خیبر پختونخوا میں بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے پہلی دفعہ لیول 1 کورس کی کوچنگ کا آغاز کردیا گیا۔خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نیڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران اس کوچنگ کورس کاافتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کیموقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر خان اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر واجد علی چوہدری بھی موجود تھے۔ خیبر پختونخوا میں اس تربیتی کورس کا اہتمام صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان کی سرپرستی میں ڈایریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ملائشیاء سے آئے بیڈمنٹن ایشیاء کے Sembenthan Sivaperumal پاکستانی کوچز کو جدید بیڈمنٹن کوچنگ تکنیک کے متعلق آگاہی دیں گے اور یہ کورس منعقد کریں گے۔اس طرح ملک بھر سیتقریبا 15 افراد اس تربیتی کورس سے مستفید ہو رہے ہیں جن میں خیبر پختونخوا، پنجاب، پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، اسلام آباد اور پاکستان واپڈا کے بیڈمنٹن سے وابستہ بہترین افراد کا چناؤ کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سیاپنے خطاب میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے ملائشیاء سے آئے بیڈمنٹن ایشیاء کے مہمان اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ کورس صوبہ خیبر پختونخوا میں کرانے کا اہتمام کیا۔انھوں نے کہا کہ اس تربیتی کورس کے ذریعے مقامی کوچز مختلف تیکنیک سے آراستہ ہو سکیں گے جو صوبے میں بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں ہماری ترجیح تمام کھیلوں کے فروغ پر مرکوز ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہر طرح سے اقمات اٹھا رہی ہے۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام پر بریفنگ اجلاس
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام پر تفصیلی بریفنگ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ صحت کارڈ پلس حکومت خیبر پختونخوا کا ایک اہم صحت تحفظ منصوبہ ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے 10.5 ملین خاندانوں (33.8 ملین افراد) کو مفت ان پیشنٹ صحت خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بریفنگ کے دوران چیف سیکرٹری کو مستفید ہونے والے افراد کی موجودہ تعداد، پروگرام کے تحت خدمات فراہم کرنے والے ہسپتالوں، علاج معالجے کے معیار اور ہسپتالوں کے انتخاب کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہسپتالوں کا انتخاب ہر سال مقرر کردہ جانچ کے معیار کی بنیاد پر باقاعدہ جائزے کے بعد کیا جاتا ہے۔ چیف سیکرٹری نے شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کی تاکید کی کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی جائزہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے پروگرام کے فنڈز کی فراہمی اور اخراجات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، سی ای او صحت کارڈ پلس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پختون یار خان نے کہا ہے
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پختون یار خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے انتخابات کے دوران عوام سے جتنے وعدے کئے تھے وہ ایک ایک کرکے پورے کر رہے ہیں ان کے مطابق حلقہ پی کے 100 میں سڑکوں اور گلیوں کی ازسرنو تعمیر جبکہ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں ایک افطار ڈنر میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے جنوبی اضلاع کے عوام کو موٹر وے کی شکل میں ایک بڑا تحفہ دیا ہے جس پر جلد کام شروع ہونے والا ہے صوبائی حکومت نے اس منصوبے کیلئے اراضی کی خریداری کیلئے 2 ارب روپے جاری کئے ہیں صوبائی وزیر نے اس موٹر وے کو جنوبی اضلاع کی ترقی کا ضامن قرار دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے رمضان پیکج کے تحت بنوں میں ہر خاندان کو 10،000 روپے دیئے جائیں گے اور یہ سلسلہ کل یا پرسوں سے شروع ہو جائے گا انہوں نے الزام لگایا کہ نگران حکومت نے خیبرپختونخوا کا خزانہ خالی چھوڑا تھا اور جب ان کی حکومت آئی تو خزانے میں ملازمین کی تنخواہوں کیلئے بھی رقم موجود نہیں تھی تاہم ان کی حکومت نے خیبرپختونخوا کے قرضے ادا کئے ہیں اور ملازمین کو بروقت تنخواہیں دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وہ امن و امان کے قیام کیلئے مشترکہ جدوجہد کے خواہاں ہیں کیونکہ یہ کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے ہم سب کو یکجا ہونا ہوگا ان کے بقول خیبرپختونخوا حکومت امن و امان کے قیام کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور وہ اپنے دورِ اقتدار میں خیبرپختونخوا بالخصوص بنوں کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ وقت تنقید کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کو حوصلہ دینے کا ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے ضلعی انتظامیہ
خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے ضلعی انتظامیہ سوات کے افسران کو اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ، معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے، پرائس کنٹرول پر خصوصی توجہ دینے، عوامی مشکلات کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھنے سمیت عوام کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے مزید احکامات جاری کر دیئے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کا خاص خیال رکھا جائے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کریں لوگوں کو جائز حق دینے میں کوئی ٹال مٹول سے کام نہ لیا جائے انہوں نے کہا رمضان عبادات کا مہینہ ہے، ہمیں اپنے ہر عمل سے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوشش کرنی ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوامی سہولیات کیلئے بازاروں میں نظم و نسق، قیمتوں کے تعین، نگرانی کے نظام، اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں و معیار کی جانچ، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام، بازاروں میں صفائی ستھرائی، افطاری کے دوران ٹریفک کنٹرول اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے صوبائی حکومت کی جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کو ضرور یقینی بنائیں صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ تحریری ثبوت رسید کے بغیر خریداری نہ کریں تاکہ عوام کو سرکاری نرخ نامے کے تحت اشیائے خوردونوش فراہم ہوں انہوں نے واضح کیا کہ غریب عوام کو معیاری خوراک کی سستے نرخ میں فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے خاطر خواہ اقدامات اور دن رات محنت سے کام کیا جا رہا ہے اور عوام کو درپیش مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ہم عوام کے خادم ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں عوام کسی بھی شکایات سے ہمیں آگاہ کرسکتے ہیں ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ان کے مسائل پر بروقت قانونی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، عوام خصوصاً تاجر برادری بھی اپنے درمیان مکمل تعاون کریں۔
مشیر وزیراعلی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ
مشیر وزیراعلی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں سالانہ آگاہی امرباالمعروف پلان کے حوالے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد بدعنوانی کی روک تھام کا کامیاب ماڈل اسلامی حکم امر بالمعروف کی بنیاد پر ہے جو آگاہی، بدعنوانی کے مواقع کو ختم کرنااورقوانین کے نفاذ پر مبنی ہے۔ آگاہی کا مقصد بنیادی طور پر معاشرے میں بدعنوانی اور سماجی برائیوں کے خلاف نفرت پیدا کرنا، اخلاقی اقدار کو بلند کرنے اور مستقبل کی قیادت کے کردار کی تعمیر ہے۔ سالانہ آگاہی پلان امر باالمعروف پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ مزید بہتری کے لئے سالانہ بنیاد پر نظرثانی ہوگی جبکہ اس پلان پر مستقل بنیادوں پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ اس آگاہی پلان امر بالمعروف کا مقصد مستقبل کی قیادت کی کردار سازی کے ذریعے معاشرے میں بدعنوانی کے خلاف نفرت پیدا کرنا ہے۔ مشیر وزیراعلی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے آگاہی پلان کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی قیادت کی کردار سازی کے لیے سکولوں سے یونیورسٹی کی سطح تک کے نصاب میں مناسب تبدیلیاں لانا، بدعنوانی اور بدعنوانی کے برے اثرات کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلع، تحصیل اور ویلج/نیبر ہڈ کونسل کی سطح پر معاشرے کے مختلف طبقے شامل کرکے کیمٹیز قائم کرنا، محکمہ اوقاف میں کرپشن کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے لیے امر باالمعروف سیل کا قیام، پبلک سیکٹر میں میرٹ اور منصفانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پبلک سیکٹر ایسوسی ایشنز اور یونینز میں ”اخلاقی سیل” کی تشکیل، سرکاری تنظیموں /محکموں میں اعلی معیار کی دیانتداری اور شفافیت کے لئیآگاہی کیمنصوبے بنانا، ہر سال دسمبر میں انسداد بدعنوانی ہفتے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ بدعنوانی کے خلاف مختلف محکموں کو سونپے گئے پلان کی کوریج کو یقینی بنائے گا۔ سالانہ آگاہی پلان کے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوآرڈینیشن ڈائریکٹوریٹ قائم ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ سالانہ بنیادوں پر تھرڈ پارٹی سروے کے ذریعے سالانہ آگاہی پلان کی تاثیر اور بہتری کا بھی انعقاد کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران دور حکومت میں بے تحاشا کرپشن ہوئی۔اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کارکردگی میں گزشتہ چھ مہینوں کے دوران بہتری آئی اور بڑی بڑی ریکوریز کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے گڈ گورننس کے لیے پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹبلٹی کمیٹی بنائی جو بانی چیئرمین عمران خان کو جواب دہ ہے۔ اس طرح کارکردگی و گورننس میں بہتری کے لیے ٹول کٹس جاری کیے۔ پہلی مرتبہ سالانہ آگاہی مہم امر باالمعروف کی صوبائی کابینہ نے باقاعدہ منظوری دے دی ہیں جس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ آگاہی پلان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق عباسی نے کہا کہ سکولوں میں صبح کی اسمبلی کے اندر تین چیزیں لازمی قرار دی ہیں اسمبلی میں تلاوت کلام پاک،اس کے بعد قومی ترانہ اور تین دفعہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک پڑھا جائے گا۔سکولوں کے اندر لائبریری کا ہونا لازم قرار دیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن لیول پر ہر یونیورسٹی کے اندر اقبال چیئر کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ رحمت اللعالمین ریسرچ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ اسطرح اصلاح کردار سوسائٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گایونیورسٹی میں تحقیق / ریسرچ پیپرز کے اندر کوشش کی جائے گی کہ ایسے پراجیکٹ رکھے جائیں جسمیں کردار سازی اور کرپشن کے خلاف نفرت پیدا کیا جا سکے۔ چھ ماہ کے اندر ہر سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹی میں ایک ایک سیمینار ہوگا جس کا بیسک موضوع کردار سازی اور کرپشن کے خلاف آگاہی مہم ہوگی۔ اسی طرح ہر چھ ماہ کے اندر ایک ورکشاپ ہوگی جس میں نوجوان بٹھائیں گے اور ان سے معاشرے کی اصلاح کے لیے تجاویز لائیں گے۔ اسطرح ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں اصلاحی گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ اسطرح مساجد و ویلج و نیبرہوڈ کونسل کے لیول پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر نے محکمہ صنعت کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں ہر لحاظ سے میرٹ اور شفافیت پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ خدمات کی فراہمی میں محکمہ اپنی فرائض اور ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے۔انھوں نے کہا کہ محکمے کا پورا نظام ہر پہلوں سے شفافیت پر مبنی ہونا چاہئے اور عوام کو ہر پہلو سے آسانیاں فراہم کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز محکمہ صنعت کے کمیٹی روم میں محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ حبیب اللہ عارف،ایڈیشنل سیکریٹری صنعت ریحان گل خٹک،ڈپٹی سیکرٹری آفتاب خان،خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل انڈسٹری اینڈ کامرس کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ کے مختلف شعبوں کے حوالے سے اہداف اور اس پر عملدرآمد اور کاکردگی کے حوالے سے ایک جائزہ پیش کیا گیا جبکہ معاون خصوصی نے مختلف پہلوں میں محکمے کی ذمہ داریوں اور خدمات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انھیں محکمے میں شفافیت لانے گوڈ گورننس اور ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے محکمہ کے مجوزہ اقدامات کے حوالے سے بھی آگہی دی گئی.
