Home Blog Page 7

خیبر پختونخواکے وزیر برائے ابتدائی وثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے منگل کے روز ضلع مردان کے میٹرک کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا

خیبر پختونخواکے وزیر برائے ابتدائی وثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے منگل کے روز ضلع مردان کے میٹرک کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ وہ ڈگری کالج مردان، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ایک مردان اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آف کامرس مردان کے امتحانی مراکز گئے۔ اس موقع پر چیئرمین مردان بورڈ جہانزیب خان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد صوبے کے بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر تے ہوئے نقل جیسے ناسور ختم کو کرنا ہے اور موجودہ صوبائی حکومت کی یہ اولین ترجیح میں شامل ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہالوں میں طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی بھی حاصل کی۔ انہوں نے بورڈ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کہ وہ ہالوں میں صاف پینے کی پانی اور بہتر روشنی کی دستیابی سمیت طلبہ کی کرسیوں کا مناسب فاصلہ رکھنے کے حوالے سے اقدامات کو یقنی بنائیں۔ اسی طرح بورڈ کے عملہ کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو روزانہ کی بنیاد پر میٹرک کے امتحانات کے مراکز کا دورہ کریں اور اپنی رپورٹ مرتب کریں۔ صوبائی وزیر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کے ہال نمبر دو میں سستی برتنے پر امتحانی عملہ کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ درین اثناء صوبائی وزیر نے ضلع مردان کے تعلیمی بورڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر قائم عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے اس حوالے سے اٹھائے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ نہیں ہو نا چاہئے اور مراکز کی انسپیکشن کرنے والے افسران کے ساتھ گارڈ حال میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں چاہیے کہ نقل کے ناسور کاجڑ سے خاتمہ ہو اور جہاں کہیں بھی خامیاں اور کمزوریاں ہوں ان کے حل کے لیے مکمل اقدامات اٹھائے جائیں۔صوبائی وزیر نے بورڈ انتظامیہ سے کہا کہ نقل کرنے والے بچوں پر کیس بنائے جائیں اور ان کو ہال سے باہر نکالیں تاکہ امتحانی عمل کی شفافیت کے ذریعے نظام کو بہتر بنایا جا سکے

محکمہ ایکسائز کی مردان میں کاروائی، 14 کلو سے زائد افیون برآمد، دو ملزمان گرفتار

خیبر پختونخوا حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور صوبائی وزیر ایکسائز سید فخر جہان کے ہدایات کے تحت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کی صوبہ بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں مردان ریجن میں ایک اہم کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں افیون برآمد کرکے منشیات سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) ماجد خان اور سرکل آفیسر عاکف نواز خان کی زیر نگرانی، شکیل خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان کی سربراہی میں اجمل لودھی انسپکٹر نے دیگر نفری کے ہمراہ رنگ روڈ مردان پر کارروائی کی۔ دورانِ چیکنگ گاڑی نمبر IDK-5990 کی تلاشی کے دوران 14 ہزار 400 گرام افیون برآمد کر لی گئی۔کارروائی کے دوران دو ملزمان صابر علی ولد محمد ریاض اور حسن علی ولد سلامت علی ساکنان شیخوپورہ کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز کے مطابق صوبے میں منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جانیں گے۔

صوبائی وزیر برائے محنت فیصل خان تراکئی کی زیر صدارت ورکر ویلفیئر بورڈ کا اہم اجلاس

صوبائی وزیر برائے محنت، فیصل خان تراکئی کی زیر صدارت ورکر ویلفیئر بورڈ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حیات آباد کالونی انڈسٹریل اسٹیٹ کے نمائندگان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے۔ اجلاس کے دوران نمائندگان نے کالونی میں درپیش مختلف مسائل، بالخصوص مالکانہ حقوق، غیر قانونی رہائش اور انتظامی امور سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مستحق افراد کو ان کے جائز مالکانہ حقوق فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ کالونی میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ حقدار افراد کو ان کا حق ہر صورت دیا جائے۔صوبائی وزیر نے کالونیوں میں جاری بدعنوانی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے اور مافیاز کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ای ایس ایس آئی اور ورکر ویلفیئر بورڈ میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، محکمہ محنت کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ انسانی مداخلت کو کم سے کم کیا جا سکے اور بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہو۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں لیبر رجسٹریشن کی شرح 30 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جس میں 20 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈیجیٹلائزیشن کے مکمل ہونے کے بعد رجسٹریشن کی شرح 100 فیصد تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ورکر ویلفیئر بورڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل آئندہ دو ماہ کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے، جس سے نظام میں شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیاں، 200 کارٹن غیر معیاری جوس اور قیمہ برآمد،بھاری جرمانوں کے ساتھ یونٹ سیل کر دیئے قانونی کارروائی کا آغاز

