Home Blog Page 56

میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا حقدار کو اپنا حق ضرور ملے گا،مینا خان آفریدی

محکمہ اعلیٰ تعلیم میں بہتری اور اصلاحات لانے کیلیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں،صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہاہے کہ میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا حقدار کو اپنا حق ضرور ملے گا انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں ہوگی بدعنوانی کرنے والوں کیلیے عدم برداشت کی پالیسی ہے، کرپشن سے پاک پاکستان پی ٹی آئی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وہ پیر کے روز محکمہ اعلیٰ تعلیم کے کمیٹی روم میں ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا میں اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں ریگولٹری اتھارٹی کے چئیرمین، سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو ہائیرایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر اتھارٹی کو مستحکم اور مضبوط بنانے کیلیے مختلف تجاویز بھی بیش کی گئیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ ضرورت مند اور قابل طلبہ کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر سکالرشپس کے مواقع مہیا کرنے کیلیے ایک میکینزم اور فامولا بنائیں انہوں نے کہا کہ قابل اور ضرورت مند سٹوڈنٹس کو سکالرشپس کے ذیادہ سے ذیادہ مواقع فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہیں جس سے صوبے کے ضرورت مند اور قابل طلبہ بڑی تعداد میں مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں بہتری اور اصلاحات لانے کیلیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں اور محکمہ میں جہاں پر جو بھی خامی ہو اسے دور کرینگے۔

ڈپٹی کمشنر پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے شکنجے میں لائیں گے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

امن دشمن تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائیگی، مشیر اطلاعات

علاقے کو اسلحہ سے مکمل پاک کیا جائیگا اسلحہ رکھنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کرم پر حملے کے بعد کئے گئے اہم فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائیگا، آج ہی سے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کا آغاز شروع ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے شکنجے میں لائیں گے،اور امن دشمن تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائیگی، واقعے میں ملوث شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ کرم مین شاہراہ پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے،جبکہ مشران کو بھی حملے میں ملوث مجرمان کو جلد ازجلد حوالے کرنے کا کہا گیا ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے کو اسلحہ سے مکمل پاک کیا جائیگا اسلحہ رکھنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، امن معاہدہ برقرار ہے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا،انہوں نے اپیل کی کہ امن قائم کرنے کے لئے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کرم میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت ہر حال میں رٹ بحال رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چند شر پسند عناصر علاقے کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں حکومت ان شر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ عوام انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون کریں اور شر پسند عناصر سے دور رہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری، ملک نیک محمد خان داوڑ نے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آباد کاری، ملک نیک محمد خان داوڑ نے پیر کے روز شمالی وزیرستان کے گڑدی روغہ کے مقام پر ڈگری کالج رزمک کی سنگ بنیاد رکھی۔ افتتاحی تقریب میں علاقائی مشران، پارٹی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ یہ پہلا میگا پروجیکٹ ہے جو رزمک سب ڈویژن میں شروع کیا گیا ہے اور اس سے علاقے میں تعلیم و ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ملک نیک محمد خان داوڑ نے علاقے کے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت علاقے کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید منصوبے بھی شروع کرے گی تاکہ نوجوانوں کو بہترین تعلیمی سہولیات میسر ہو سکیں۔

صوبائی وزیر زراعت کی سرکی لواغر-فقیر آباد روڈ پر بلا تاخیر کام شروع کرنے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر) محمد سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ان کاایجنڈا ہے اور اس اہم مقصد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔عوام کی بے لوث خدمت ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کرک میں سرکی لواغر- فقیر آباد روڈ کے معائنہ کے دوران کیا۔اس موقع پر عمائدین علاقہ، پارٹی کی مقامی قیادت اور متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر زراعت نے متعلقہ حکام کو مذکورہ روڈ پر بلا تاخیر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس روڈ سے لواغر بیلٹ کا پورے ضلع کرک باالخصوص ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر کرک سٹی کے ساتھ آسان رابطہ ممکن ہو جائے گا اور عام آمدورفت اور معاشی تجارت میں بھی آسانی ہوگی۔ سجاد بارکوال نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ مین شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔کسی بھی علاقے کی تیز تر ترقی میں مواصلات و تعمیرات کے شعبے کے اہم کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس سے آمدورفت اور اشیاء کے نقل و حمل کے ساتھ ساتھ زمینداروں کو بھی اپنی اجناس منڈیوں تک بروقت پہچانے میں آسانی ہوتی ہے۔

