یونیورسٹی، اریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ کئیر کمیشن سمیت کئی اداروں کے پبلک انفارمیشن آفیسرز (پی آئی اوز) کمیشن میں پیش ہوئے۔
اس موقع پرانجینئرنگ یونیورسٹی پشاور اور فشریز ڈیپارٹمنٹ نے معلومات فراہم کیں۔ جن میں دونوں اداروں سے بالترتیب، مردان کے رہائشی محمد آفتاب نے ایک پراجیکٹ اور اس کے تحت بھرتی شدہ ملازمین اور بھرتی کے کے عمل سے متعلق معلومات، جبکہ پشاورکے رہائشی صدام حسین نے 2017 کے سروس رولزاورکلاس فورملازمین کی سینئارٹی لسٹ کے نقول مانگی تھیں۔
اس کے علاوہ بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاور، ہیلتھ کئیر کمیشن، ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور منرل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے مکمل معلومات کی فراہمی کیلئے پانچ دن کا وقت مانگ لیا۔

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کا 8 ہزار کلو خراب قیمہ و کوفتے، 5 ہزار کلو دل و کلیجی اور جعلی مشروبات برآمد

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران غیر معیاری، ملاوٹ شدہ اور مضرِ صحت خوراک کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں ناقص اور مضرِ صحت خوراک برآمد کرکے ضبط کی گئی جبکہ متعدد کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مردان میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک قیمہ پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں سے تقریباً 8 ہزار کلو گرام خراب اور غیر معیاری قیمہ و کوفتے برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا، جبکہ ولی انٹرچینج پر ناکہ بندی کے دوران ایک بس سے 5 ہزار کلو گرام دل اور کلیجی بھی برآمد کی گئی۔ اسی طرح ایک کارخانے پر چھاپے کے دوران 70 کارٹن زائد المیعاد انسٹنٹ ڈرنک پاؤڈر، 30 کارٹن مس لیبل مصنوعات، تقریباً 100 کلو گرام زیرے کا چھلکا اور ملاوٹ میں استعمال ہونے والے مختلف کلرز اور سپلیمنٹس بھی قبضے میں لے لیے گئے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے تمام سامان بحقِ سرکار ضبط کرتے ہوئے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات میں بتایا گیا کہ دوسری جانب مانسہرہ میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران 45 کلو خراب دہی اور 60 کلو غیر معیاری گوشت برآمد کرکے موقع پر تلف کر دیا جبکہ ذمہ داران کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔اسی طرح نوشہرہ کے علاقے امان کوٹ میں ایک فیکٹری پر چھاپے کے دوران 1200 لیٹر کاربونیٹیڈ کولڈ ڈرنکس ضبط کرکے یونٹ کو سیل کر دیا گیا اور مالک پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ناقص صفائی کی صورتحال پر ایک بیکری یونٹ پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کاشف اقبال جیلانی نے رمضان المبارک کے دوران ٹیموں کو مضرِ صحت خوراک کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوجوانوں پر مشتمل یوتھ اسمبلی کے وفد نے دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا برانچ کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا اسمبلی جرگہ ہال میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی

نوجوانوں پر مشتمل یوتھ اسمبلی کے وفد نے دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا برانچ کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا اسمبلی جرگہ ہال میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب اسپیکر بابر سلیم سواتی کے وژن اور ہدایات کے مطابق منعقد کردہ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں کو جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات اور عالمی تعاون کے اصولوں سے آگاہ کرنا تھا۔تقریب کے دوران سیکرٹری صوبائی اسمبلی و سیکرٹری دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا برانچ سید وقار شاہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے دولتِ مشترکہ کی مشترکہ اقدار جیسے جمہوریت، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق اور باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی اور دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے درمیان مضبوط شراکت داری موجود ہے اور اسی سلسلے میں CPA ہیلپ ڈیسک کے قیام سمیت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو پارلیمانی نظام سے جوڑا جا سکے۔تقریب کے دوران شرکاء کے لیے معلوماتی اور دلچسپ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں“پوائنٹ اِن دی میپ”اور“میچ دیم اَپ”جیسے انٹرایکٹو کوئز شامل تھے۔ نوجوانوں نے ان سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا اور دولتِ مشترکہ ممالک اور ان کی تاریخ کے بارے میں اپنی معلومات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور یادگاری گروپ تصویر بھی بنائی گئی۔ اس موقع پر نوجوانوں کی پارلیمانی امور میں دلچسپی کو سراہا گیا اور دولتِ مشترکہ کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کی منشیات کے خلاف دو بڑی کارروائیاں، 21 کلو 600 گرام چرس اور 735 گرام آئس برآمد،ایک ملزم گرفتار

خیبرپختونخوا حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے پشاور میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 21 کلو 600 گرام چرس اور 735 گرام آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔اس حوالے سے محکمہ سے موصولہ تفصیلات کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سروس روڈ موٹروے، اکبرپورہ کی جانب گاڑی نمبر NG-399 سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ کارروائی ماجد خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) اور حمیداللہ سرکل آفیسر کی نگرانی میں عماد خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی جس میں ضیاء انور خان سب انسپکٹر اور صائم خان اے ایس آئی بھی شامل تھے۔ دوران تلاشی گاڑی سے 21 ہزار 600 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔دوسری کارروائی میں ایکسائز انٹیلیجنس سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر پیر زکوڑی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی سعود خان گنڈاپور، پراونشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس اور ماجد خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) کی نگرانی میں معظم جان خان انسپکٹر ایکسائز انٹیلیجنس سکواڈ نے دیگر نفری کے ہمراہ کی۔ کارروائی کے دوران ملزم محمد عمران ولد پردل سکنہ مردان سے 735 گرام آئس برآمد کر کے اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