خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارشد ایوب خان منگل کے روز بڈبیر، پشاور گئے جہاں انہوں نے سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر ارشد ایوب خان نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ شاہ فرمان اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ارشد ایوب خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کارروائیاں، سینکڑوں کلوگرام غیر معیاری ومضر صحت کیچپ پکڑ کر تلف، جرمانے عائد
خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف اضلاع میں غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے پشاور اور ہری پور میں بڑی مقدار میں ناقص اور ایکسپائر اشیاء ضبط کر کے تلف کر دیں۔کاروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پشاور میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹاؤن-1 ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پھندو روڈ پر مشترکہ کارروائی کی اور ایک گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سے 1500 کلوگرام مختلف اقسام کا غیر معیاری خوردنی سامان برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ اشیاء میں سب اسٹینڈرڈ کیچپ، ایکسپائر کیمیکلز اور دیگر مضر صحت خوراک شامل تھی۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اسی طرح ہری پور میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے حطار انڈسٹریز اسٹیٹ میں واقع کیچپ تیار کرنے والی ایک فیکٹری کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 750 کلوگرام غیر معیاری و ایکسپائر کیچپ پلپ اور 80 کلوگرام غیر معیاری سرکہ برآمد کیا گیا، جو تیاری کے عمل میں استعمال ہونا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اشیاء کو موقع پر ہی تلف کر دیا جبکہ فیکٹری مالکان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی واصف سعید نے کامیاب کاروائیوں پر ٹیموں کو سراہا اور کہا کہ عوام کو غیر معیاری اور مضر صحت خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
پشاور یونیورسٹی میں ماحولیاتی تحفظ میں نوجوانوں کے کردار پر دو روزہ سمپوزیم
یونیورسٹی آف پشاور میں دو روزہ سمپوزیم”یوتھ فار کلائمٹ ایکشن: ایمپاور، اینگیج، اینڈیور” کے موقع پر ماہرین نے نوجوانوں کو ماحولیاتی تحفظ میں قائدانہ کردار دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ سمپوزیم شعبہ کرمنالوجی نے کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا، پاکستان پارٹنرشپ انیشی ایٹو اور یونیورسٹی آف پشاور اسٹوڈنٹس سوسائٹیز کے اشتراک سے بزنس انکیوبیشن سینٹر، یونیورسٹی آف پشاور میں منعقد کیا۔سمپوزیم کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان تھے۔ انہوں نے نوجوانوں کے سماجی کردار، بے چینی، قوانین پر کمزور عملدرآمد اور شناخت کے بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامل نوجوانوں کی ماحولیاتی ذمہ داری میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر نعیم قاضی، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے فرد کی سطح پر ذمہ داری اپنانے پر زور دیا اور سالانہ شجرکاری مہمات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے ایڈیشنل سیکرٹری سید عبداللہ شاہ نے ماحولیاتی تحفظ کو مذہبی اور سماجی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے بتایا کہ نظرثانی شدہ یوتھ پالیسی میں تعلیم، روزگار، شمولیت اور ماحولیات کو چار بنیادی ستونوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر انور عالم نے نوجوانوں میں موسمیاتی چیلنجز اور ماحولیاتی برداشت سے متعلق شعور پر گفتگو کی۔ماحولیاتی تبدیلی کے ماہر اور سابق ڈائریکٹر شعبہ? ماحولیاتی علوم ڈاکٹر حزب اللہ نے موسمیاتی تبدیلی، فضائی آلودگی اور گرین ہاؤس گیسز کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ون بلین ٹریز سونامی، گرین کیریئر لانچ پیڈ اور گرین گروتھ انیشی ایٹو جیسے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تحقیق کی کمی اور موجودہ تحقیق کی عوام تک محدود رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ڈائریکٹر ماحولیاتی تحفظ ایجنسی خیبر پختونخوا حبیب جان نے کہا کہ مثبت رویوں میں تبدیلی کے لیے ذمہ داری اور احساسِ ملکیت ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو پالیسی سازی میں مرکزی کردار دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے ماحولیاتی مسائل کے حل، فنڈنگ کی ضرورت، گرین کاروبار، کچرے کے بہتر انتظام اور پانی کے تحفظ پر بھی بات کی۔