حالیہ دور میں ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں اس لئے متعلقہ عملہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کویقینی بنائے۔ ڈاکٹر امجد علی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی سے نئے سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹخیام حسن نے پیر کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دور میں ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں کیونکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ نیوپشاور ویلی جس کا کل رقبہ ایک لاکھ سترہ ہزار کنال پر محیط ہے اور جو کئی سالوں سے لوکل گورنمنٹ کی زیر نگرانی تھا اسے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا ہے تاکہ یہ منصوبہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی دیگر سکیموں کی طرز پر جلد از جلد پایا تکمیل کو پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلوزئی ہاؤسنگ سکیم کو بھی پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت وسعت دی جا رہی ہے۔ معاون خصوصی نے ہدایت کی کہ اب محکمہ ہاؤسنگ کے افسران و عملہ کو پہلے سے زیادہ محنت کرنی ہوگی تا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت کے مطابق تمام ہاؤسنگ سکمیں بروقت مکمل ہو سکیں اور صوبے کے عوام کو جدید طرز سہولیات سے آراستہ رہائش مہیا ہو۔ ملاقات میں ہاؤسنگ اتھارٹی کے دیگر رہائشی منصوبوں پر اب تک ہونے والے ترقیاتی کام کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہاؤسنگ اتھارٹی کے تمام منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور تمام ہاؤسنگ منصوبے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے ویژن کے مطابق شفافیت کے ساتھ پایا تکمیل کوپہنچا ئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرم اپر اور لوئر میں ادویات کی ترسیل و دستیابی جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب تک دس کروڑ مالیت سے زائد کی ایمرجنسی ادویات بھیجی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دسمبر میں پاڑہ چنار ڈی ایچ کیو کی او پی ڈی میں مریضوں کی تعداد 28 ہزار رہی ہے ادویات کی دستیابی سے عوام نے ہسپتالوں کا رُخ کرلیا ہے اس کے علاوہ دسمبر کے مہینے میں اپر لوئر کرم میں کُل 55 ہزار کی ریکارڈ او پی ڈی ریکارڈ کی گئی ہے، جو مریض ہسپتال نہیں آسکتے انہیں او پی ڈی چٹ پر گھر ادویات بھیجی جارہی ہیں۔مشیرصحت نے کہا کہ ڈونر ادارے ادویات کا عطیہ محکمہ صحت کو ڈائریکٹ دے سکتے ہیں، ان کی بطور عطیہ دی گئی ادویات ہم بروقت ان تک پہنچائینگے۔مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ فاق کی جانب سے اب تک ادویات کی کوئی کھیپ موصول نہیں ہوئی ہے۔

