Home Blog Page 37

عوامی کی خدمات مشن ہے، سوات میں بڑے ترقیاتی منصوبے قابل تحسین ہیں، ڈاکٹر امجد علی

خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہا ہے کہ سوات میں عملی ترقی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، عوامی کی خدمت مشن ہے، سوات میں میگا پراجیکٹس سے عوام مستفید ہو رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پبلک ڈے کے موقع کے موقع پر بریکوٹ سوات میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ جو لوگ ترقی پر سوال اٹھا رہے ہیں، وہ آ کر سوات میں ترقی دیکھ لیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علاقے میں چار بڑی یونیورسٹیز، پیڈز ہسپتال، پیراپلیجیک سنٹر، اسکاؤٹ سنٹر اور دیگر عوامی مقامات کے درجنوں منصوبے اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ صوبائی حکومت صرف نعرے نہیں بلکہ عملی کارکردگی پر یقین رکھتی ہے۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار اور مقدار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خود عوام تمام ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں، جو قابل ستائش ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیرِ صحت  خلیق الرحمان نے آج دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ بیسک ہیلتھ یونٹ سپین خاک کا دورہ کیا

خیبرپختونخوا کے وزیرِ صحت  خلیق الرحمان نے آج دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ بیسک ہیلتھ یونٹ سپین خاک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ صحت نے بی ای ایم او این سی (بنیادی ہنگامی زچگی و نوزائیدہ نگہداشت) یونٹ کے قیام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یہ یونٹ حمل، زچگی اور بعد از زچگی کے دوران پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے جان بچانے والی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔
بی ایچ یو سپین خاک میں نئے بلاک کی توسیع اور تعمیر کا منصوبہ ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ (HCIP) خیبر پختونخوا کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ اکرام  بھی موجود تھے۔  جبکہ رکنِ صوبائی اسمبلی  اشفاق خان اور رکنِ قومی اسمبلی  ذوالفقار خان بھی صوبائی وزیرِ صحت کے ہمراہ تھے کیونکہ یہ علاقہ ان کے حلقہ  انتخاب میں شامل ہے۔
توسیعی منصوبے اور نئی عمارت کی تعمیر سے نئے بلاکس اور یونٹس کے لیے اضافی جگہ میسر آئے گی جس سے صحت کی سہولیات میں نمایاں توسیع اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ صوبائی وزیرِ صحت کو منصوبے کے دائرہ کار اور علاقے میں بنیادی صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے سے متعلق اس کے متوقع اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران صوبائی وزیرِ صحت نے بی ایچ یو کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا جہاں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں۔ انہوں نے لیبارٹری، ایکس رے روم اور مائنر پروسیجر روم کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور مریض موجود تھے۔
صوبائی وزیرِ صحت نے میڈیکل آفیسر انچارج کو ہدایت کی کہ مریضوں کے لیے ادویات کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور اس بات پر زور دیا کہ بنیادی سطح کے صحت مراکز میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
 خلیق الرحمان نے کہا کہ محکمہ صحت کو پہلے ہی ہدایت دی جا چکی ہے کہ نئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتی کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ تمام بنیادی سطح کے صحت مراکز میں مطلوبہ افرادی قوت کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مراکز میں ضروری طبی آلات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ محکمہ صحت بنیادی سطح پر صحت کے نظام کی بہتری اور بڑے اصلاحاتی اقدامات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ ان اصلاحات سے اضلاع کی سطح پر بنیادی صحت کی سہولیات مضبوط ہوں گی، غریب اور مستحق مریضوں کو بروقت علاج میسر آئے گا اور ثانوی و ثالثی سطح کے ہسپتالوں پر بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت ضرورت کے مطابق نئے بڑے ہسپتال قائم کرنے کے عمل میں بھی مصروف ہیں تاکہ پشاور کے سرکاری ہسپتالوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور رش کو کم کیا جا سکے۔ صوبائی وزیرِ صحت نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والی ہیلتھ پالیسی سے صحت کے نظام میں پائیدار بہتری آئے گی اور صوبے کے عوام جلد مثبت تبدیلیاں محسوس کریں گے، ان شاء اللہ۔