سمپوزیم کے دوران پینل ڈسکشن کی نظامت ڈاکٹر مشتاق احمد جان، اسسٹنٹ پروفیسر، سینٹر فار پری پیئرڈنس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، یونیورسٹی آف پشاور نے کی، جس میں نوجوانوں کے موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں کردار پر گفتگو کی گئی۔سینئر صحافی کاشف سید نے اپنے ذاتی تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے میں 500 درخت لگائے اور یونیورسٹی آف پشاور میں بھی شجرکاری مہمات کی قیادت کی، اور عملی سطح پر انفرادی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔بزنس انکیوبیشن سینٹر کے فوکل پرسن ڈاکٹر شکیل خان نے نوجوانوں کو قومی ترقی کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آگاہی اور مؤثر نوجوانوں کی قیادت میں منصوبوں کے ذریعے انہیں متحرک کیا جانا چاہیے۔اختتامی کلمات میں شعبہ? کرمنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر بشارت حسین نے مہمانوں، مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کا آغاز فرد کی اپنی ذمہ داری سے ہوتا ہے۔ آخر میں شیلڈ تقسیم کی گئی اور گروپ فوٹو کے ساتھ سمپوزیم اختتام پذیر ہوا۔
صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ، ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے، شفیع جان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ، ان کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے کی اقلیتی برادری کے لئے 86 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فوکل پرسن برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے، معاون خصوصی شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کی تعلیم، روزگار کی فراہمی اور عبادت گاہوں کی بہتری کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں وزیر اعلی نے 86 کروڑ روپے کے لاگت سے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دی ہے، انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اقلیتی طلبہ کے لئے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک سکالرشپس کی مد میں 8 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ اقلیتی نوجوانوں کے لئے سی ایس ایس اور پی ایم ایس جیسے مقابلے کے امتحانات کی تیاری اور سکلز ٹریننگ کے لئے 20 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں،شفیع جان نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، کمیونٹی ایکسچینج پروگرامز اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے انعقاد کے لئے 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، اسی طرح ضم اضلاع میں عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کے لئے 10 کروڑ روپے جبکہ بندوبستی اضلاع میں عبادت گاہوں کی مرمت اور بہتری کے لیے 7 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شمشان گھاٹ اور قبرستانوں کی مرمت و بحالی کے لیے 10 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں، اقلیتی برادری کے لیے جاری دیگر منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے شفیع جان نے بتایا کہ عبادت گاہوں اور اقلیتی کالونیوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں پر 41 کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے، جو صوبائی حکومت کے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے پختہ عزم کا ثبوت ہے،معاون خصوصی نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں اقلیتی طلبہ کے لیے 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ سرکاری محکموں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر طرز حکمرانی میں خیبر پختونخوا دیگر صوبوں سے آگے ہے،اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے اقلیتوں کے لئے ترقیاتی پیکج کی منظوری اور خطیر فنڈز مختص کرنے پر وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان اقدامات سے صوبے کی اقلیتی برادری بھرپور انداز میں مستفید ہوگی۔
وزیر برائے اعلی تعلیم و بلدیات مینا خان افریدی کی ہدایت پر وزٹنگ لیکچررز بھرتی عمل میں شفافیت کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی
خیبرپختونخوا ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے عارضی بھرتیوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی قائم کر دی
سمسٹر / کریڈٹ آورز پر جاری بھرتیوں کے عمل پر امیدواروں کی شکایات سنی جائیں گی۔ اعلامیہ جاری