میڈیا معاشرے کیلئے آئینے کی مانند ہے۔صوبائی وزیر قانون

خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ میڈیا معاشرے کیلئے آئینے کی مانند ہے لیکن بدقسمتی سے اب میڈیا بھی بزنس کا روپ دھار چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنقید برائے اصلاح کا تہہ دل سے خیر مقدم کریں گے تاہم مخالفین کے منفی پروپیگنڈوں کا اپنی بہترین کارکردگی سے جواب دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی رات کوہاٹ پریس کلب میں پریس کلب کی جانب سے کوہاٹ کے منتخب اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عشائیہ سے چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع جان ایم پی اے، داؤد شاہ آفریدی ایم پی اے اور پریس کلب کے صدر نورمحمد بنگش نے بھی خطاب کیا۔منتخب اراکین اسمبلی نے میڈیا کالونی سمیت پریس کلب اور صحافیوں کے جملہ مسائل کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا۔وزیر قانون نے کہا کہ انشاء اللہ موجودہ 5 سالہ دور حکومت کوہاٹ کیلئے حقیقی تبدیلی کا دورثابت ہو گا،مرکز کے ذمہ واجب الادا فنڈز کی عدم ادائیگی اور اس کے عدم تعاون کے باوجود لیاقت میموریل ہسپتال کی عمارت کو ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے 18 ماہ میں مکمل کریں گے،اسی طرح 12 ارب روپے کے سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کو بھی ڈیڑھ سال میں مکمل کیا جائے گا جبکہ اسی پراجیکٹ کا فیز ٹو بھی زیرِ غور ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 سال سے زیر التواء کچہری چوک تا پی اے ایف چوک بنوں روڈ کی کشادگی اور کے ڈی اے لنک روڈ کیلئے بھی فنڈز ریلیز کر دیئے گئے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ کوہاٹ میں ٹریفک کے اژدھام پر قابو پانے کیلئے رنگ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ بھی سنجیدگی سے زیرِ غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کیلئے شیلٹر شیڈز بھی بنائے جارہے ہیں،اسی طرح ہسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشین کی تنصیب کی بھی منظوری دی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ صحت، تعلیم اور پولیس سمیت ہر شعبے میں گڈ گورننس متعارف کریں تاکہ عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے کہا کوہاٹ سے منتخب پی ٹی آئی کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میں مثالی ہم آہنگی اور اتفاق و اتحاد ہے اور ضلع کے اجتماعی مفاد کا ہر کام باہمی تعاون اور مشاورت سے کرتے ہیں۔انہوں نے علی الاعلان کہا کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کرپشن و کمیشن کے کلچر کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا۔

صوبائی مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا

صوبائی مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گرینڈ جرگے کے معاہدے کے مطابق کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائیگا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام مذموم سازش تھی۔انہوں نے کہا کہ کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں اور علاقے میں پائیدار امن کے لئے انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سختی سے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو وقتی طور روک دیا گیا ہے تاہم کلیئرنس ملنے کے بعد عنقریب قافلے کو روانہ کر دیا جائے گا۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ جائے وقوعہ سے میں کچھ فاصلے پر موجود تھا کمشنر کوہاٹ اور ڈی آئی جی کوہاٹ بھی ہمراہ تھے۔ صبح سے قافلہ روانہ کرنے کے لئے انتظامات کئے جارہے تھے کہ یہ ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بگن واقعہ پر گزشتہ رات وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جسمیں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں بھی واقعہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے کو امن دشمن عناصر کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قانونی شکنجے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ جرگے نے جو معاہدہ کیا ہے اسکے مطابق کرم میں امن و امان ہر صورت بحال کیا جائیگا۔

تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں سال 2024میں 5 لاکھ 69 ہزار 372مریضوں کا علاج کیاگیا۔

تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں سال 2024میں 5 لاکھ 69 ہزار 372مریضوں کا علاج کیاگیا۔
3 لاکھ 36 ہزار 24 مریض او پی ڈی جبکہ 2 لاکھ 33 ہزار 413 مریضوں نے ایمرجنسی سے رجوع کیا، 7 ہزار 930 سرجریز کئے گئے
ہسپتال کی ایمرجنسی کو مزید مستحکم جبکہ عوام کی سہولت کے لئے متعدد نئے شعبے کھول دئے گئے، ہسپتال ڈائریکٹرڈاکٹرخالد مسود
تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس نے سال2024میں عوام کو دی جانے والی سہولیات پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 5لاکھ69ہزار372مریضوں کو علاج کی سہولت دی گئی جس میں 3لاکھ 36ہزار24مریضوں نے او پی ڈی جبکہ 2لاکھ 33ہزار372 مریضوں نے ایمرجنسی سے رجوع کیا، اسی طرح ہسپتال میں چھوٹے بڑے 7ہزار930پریشن کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف اقسام کے 6لاکھ 66ہزار796ٹیسٹ کئے گئے اسی طرح ہسپتال میں 72ہزار275ایکسرے، 5ہزار960سی ٹی اسکینز، 26ہزار286 الٹراساونڈ،36ہزار 186ای سی جیز، 956اینڈوسکوپیز کئے گئے۔سال 2024میں مجموعی طور پر 33ہزار229مریضوں کو داخل کرایا گیا، جس میں 20ہزار سے زائد داخلے صحت کار ڈ پر کئے گئے۔ سال 2024میں ہسپتال میں 11ہزار191بچوں کی پیدائش ہوئی۔اسی طرح ہسپتال میں 8ہزار554ڈائلاسز کئے گئے۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسود نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال میں بھی عوام کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم کیا، ہسپتال انتظامیہ نے سب سے پہلے مریضوں کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنے میں کمی کو یقینی بنایاگیا جس پر 90فیصد کامیابی حاصل کی جاچکی ہے۔ سال 2024میں صوابی میں بڑے حادثات اور دھماکہ کے تمام زخمیوں کو ہسپتال میں علاج کی سہولت دی گئی۔ جبکہ بستروں کی تعداد کو 350سے بڑھا کر 450تک پہنچایا گیا۔
ترجمان کے مطابق سال 2024میں ہسپتال میں عوام کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے متعدد چھوٹے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے جس میں یونسیف کے تعاون سے عالمی معیار کے مطابق 46بستروں پر مشتمل این آئی سی یو کا قیام شامل ہے۔ جہاں انتہائی سیریس بچوں کی بہترین دیکھ بھال کی جاتی ہے۔عوام کی سہولت کے لئے ایچ آئی وی فیملی کئیر سینٹربنایا گیاجبکہ ٹی بی کی تشخیص اور مفت علاج کی سہولت بھی بلا تعطل فراہم کی جاتی رہی۔ ترجمان کے مطابق ادارہ جاتی پریکٹس میں بھی علاج کے ساتھ ساتھ چھوٹے بڑے اپریشن کا سلسلہ جاری رہا اور مجموعی طور 2ہزار 989سرجریز کئے گئے۔ ہسپتال میں مریضوں کو مناسب قیمت پر اچھی کوالٹی کی ادویات کی فراہمی کے لئے فیئرپرائس فارمیسی قائم کی گئی جو نہ صرف او پی ڈی بلکہ ایمرجنسی مریضوں کو رعایتی قیمت پر ادویات فراہم کرتی ہیں۔انفیکشن کے شکار مریضوں کے لیے ہسپتال میں انفیکشس ڈیزیزاو پی ڈی کھول دی گئی ہے، جو صوبے کے چند ہی ہسپتالوں میں دستیاب ہے۔ اسی طرح، ہزاروں کلچر ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جو پہلے پشاور یا اسلام آباد بھیجے جاتے تھے۔ہسپتال میں مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر نئے آپریشن رومز اور سرجیکل یونٹس تیار کیے گئے ہیں، جو جلد فعال کر دئیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے

خیبرپختونخوا کے وزیر سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا سردار علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سماجی بہبود نے عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے نشے سے پاک پشاور فیز 3 حیات آباد میں بحالی مراکز میں داخل مریضوں کے لیے علاج کے ساتھ ان کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لیے کہ ڈاکٹریٹ آف سوشل ویلفیئر،خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور سمال انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ بورڈ کے درمیان ایم او یو پر عمل درآمد شروع کر دیاہے جس کے تحت بحالی مراکز میں داخل مرد اور خواتین نشے کے عادی مریضوں کو ہنرمند بنانے کیلئے سکلز ٹریننگ دی جارہی ہے ان مریضوں کو تین ماہ پر مشتمل تربیت دی جائے گی جو ان کو معاشرے میں اپنا روزگار شروع کر نے میں مدد فراہم کرے گی۔