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں مردان اور سوات میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک کے خلاف سخت اقدامات کیے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مردان میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ایک جوس انڈسٹری پر چھاپہ مارا اور کارروائی کرتے ہوئے 200 کارٹن سے زائد غیر معیاری جوس برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران جوس کی تیاری میں استعمال ہونے والا پیکجنگ میٹریل بھی ضبط کر لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مضر صحت جوس مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ یونٹ کو سیل کر دیا گیا جبکہ مالک پر بھاری جرمانہ عائد کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سوات میں فوڈ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کباب شاپ سے مضر صحت قیمہ بھی برآمد کیا۔ کارروائی کے دوران کباب شاپ کو سیل کر دیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کاشف اقبال جیلانی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سراہا اور کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور صوبے بھر میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے گورنمنٹ شہیدسید آفاق ہائی سکول نمبر3پشاور کینٹ کے میٹرک کے امتحانی عملہ کو امتحانی عمل کی شفافیت میں غفلت برتنے پر ہا ل کے عملہ کو ڈیوٹی سے ہٹانے اوراس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے گورنمنٹ شہیدسید آفاق ہائی سکول نمبر3پشاور کینٹ کے میٹرک کے امتحانی عملہ کو امتحانی عمل کی شفافیت میں غفلت برتنے پر ہا ل کے عملہ کو ڈیوٹی سے ہٹانے اوراس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم نے پیر کے روز پشاور میں میٹرک کے امتحانات کے مختلف مراکز کے اچانک دورے کئے اس دوران وہ گورنمنٹ شہیدسید آفاق ہائی سکول نمبر3پشاور کینٹ گئے جہاں انہوں نے امتحانی ہال کا تفصیلی دورہ کیا امتحانی عمل کی شفافیت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبہ سے سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے شہید مبین شاہ آفریدی ہائر سیکنڈری سکول نمبر1پشاور کینٹ کا بھی دورہ کیااور گیٹ پر موجود سیکورٹی عملے کے اہلکاروں کی کار کردگی کو اس بنا پر سراہا کہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ کے اس ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنا یا اور اس ضمن میں وزیر موصوف کے عملہ کو بھی رعایت نہیں دی۔۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام امتحانی ہالوں میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اوراس کے لئے خاص طور پر ڈسپوزایبل گلاس رکھے جائیں اورامتحانی ہال میں وال کلاک کی دستیابی بھی یقینی ہونی چاہئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہاکہ طلبہ اپنے ساتھ ضروری چیزوں کے لئے ٹرنسپیرنٹ بیگ رکھیں۔ انہوں نے طلبہ کے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کی بہتری کے لئے امتحانا ت کے دوران خود بھی نگرانی کر تے رہیں۔ دریں اثنا صوبائی وزیر تعلیم نے پشاور بورڈکا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر قائم عوامی شکایات سیل کا معائنہ کیا۔انہوں نے چیئر مین بورڈ کو ہدایت کی کہ کملینٹ سیل کو مزید فعال بنائیں اور عوامی شکایات کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ صوبائی و زیر نے امتحانات کے پرچوں کی فراہمی میں تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت فراہمی ہر صورت ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے امتحانی ڈیوٹی پر تعینات عملہ کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو نے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلی سہیل آفریدی کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے موٹر سائیکل اور سکوٹر مالکان کی مالی معاونت کے لئے احساس فیول سپورٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے، شفیع جان

