Home Blog Page 79

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے۔جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا،وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی فیصد نیا ٹیکس عائد کیا گیا ہے،نئے مالی سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ غریب دشمن اور امیر دوست بجٹ ہے،پنجاب حکومت کا بجٹ بھی غریب دشمن ہے۔ پنجاب کے بجٹ میں زرعی شعبے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ پنجاب کے متاثرہ کسانوں کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔جعلی وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث پنجاب کے کسانوں کو 2200 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا،پنجاب میں صرف کمیشن والے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس بجٹ میں بھی خیبر پختونخوا کی طرح صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔پنجاب کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں دقت ہو تو خیبر پختونخوا مدد کے لئے تیار ہے، خیبر پختونخوا میں عمران خان کے وژن کے مطابق بجٹ میں فلاحی منصوبے شامل ہیں اور وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبے میں فلاحی کاموں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بجٹ سے آئندہ مالی سال مہنگائی کا نیا طوفان ائیگا غریب مہنگائی کی چکی میں پسے گا جبکہ امیر طبقہ عیاشی کریگا۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ جعلی حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے وفاقی حکومت نے بجٹ امیر طبقات کے مفاد کو مدنظر رکھ کر بنایا ہے اسلئے بجٹ میں غریب عوام کے لئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ میں مختلف اشیاء پر ٹیکسز لگائے گئے ہیں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور بجلی پر سرچارج لگائے گئے ہیں جس سے غریب طبقے پر مہنگائی بوجھ مزید بڑھے گا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق کے برعکس خیبر پختونخوا حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جو حقیقی معنوں میں عوام دوست اور غریب دوست بجٹ ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ

پاکستان تحریک انصاف کے وہ مخلص اور وفادار کارکنان جو مشکل ترین حالات میں بھی قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ قوم کا فخر اور پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر جیل سے رہائی پانے والے پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین کالج کالونی سیدو شریف حبیب اللہ خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ان کارکنان نے ظلم، جبر اور سیاسی انتقام کا سامنا کیا، مگر اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے ہم اُن کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آپ لوگ ہمارے سر کا تاج ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریہ ہے اور عمران خان کی قیادت میں یہ جدوجہد پاکستان میں حقیقی آزادی، شفافیت، انصاف اور عوامی حکمرانی کے لیے ہے ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں اور حقیقی آزادی کے حصول تک چٹان کی طرح ڈٹے رہیں گے فضل حکیم خان نے جیل سے رہائی پانے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ان کے حوصلے، استقامت اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد صرف ایک سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ملک کے ہر باشعور شہری کی ہے جو اپنے بچوں کا بہتر مستقبل چاہتا ہے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے ضلع کرک میں عوامی فلاح وبہبودکیلئے فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی پر وزیر زراعت کا اظہار تشکر

خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر) سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ جب عمران خان کا مینڈیٹ ہو اور خان کا جانثار وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور ہو اور خان کے ورکر کی حیثیت سے وہ کرک کے نمائندہ ہوں تو حکومت خیبرپختونخوا کے بجٹ اور تمام ترقیاتی پروگراموں میں کرک کا تاریخ ساز حصہ ضرور ہو گا۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ماضی کے ادوار میں گیس رائلٹی کو بنیاد بنا کر خٹکزینہ کو اپنے حقوق سے محروم کرنے والا دور گزر چکا ہے۔ انہوں نے مالی سال 26-2025 میں پورے ضلع کرک کے عوام کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نئے بجٹ میں آر ایچ سی احمد آباد کی ٹائپ ڈی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک کی کیٹیگری اے کو اپگریڈیشن کے علاوہ دورافتادہ محروم علاقہ جات میں بی ایچ یو کا قیام، بنیادی مراکز صحت منڈوہ اور شہیدان کو فوری طور پر فنکشنل کرنا، تمام دیہی و بنیادی مراکز صحت کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا شامل ہے۔اسی طرح گرلز ڈگری کالج لتمبر، ماڈل سکول کرک اور گرلز سکول ونکی کو اسی سال فنکشنل کرنا بھی بجٹ کا حصہ ہیں۔وزیر زراعت نے مقامی آبادی و مختلف یونین کونسل سمیت کندہ احمد والا،صورتی کلہ،زنئے کلہ، سی کوٹ، رحمت آباداور طور ڈنڈ و ملحقہ آبادی کے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے میگا واٹر سپلائی سکیموں اور مناسب مقامات پر پورے حلقے میں اوور ہیڈ ٹینکس پر بھی اسی سال کام شروع ہو گا۔سجاد بارکوال نے ورانہ مسکان لنک روڈ، خوڑہ روڈ، سی پیک لنک روڈ براستہ پلوسہ سر کی تعمیر، سٹی ہسپتال کرک کی ریہیبیلیٹیشن، زرین چینہ واٹر سپلائی سکیم، انڈی کرک نشپہ بانڈہ چرپرہ بہادر خیل روڈ، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر،کرک گریٹر واٹر سپلائی کی ریویژن کے مطابق ایگزیکیوشن، کرد شریف روڈاور انڈس اپ لفٹ کرک ایریگیشن کنال کی فیزیبیلیٹی کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بھر پور اور جاندار طریقے سے ان تمام سکیموں کی متعلقہ محکموں کے ساتھ کوآرڈنیشن کریں گے تاکہ خان کے مشن اور وزیراعلیٰ کی کرک کو دی گئی عنایات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔علاوہ ازیں، امبریلہ سکیموں سے متعلق بھی عوام کو وقت کے ساتھ ساتھ آگاہی دیتے رہیں گے۔

ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن ڈنٹسٹری بلاک میں پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹس کے لیے جدید لائبریری کا افتتاح

ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے ڈاکٹرز کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔چیرمین بی او جی پروفیسر عابد جمیل

تفصیلات کے مطابق ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے ڈنٹسٹری بلاک میں پوسٹ گریجویٹ ریذیڈنٹس کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔افتتاح چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر عابد جمیل اور بی او جی کے ممبر پروفیسر عالم زیب منان نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پر ادارے کے ایگزیکٹو ممبران مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔جدید طرز کی اس لائبریری میں مرد و خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ مطالعہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔ لائبریری میں تیز رفتار وائے فائے، ائیر کنڈیشنڈ ماحول، آرام دہ کرسیاں اور دیگر بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ طلباء و طالبات کو علمی و تحقیقی ماحول میسر آ سکے۔چیئرمین بی او جی پروفیسر عابد جمیل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے لائبریری کے قیام پر ادارے کے ڈین و سی ای او پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات ادارے کے علمی معیار کو مزید بلند کریں گے۔ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن مسلسل تعلیمی و تحقیقی سہولیات میں بہتری کی جانب گامزن ہے تاکہ مستقبل کے ماہرین طب کو ایک مثالی تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جعلی مشروبات کے خلاف خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ایک لاکھ 15 ہزار لیٹر سے زائد جعلی ومضر صحت مشروبات ضبط، 5 یونٹس سیل، لاکھوں روپے جرمانہ بھی عائد

0

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ سے قبل جعلی اور مضر صحت مشروبات کے خلاف صوبہ بھر میں کی جانے والی خصوصی کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف ڈویژنز میں مجموعی طور پر 129 پروڈکشن یونٹس، ہول سیلرز اور ڈسٹریبیوٹرز پر چھاپے مارے گئے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کی جاری کردہ رپورٹ کیمطابق کارروائیوں کے دوران 1 لاکھ 15 ہزار لیٹرز سے زائد غیر معیاری، جعلی اور مضر صحت مشروبات ضبط کر لیا گیا جس میں سے کچھ موقع پر تلف کیے گئے، فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور جعلی ومضر صحت مشروبات میں ملوث ہونے پر 5 یونٹس کو سیل کر دیا گیا، اسی طرح 22 یونٹس کو بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈویژنل سطح پر ٹوٹل ضبط شدہ جعلی مشروبات میں سے پشاور ڈویژن میں 64,471 لیٹرز، مردان میں 34,127 لیٹرز، ہزارہ میں 10,330 لیٹرز، بنوں میں 3,983 لیٹرز، کوہاٹ 1,416 لیٹرز، ملاکنڈ 992 لیٹرز اور ڈی آئی خان ڈویژن میں 100 لیٹرز ضبط کر لیا گیا ان کارروائیوں کے دوران فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1.1 ملین روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے کہا کہ خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مضر صحت مشروبات کی تیاری و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے جعلی مشروبات کے خلاف کریک ڈاؤن کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت ہفتہ وار جائزہ اجلاس، گورننس، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، انفراسٹرکچر اور عوامی خدمات کا تفصیلی جائزہ