چار روزہ خصوصی دودھ چیکنگ مہم مکمل

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے رمضان ہدایت نامے کی روشنی میں پری رمضان لائحہ عمل کے تحت صوبے بھر میں جاری خصوصی دودھ چیکنگ مہم مکمل کر لی۔ مہم کے دوران صوبے کے بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کر کے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی سخت جانچ پڑتال کی گئی۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چار روزہ خصوصی مہم کے دوران مجموعی طور پر 278 دودھ کی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 300 دودھ کے نمونے حاصل کر کے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے موقع پر ہی تجزیہ کیا گیا۔ جانچ کے نتائج کے مطابق 219 نمونے تسلی بخش جبکہ 81 نمونے ملاوٹی اور غیر معیاری پائے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ غیر معیاری ثابت ہونے پر تقریباً 2155 لیٹر دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ذمہ دار مالکان پر لاکھوں روپے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق مردان ڈویژن سے 53، ہزارہ ڈویژن سے 136، ملاکنڈ ڈویژن سے 34، کوہاٹ سے 10، پشاور سے 7 جبکہ بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن سے 30،30 دودھ کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کاشف اقبال جیلانی نے کامیاب مہم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ رمضان لائحہ عمل کے مطابق دودھ، گوشت، بیکری آئٹمز، مشروبات، مصالحہ جات، ائل اینڈ گھی اور رمضان المبارک میں زیادہ استعمال ہونے والی دیگر خوردونوش اشیاء کی خصوصی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے تاکہ بازاروں میں عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
کاشف اقبال جیلانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائیاں ہوں گی۔ ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کی نشاندہی کے لیے فوڈ اتھارٹی کو فوری طور پر مطلع کریں تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر تجارت اور گورنر اسٹیٹ بینک کو اہم مسائل سے متعلق خطوط ارسال کئے تھے تاہم دونوں حضرات نے جوابات دینے مناسب نہیں سمجھے اور نہ ہی خطوط پر عمل درآمد کیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی وزیر تجارت اور گورنر اسٹیٹ بینک کو بیجھے گئے خطوط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے وزیر تجارت اور گورنر اسٹیٹ بینک کو خطوط ارسال کئے تھے تاہم دونوں حضرات نے جوابات دینے مناسب نہیں سمجھے اور نہ ہی خطوط پر عمل درآمد کی۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے گزشتہ روز اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ یقین دہانی کے لیے ریکارڈ درست کرنا چاہتا ہوں کہ خیبرپختونخوا حکومت نے وزیرِ تجارت جام کمال اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خطوط ارسال کئے تھے۔ وزیر تجارت جام کمال کو لکھے گئے خط میں خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ تجارت سے متعلق اہم مسائل کی نشاندہی کی گئی تھی اسی طرح گورنر اسٹیٹ بینک کو خیبرپختونخوا اور چھوٹے صوبوں کے اہم مسئلہ بارے خط لکھا گیا تھا کہ خط خیبرپختونخوا آبادی کی مالی شمولیت اور صوبے میں جمع ہونے والے ڈپازٹس کے مقابلے میں زیادہ مقامی قرضہ جات فراہم کرنے کے حوالے سے تھا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ میرے دفتر نے بارہا وزیرِ تجارت کے دفتر سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا، مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا اور وفاقی وزارت کی جانب سے ملکی برآمدی صلاحیت میں عدم دلچسپی کے باعث برآمدات مسلسل کم ہو رہی ہیں اسی طرح گورنر اسٹیٹ بینک کا رویہ چھوٹے صوبوں پر توجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ گورنر کا صوبائی حکومتوں سے شاذ و نادر ہی کوئی رابطہ ہوتا ہے یہ سب مسائل وزیرِ اعظم اور وفاقی وزیرِ خزانہ کے سامنے اٹھائیں گے پاکستان کو اہم عہدوں پر بہتر لوگوں کی ضرورت ہے۔

CM’s aide Shafi Jan Condemns suicide Blast in Tarlai Islamabad

Special Assistant to the Chief Minister KP on Information and Public Relations, Shafi Jan, has strongly condemned the suicide bomb blast at Imambargah Khadija-tul-Kubra in the Tarlai area of Islamabad, expressing profound sorrow and grief over the tragic incident.

In his statement, Shafi Jan said that targeting innocent worshippers inside a place of worship is a deeply tragic, inhumane, and cowardly act that deserves the strongest condemnation.

He stated that such acts are a blatant violation of human values as well as religious teachings.

He stated that Islam, like all religions of the world, strictly forbids the killing of innocent people and attacks on places of worship. He further asserted that anti-state and anti-humanity elements will never succeed in their nefarious objectives. the entire nation stands united against terrorism.

He added that the provincial government stands shoulder to shoulder with the affected families during this difficult time and fully shares in their grief.

The Special Assistant also offered prayers for the elevation of ranks of those martyred in the blast, patience and strength for the bereaved families, and the speedy and complete recovery of the injured.

The Provincial Minister for Health, Khyber Pakhtunkhwa, Mr. Khaliq-ur-Rehman, chaired a high-level meeting of all Medical Teaching Institution (MTI) Hospital Directors (HDs) at the Health Department today.

The Provincial Minister for Health, Khyber Pakhtunkhwa, Mr. Khaliq-ur-Rehman, chaired a high-level meeting of all Medical Teaching Institution (MTI) Hospital Directors (HDs) at the Health Department today. The meeting was also attended by the Secretary Health, Mr. Shahid Ullah Khan, along with senior officials of the Health Department.

During the meeting, the Health Minister was given a comprehensive briefing through detailed presentations on the overall performance and operational status of each MTI across the province. The briefing covered key areas including human resource strength, availability of medical equipment and essential medicines, total bed capacity with special focus on Intensive Care Units (ICUs), as well as administrative and management-related challenges.

The Minister was informed about the increasing influx of patients at tertiary care hospitals. Acknowledging this challenge, Mr. Khaliq-ur-Rehman emphasized the urgent need to strengthen primary and secondary healthcare facilities in order to minimize unnecessary referrals to tertiary care hospitals and to ensure optimal utilization of healthcare resources.