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے احساس فیول سپورٹ پروگرام کے حوالے سے یہاں سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوجوان وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے موٹر سائیکل اور سکوٹر مالکان کی مالی معاونت کے لئے احساس فیول سپورٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ پروگرام کے تحت موٹر سائیکل اور اسکوٹر مالکان کو 2000 روپے فراہم کئے جائینگے۔دستک ایپ کے ذریعے احساس فیول سپورٹ پروگرام کے لئے آسان اور شفاف نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے مستحق افراد رجسٹریشن کرکے صوبائی حکومت کے اس اقدام سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ احساس فیول سپورٹ پروگرام عوامی فلاح کا مثالی اقدام ہے۔ جوعام آدمی کو ریلیف دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستحق اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بانی چئیرمن عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت کے عوام دوست اقدامات کا تسلسل جاری رہے گا۔ وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے غریب افراد متاثر ہورہے ہیں م صوبائی حکومت غریب طبقے پر بوجھ کو کم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت ہر سطح پر عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے،

KPRA Records 21% Growth in Sales Tax on Services in First Three Quarters of FY 2025–26

The Khyber Pakhtunkhwa Revenue Authority (KPRA) has achieved a 21 percent growth in Sales Tax on Services during the first three quarters of the fiscal year 2025–26, collecting Rs. 34.60 billion during July–March, compared to Rs. 28.60 billion in the corresponding period of last year.

This increase of Rs. 6 billion reflects a strong and sustained improvement in tax compliance, enhanced enforcement, and continued expansion of the service sector tax base across the province.

According to figures released by KPRA’s media wing, the Authority generated a total revenue of Rs. 38.80 billion during the first nine months of the ongoing financial year. This includes Rs. 34.60 billion from Sales Tax on Services and Rs. 4.20 billion from Infrastructure Development Cess (IDC).

The overall revenue collection performance of Authority remained stable, with strong gains in Sales Tax on Services effectively reinforcing KPRA’s revenue stream during the ongoing financial year.

Director General KPRA, Miss Irum Naz, appreciated the performance of the Authority’s officers and staff, attributing the growth in Sales Tax on Services to effective planning, sustained enforcement, and institutional commitment.

“The consistent growth in Sales Tax on Services during the first nine months of the financial year reflects our strategic focus, improved compliance, and the dedicated efforts of KPRA’s workforce,” she said.
“We are confident that with continued focus and a data-driven approach, the Authority will achieve its annual revenue targets.”

The Director General also expressed gratitude to taxpayers for their trust and cooperation, terming it essential for sustained growth. She further acknowledged the support and guidance of the Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Mr. Muhammad Sohail Afridi and the Provincial Minister for Finance, Mr. Muzzammil Aslam noting that their leadership has played a key role in strengthening revenue mobilization efforts in the province.

ختیارولی خیبرپختونخوا حکومت پر الزام تراشی کی بجائے 5300 ارب روپے کی کرپشن کےحوالے سے آئی ایم ایف رپورٹ پر قوم کو جواب دیں، شفیع جان

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے اختیار ولی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے جنازوں میں شرکت کو سیاست کا موضوع بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ دہشتگردی اور شہداء کے جنازوں پر منفی سیاست کرنا وفاقی حکومت کے وزراء اور نمائندوں کا پرانا وطیرہ ہے، وفاقی حکومت کے نمائندے اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے خیبرپختونخوا حکومت پر مسلسل الزام تراشیاں کررہی ہے انھوں نے کہا کہ دہشتگردی جیسے سنجیدہ قومی مسئلے پر اختیارولی کے بیانات محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، اختیار ولی وفاقی حکومت کی طرف سے عوام پر گرائے گئے پیٹرول بم سے متعلق خاموش کیوں ہے،وفاقی نمائندے، حکومت کی ناقص معاشی اور عوام دشمن پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے گمراہ کن پریس کانفرنسز کا سہارا لے رہی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے دور میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں معمولی اضافے پر پیٹ پر پتھر باندھ کر ڈرامہ رچانے والوں کو اب سانپ سونگھ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوام کے ووٹوں سے قائم ہوئی ہے اور اپنی آئینی ذمہ داریاں بخوبی ادا کر رہی ہے۔وفاقی حکومت بغیر عوامی مینڈیٹ سے قائم کی گئی ہے،اختیار ولی کسں اختیار اور مینڈیٹ سے یہ بات کررہے ہیں۔ بانی چئیرمن عمران خان کا نام اور نظریہ ہی قوم کی آواز ہے،خوف عمران خان میں وفاقی حکومت اندھی ہوچکی ہے، شفیع جان نے کہا کہ اختیارولی کو عمران خان کے نام لکھنے سے بھی تکلیف ہے، عمران خان عوام کے لیڈر ہیں۔ اختیارولی صوبائی حکومت پر الزام تراشی سے پہلے 5300 ارب روپے کی کرپشن حوالے سے آئی ایم ایف رپورٹ پر قوم کو جواب دیں۔ خیبرپختونخوا حکومت عوام کی خدمت، امن کے قیام اور ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ وفاقی حکومت کے جعلی نمائندے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے صوبائی حکومت کو عوامی خدمت سے نہیں روک سکتے