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامی سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں گورننس، ترقیاتی منصوبوں، عوامی خدمات کی فراہمی اور بنیادی اشیاء کی قیمتوں کے کنٹرول سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کا ایک اہم پہلو سرکاری افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے مختلف پہلوؤں پر تربیت کی فراہمی تھی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت 20 افسران ڈپلومہ کورس میں زیر تربیت ہیں، جبکہ 23 افسران APMG CP3P کا فاؤنڈیشن سرٹیفکیٹ کورس حاصل کر چکے ہیں، جو کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک میں مہارت کے لئے ضروری ہے۔اجلاس میں 12 ضروری اشیاء کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے بریفنگ دی کہ قیمتوں کی نگرانی کے لئے ایک لائیو ڈیش بورڈ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جس کے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں اشیائے خوردو نوش کی سپلائی میں چیلنجز کی وجہ سے قیمتوں میں فرق ذیادہ ہے وہاں ڈپٹی کمشنرز ہول سیلرز سے براہ راست رابطہ کریں اور قیمتوں کے کنٹرول کے لئے اقدامات یقینی بنائیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اجلاس میں ترقیاتی فنڈز کے اجرا اور اخراجات پر بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ معمول کی حفاظتی ٹیکہ جات مہم اور پولیو کے خاتمے کی مہم سے متعلق پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے حکام نے اجلاس کو شہر میں جاری انفراسٹرکچر منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں ناردرن سیکشن رنگ روڈ کے ‘مسنگ لنک’ پشاور میں جنرل بس ٹرمینل کی تعمیر اور ٹریفک مسائل کے حل کے لئے اقدامات شامل تھے۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک، پیدل چلنے والوں کے لئے سہولیات (روڈ فرنیچر) کو بہتر بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہوسکے جبکہ رنگ روڈ کی مرمت کا کام بھی فوری طور پر شروع کیا جارہا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ لینڈ یوز و بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (لوبکا) کا بجٹ منظور کر لیا گیا ہے اور اس ادارے میں اصلاحات کردی گئی ہیں تاکہ بلڈنگ کنٹرول اقدامات کو تیز کیا جا سکے۔ اجلاس میں سیاحتی علاقوں میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ گزشتہ 15 دنوں میں 92 مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں سیوریج سسٹم بہتر بنایا گیا ہے جبکہ مزید ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے نکاسی آب کی بہتری پر کام جاری ہے۔

جعلی حکومت عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈکٹر سیف نیکہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی یہ جعلی حکومت کی ایک اور ناکام کوشش ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود نہ خاندان اور نہ ہی پارٹی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے، 26ویں ترمیم نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے, بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہاکہ جعلی حکومت نے نظامِ انصاف کو 26ویں ترمیم کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے، جعلی حکومت نے عارضی فائدے کے لیے ملک کے عدالتی نظام کو داؤ پر لگا دیا ہے، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام رہنما ضمیر کے قیدی بنے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ جعلی حکومت عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، لیکن ملک کو تباہی کے دہانے پر ضرور پہنچا دیا ہے، عمران خان اپنی قوم کی حقیقی آزادی کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے, نواز شریف اور زرداری کی طرح کوئی ڈیل کر کے ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنائیں ہیں۔ جعلی حکومت جعلی مقدمات عدالتوں میں ثابت بھی نہیں کرسکتے ہیں اسلئے بار بار کیسز کو بھی ملتوی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی وفاقی کچھ بھی کرلیں لیکن عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ہیں عمران خان عوام کے دلوں میں رچ بس چکا ہے۔ عمران خان اپنے قوم کی حقیقی آزادی کی خاطر قید کاٹ رہے ہیں۔ عمران خان کو قوم کی فکر نہ ہوتی تو زرداری اور نوازشریف کی طرح کب کے باہر جا چکے ہوتے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کی آخری امید ہے اور وہ دن دور نہیں کہ عمران خان سمیت تمام رہنما باعزت ہوں گے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اقتدار کو نہیں بلکہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے۔ ہمیں اپنے عوام کی خدمت سے دلی خوشی اور اطمینان حاصل ہوتا ہے اور میں خود کوعوام کاخادم تصور کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملوک آباد مینگورہ دورہ کے موقع پر لوگوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ حلقہ کے تمام لوگ ہمارے لیے یکساں اہمیت رکھتے ہیں اور ہم کسی بھی فرق یا امتیاز کے بغیر تمام لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے حجرے کے دروازے عوام و کارکنان کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور میں ہمہ وقت ان کی خدمت کے لیے موجود ہوں۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا وژن بھی اسی عوامی خدمت کے جذبے پر مبنی ہے اور ہم اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ ہر شہری کو بنیادی سہولیات اور انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو نہ صرف عوامی مسائل کو صحیح معنوں میں سمجھتی ہے بلکہ ان کا دیرپا اور قابل عمل حل بھی رکھتی ہے۔ پی ٹی آئی کا منشور شفاف حکمرانی، انصاف کی فراہمی، تعلیم، صحت، اور معاشی بہتری جیسے بنیادی عوامی حقوق پر مبنی ہے۔فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد کسی فرد یا گروہ کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ ہر پاکستانی کو باعزت زندگی گزارنے کا حق ملے اور یہی ہمارا منشور ہے۔

فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں اشیاء خوردونوش سے وابستہ کاروباروں کی رجسٹریشن اور تجدیدِ لائسنس مہم کا آغاز

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر میں خوردونوش اشیاء سے وابستہ یونٹس اورکاروباروں کے لیے خصوصی رجسٹریشن و تجدیدِ لائسنس مہم کا آج 16 جون 2025 سے باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جو 30 جون 2025 تک جاری رہے گی۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس مہم کے دوران پہلے سے رجسٹرڈ خوراک کے کاروبار جن کے لائسنس کی میعاد ختم ہو چکی ہے، ان کی تجدید کی جائے گی، جبکہ غیر رجسٹرڈ یونٹس اور کاروباروں کو قانونی دائرے میں لاتے ہوئے ان کی رجسٹریشن کی جائے گی۔اس مہم کا بنیادی مقصد قانونی دائرے میں لا کرعوام کو محفوظ، معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے خوراک سے منسلک کاروباروں کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خصوصی مہم سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنی بروقت رجسٹریشن اور لائسنس کی تجدید کو یقینی بنائیں، اور اتھارٹی کی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔ان کا کہنا تھا کہ بغیر رجسٹریشن کام کرنے والے غیر معیاری خوراک کے کاروباروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ مہم کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک رہیں گی، جو نہ صرف بازاروں کا معائنہ کریں گی بلکہ رجسٹریشن کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کریں گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کا ماحول دوست بجٹ،شعبہ جنگلات کے اہم منصوبوں کے لئے خطیر رقم مختص

خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں جنگلات، جنگلی حیات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں کو خصوصی ترجیح دیتے ہوئے 62 مختلف نئے اور جاری منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے،مذکورہ شعبوں کے 33 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 29 نئے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا، ان منصوبوں کے لئے تقریبا 4 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جاری منصوبوں کے لئے تین ارب 79 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ نئے منصوبوں کے لیے تقریباً 445 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، جنگلات کے شعبے میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام، گرین پاکستان پروگرام کو وسعت دینے اور جنگلاتی وسائل کے احیاء کے لیے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جنگلی حیات کے تحفظ اور عوام بالخصوص بچوں کی تفریح کی غرض سے کانجو ٹاؤن شپ سوات میں منی چڑیا گھر کے قیام کے لیے 371.5 ملین روپے جبکہ پشاور ڈویژن میں چڑیا گھر کے لیے 405.5 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں،موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں مختلف اہم منصوبوں کے لیے بجٹ میں 454 ملین روپے رکھے گئے ہیں، صوبائی حکومت نے بجٹ میں ماحولیاتی تحفظ کو ابھی اولین ترجیح دی ہے ماحولیات کے تین جاری اور دو نئے منصوبوں کے لئے تقریبا 94 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، صوبائی حکومت کا مذکورہ شعبہ جات کو ترجیح دینا صرف ماحول کا تحفظ ہی نہیں بلکہ عوام کو صاف ستھرا اور تفریحی ماحول فراہم کرنا بھی ہے،وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان کی نگرانی میں ان منصوبوں کی تکمیل سے بانی چیئرمین عمران خان کا سرسبز و شاداب خیبرپختونخوا کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