پاکستان نے فروری 2025 میں فروری 2020 کرونا وائرس کے بعد سب سے کم بجلی بنانے کا ریکارڈ بنایا ہے- مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
پاکستان کے بڑے پیمانے پر مینو فیکچرنگ (ایل ایس ایم) نے جاری مالی سال کے پہلے 7 مہینوں میں 1.8 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ حکومت بہتری کی دوعوے کر رہی ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کی معیشت بہتری کی دعوی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے فروری 2025 میں فروری 2020 کرونا وائرس کے بعد سب سے کم بجلی بنانے کا ریکارڈ بنایا ہے اور پاکستان کے بڑے پیمانے پر مینو فیکچرنگ (ایل ایس ایم) میں جاری مالی سال کے پہلے 7 مہینوں میں 1.8 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اسی طرح بڑے مینوفیکچرنگ شعبے میں جنوری کے مہینے میں بھی 1.2 فیصد کی منفی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کیپٹیو یونٹ پر گیس کے نئے ٹیرف کے ساتھ آنے والے مہینوں میں کمی بڑھ سکتی ہے اور مسترد شدہ تعداد طلب کی کمی، قوت خرید میں کمی، اور مسابقت میں برآمد کی عکاسی کرتی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اس لئے آسانی سے اندازہ لگا سکتا ہے کہ معیشت بند ہونے کے قریب ہے اور حکومت اب 2024-25 میں 3.1 فیصد ترقی حاصل کرنے کی پیش گوئی کر رہی ہے جبکہ بڑے مینوفیکچرنگ، زراعت منفی ہونے کی وجہ سے آنے والے مالی سال میں ایک (1) فیصد ترقی گروتھ حاصل کرنے میں بھی شک ہے۔
خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے گزشتہ تین دنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کے متعدد حملے ناکام بنا دیے، بنوں اور لکی مروت میں عوام نے پولیس کے شانہ بشانہ دہشت گرد حملوں کو پسپا کیا، خیبر پختونخوا حکومت بہادر پولیس اور غیور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، عوام اور پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجاہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر شرپسند عناصر کا خاتمہ ممکن نہیں، جعلی وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی بجائے سیاسی بیان بازی سے گریز کرے، دہشت گردی صوبائی نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جعلی وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کے بجائے صوبے کے فنڈز روک رکھے ہیں، صوبے کو معاشی طور پر کمزور کرنا درحقیقت دہشت گردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد خیبر پختونخوا کی آبادی میں اضافہ ہوا، لیکن این ایف سی ایوارڈ میں اس کے مطابق حصہ نہیں دیا جا رہا، اے آئی پی پروگرام کے تحت وفاق کے ذمے 700 ارب روپے واجب الادا ہیں، لیکن اب تک صرف 132 ارب روپے جاری کیے گئے اسی طرح نیٹ ہائیڈل کے 2 ہزار ارب روپے کے بقایا جات بھی صوبے کو ادا نہیں کیے جا رہے،
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون پر بیان کو ”خدا حافظ چین” کا سرکاری اعلان قرار دے دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے،حنیف عباسی نے ایم ایل ون خود بنانے کا بیان دے کر چین کو کیا پیغام دیا ہے?،یہ بیان چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے باوجود دیا ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ اسحاق ڈار کے منفی بیان کے بعد حنیف عباسی کا بیان چین پاکستان تعلقات پر ایک اور خود کش حملہ ہے،شہباز حکومت افغانستان کے بعد اب چین کے ساتھ تعلقات بھی خراب کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیر ریلوے کا مائنس چین ایم ایل ون بنانے کا اعلان پالیسی شفٹ کا اعلان ہے،فارن آفس اس بیان کی وضاحت نہیں کرتا تو اسے سرکاری پالیسی سمجھا جائے گا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی وی ملازمین کو پندھوریں روزے اور 16 تاریخ تک تنخواہیں نہ دے سکنے والی حکومت ایم ایل ون ایفی ڈرین کی آمدن سے بنائے گی؟،لگتا ہے کہ وزیر موصوف نے ایفی ڈرین کے زیر اثر بیان دیا ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے گزشتہ دنوں راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر حنیف عباسی کی میڈیا ٹاک کا کلپ بھی شئیر کر دیا ہے
صوبائی وزیر قانون کا کوہاٹ کے رہا پارٹی کارکن عامر خان کا پرتپاک استقبال
26 نومبر کو ڈی چوک سے گرفتار کوہاٹ پی کے 90 سے تعلق رکھنے والے کارکن اور چیئرمین بازید خیل عامر خان کی ناحق قید سے رہائی کے بعدخیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ کوہاٹ پہنچنے پران کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر موصوف خود انہیں اپنی گاڑی میں کوہاٹ لائے اور بے مثال اور لازوال قربانیاں دینے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عامر خان جیسے تمام نڈر اور بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشاء اللہ یہ ضرور رنگ لائیں گی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ کارکن ہمارا قابلِ فخر سرمایہ ہیں اور مشکل وقت میں جس طرح انہوں نے ساتھ دیا ہے ہم بھی انہیں کسی بھی مرحلے پر نہیں بھولیں گے۔آفتاب عالم نے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور گرفتار تمام کارکنوں کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور انشاء اللہ وہ بھی جلد ہی رہا ہو جائیں گے۔