KP Food Authority Seizes Substandard Juice, Minced Meat in Crackdown

The Khyber Pakhtunkhwa Food Safety and Halal Food Authority has intensified its operations across the province to ensure the provision of safe and quality food, carrying out major actions in Mardan and Swat against substandard food items.
According to spokesperson for the authority, a food safety team in Mardan conducted a raid on a juice production unit and recovered more than 200 cartons of substandard juice. During the operation, low-quality packaging material used in the preparation of the juice was also confiscated. Officials stated that the harmful products were intended for supply to various urban areas.
The unit was sealed for violating food safety regulations, while a heavy fine was imposed on the owner and further legal proceedings have been initiated.
Meanwhile, in Swat, the food authority, in collaboration with the district administration, carried out an operation at a kebab shop and recovered unhygienic minced meat. The shop was subsequently sealed, and legal action has been initiated.
Director General Food Authority, Kashif Iqbal Jilani, lauded the successful operations of the food safety teams and reiterated that indiscriminate action against those endangering public health would continue. He emphasized that the authority remains committed to ensuring the availability of safe and quality food across the province.

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیر صدارت ضلع کرک میں جاری واٹر سپلائی سکیموں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کے روز پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیر صدارت ضلع کرک میں جاری واٹر سپلائی سکیموں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کے روز پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) سجاد بارکوال، رکن صوبائی اسمبلی خورشید خٹک، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مسعود یونس، چیف انجینئر ساؤتھ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل،ایس سی، متعلقہ ایکسینز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع کرک میں جاری اہم سالانہ ترقیاتی پروگرام سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جاری سکیموں میں چنغوز اور لاواغر ڈیمز سے ضلع کرک کی مختلف یونین کونسلز تک گریوٹی بیسڈ واٹر سپلائی سکیم کی توسیع، گریوٹی بیسڈ ڈرنکنگ واٹر سپلائی سکیم برائے زرین چینہ تا منگر خیل، ڈب اور عیسک چونتڑا، لاواغر ڈیم سے کرک سٹی تک گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم اور ضلع کرک میں کمنگر چشمہ سے احمد والا، سورتی کلی، سائیکوٹ، زانیہ کلی، کنڈہ، تورڈنڈ اور رحمت آباد تک پینے کے پانی کی فراہمی کی سکیمیں شامل تھیں اجلاس میں ان منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا اورمنصوبوں کی تکنیکی و مالی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر فضل شکور خان نے ہدایت کی کہ چنغوز اور لاواغر ڈیمز سے ضلع کرک کی مختلف یونین کونسلز تک گریوٹی بیسڈ واٹر سپلائی سکیم کی توسیع کے لیے نظرثانی شدہ پی سی-ون جلد از جلد تیار کرکے منظوری کے لیے ارسال کیا جائے تاکہ منصوبے پر پیش رفت کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے لاواغر ڈیم سے کرک سٹی تک گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم کے لیے باقاعدہ فیزیبیلٹی سٹڈی اور پی سی-ون کی فوری تیاری کی بھی ہدایت کی، تاکہ اس اہم منصوبے کو جلد عملی شکل دی جا سکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ضلع کرک سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں پانی کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