Addressing the participants, the Health Minister reiterated that, in view of the prevailing financial and service delivery challenges, MTIs must gradually move towards a sustainable financial and operational model. He stated that this approach would help share the economic burden with the provincial government while ensuring continuity and quality of healthcare services.

The Minister directed the Hospital Directors to ensure uninterrupted availability of essential medicines and strictly maintain quality standards. He stressed that only medicines approved under the MCC-approved list must be procured and dispensed at MTIs.

The meeting was also briefed on the performance of MTIs under the Sehat Sahulat Programme, under which millions of patients are receiving free and quality healthcare services. The Health Minister appreciated the efforts of MTIs and stated that Khyber Pakhtunkhwa continues to lead among all provinces in the effective implementation of universal health coverage initiatives.

Mr. Khaliq-ur-Rehman assured the Hospital Directors of full support and cooperation from the Health Department. He further informed that the provincial government has devised a comprehensive plan to increase the number of ICU beds across the province in line with current healthcare needs.

The Health Minister emphasized the need for strong coordination among all MTIs and informed the meeting that a centralized mechanism is being developed to introduce uniform policies, standard operating procedures, and improved governance across MTIs.

To further strengthen transparency and accountability, the Minister informed that a third-party audit of all MTIs is currently under way, aimed at improving institutional performance, financial discipline, and public confidence in the healthcare system.

The meeting concluded with a reaffirmation of the government’s commitment to strengthening healthcare institutions and improving service delivery across Khyber Pakhtunkhwa.

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان سے لکی مروت کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی طارق سعید نے لکی مروت میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے جاری و مجوزہ سکیموں کے حوالے سے ملاقات کی

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان سے لکی مروت کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی طارق سعید نے لکی مروت میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے جاری و مجوزہ سکیموں کے حوالے سے ملاقات کی اس موقع پر ایکسین لکی مروت بھی موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی نے وزیر موصوف کو اپنے حلقہ نیابت لکی مروت میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت جاری واٹر سپلائی سکیموں سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔صوبائی وزیر فضل شکور خان نے رکن صوبائی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع لکی مروت میں جاری تمام سکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیاری کام اور معیاری میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ساکھ اور امیج کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے تمام افسران کو ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہوگا اور عوامی مفاد کو ہر صورت ترجیح دی جائے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے سردار شوکت کوٹ نجیب اللہ ہری پورکی ہمشیرہ کی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے سردار شوکت کوٹ نجیب اللہ ہری پورکی ہمشیرہ کی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نیغمزدہ خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نیدعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطافرمائے۔

کوہالہ پل پر یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب اور ریلی کا انعقاد کشمیر کے حقِ میں نعرے لگائے اور اس عزم کو دہرایا کہ کشمیری مسلمانوں کو ان کاخودارادیت دیے بغیر برصغیر کی تقسیم نامکمل ہے، ارشد ایوب خان

کوہالہ پل پر یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے کہا ہے کہ جب تک جموں و کشمیر کے عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت نہیں دیا جاتا، برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل رہے گا۔
5 فروری 2026 کو منعقدہ اس تقریب میں صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے اس موقع پر صوبائی وزیر نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ریلی کی قیادت بھی کی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان علاقائی استحکام کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے، تاہم پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ملک اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ارشد ایوب خان نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور جبر، تشدد اور ریاستی دہشت گردی کے باوجود بھارت کشمیری عوام کے جذب آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر بھارتی مظالم رکوانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے کا ڈیجیٹل میڈیا اور جدید مواصلاتی ذرائع کے ذریعے منطقی اور مؤثر جواب دیا جائے گا، اور پاکستان کی مستقل، اصولی اور سفارتی جدوجہد نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر زندہ رکھا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 5 فروری قومی عزم کی تجدید کا دن ہے اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری عوام کو آزادی نصیب ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور پاکستان اس مسئلے کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کرتا رہے گا۔
انہوں نے بھارتی میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت غلط معلومات اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے آزادی کی تحریک کو کمزور دکھانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بے مثال قربانیوں کے ذریعے اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے اور کوئی طاقت پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو توڑ نہیں سکتی اور کشمیر بنے گا پاکستان۔

خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان کا 5 فروری یوم یکجتی کشمیر کے موقع پر پیغام

خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کرکے نہ صرف کشمیری عوام سے انکی آزادی کا حق چھین لیا ہے بلکہ ان کے بنیادی انسانی حقوق بھی پامال کیے گئے۔انھوں نے کہا کہ عالمی تاریخ میں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والی ظلم اور بربریت کی مثال نہیں ملتی اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں،بہنوں ماووں،بزرگوں اور بچوں سے مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور انکی سیاسی،اخلاقی اور انسانی حمایت جاری رکھیں گے۔انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے میں اپنا حصہ ڈالے۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے ظلم، جبر اور بربریت کی انتہا کرکے ہزاروں کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے تاکہ انھیں زبردستی اپنے حق سے روکے تاہم وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اور کشمیر انشاللہ آزاد ہوگا