گریوینس ریڈریسل کمیٹی کی سربراہی اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کریں گے۔ اعلامیہ
کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری کالجز، ڈی جی ایجوکیشن اور دیگر سینئر افسران شامل ہیں۔
امیدوار بھرتیوں سے متعلق تحریری شکایات 26 دسمبر 2025 تک جمع کرا سکیں گے۔ اعلامیہ
مقررہ تاریخ کے بعد کوئی شکایت قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ اعلامیہ
شکایات ای میل، واٹس ایپ اور فون کے ذریعے جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
کمیٹی شکایات کی جانچ کے بعد مجاز اتھارٹی کو سفارشات پیش کرے گی۔ اعلامیہ
شکایات کے لیے فون نمبر 0919214110، موبائل فون نمبر 03189119778 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
شکایت کنندہ ای میل complain@hed.gkp.pk پر بھی رابطہ کر سکتا ہے۔
لیکچررز بھرتی میں سفارش، کرپشن اور اقربا پروری کی روک تھام اولین ترجیح ہے۔ وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان افریدی
سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی گیارہویں برسی/ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا شہداء کو خراج عقیدت
سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شفیع جان
سانحے میں معصوم طلبہ، اساتذہ اور دیگر شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، شفیع جان
سانحہ آرمی پبلک سکول ہماری قومی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش اور المناک باب ہے، شفیع جان
گیارہ سال قبل آرمی پبلک سکول میں دہشتگردوں کی ظلم و بربریت کو آج بھی نہیں بھولے، شفیع جان
سانحہ آرمی پبلک سکول کے زخم آج بھی ہمارے سینوں میں تازہ ہیں، شفیع جان
صوبائی حکومت آج بھی شہداء کے لواحقین کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے، شفیع جان
سانحہ اے پی ایس نے قوم کو یکجا کیا اور دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بنایا، شفیع جان
بندوق کے مقابلے میں قلم کی طاقت پر یقین ہمارا قومی عزم ہے، شفیع جان
دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور قوم متحد ہیں، شفیع جان
صوبائی حکومت قیام امن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، شفیع جان
وزیر اعلیٰ سہیل افریدی نے صوبے میں قیام امن کے لئے “خیبر پختونخوا امن جرگہ” منعقد کیا، شفیع جان
امن جرگہ میں تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز نے 15 نکاتی اعلامیہ منظور کیا،شفیع جان
امن کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، شفیع جان
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن برائے اقلیتی امور وزیرزادہ کی اقلیتی برادری وفد کے ہمراہ ملاقات
اقلیتوں کی تعلیم، روزگار اور عبادت گاہوں کی بہتری کے لیے تاریخ ساز اقدامات کیے جا رہے ہیں،شفیع جان
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اقلیتی برادری کے لئے 86 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز کی منظوری دیدی،شفیع جان
اقلیتی طلبہ کے لیے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک اسکالرشپس کی مد میں 8 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے، شفیع جان
اقلیتی نوجوانوں کےمقابلے کے امتحانات کی تیاری اور اسکلز ٹریننگ کے لیے 20 کروڑ روپے منظور کیے گئے، شفیع جان
مذہبی ہم آہنگی،کمیونٹی ایکسچینج پروگرامز، مذہبی تہواروں کے لیے 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے، شفیع جان
ضم شدہ اضلاع میں عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کے لیے 10 کروڑ روپے جاری کیے گئے،شفیع جان
بندوبستی اضلاع میں عبادت گاہوں کی مرمت و بہتری کے لیے 7 کروڑ روپے مختص کیے گئے، شفیع جان
شمشان گھاٹ اور قبرستانوں کی مرمت و بحالی کے لیے 10 کروڑ روپے منظور کیے گئے، شفیع جان
عبادت گاہوں اور اقلیتی کالونیوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں پر 41 کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے، شفیع جان
تمام تعلیمی اداروں میں اقلیتی برادری کے طلبہ کے لیے 2 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، شفیع جان
سرکاری محکموں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، شفیع جان
بہتر طرز حکمرانی میں خیبر پختونخوا دیگر صوبوں سے آگے ہیں، شفیع جان
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال سے متعلق اہم بیان
متعدد کاروباری افراد نے رابطہ اور نشاندہی کی کہ کنٹینر ٹرانسپورٹ ہڑتال پر ہے۔ مزمل اسلم
آج ٹرانسپورٹ ہڑتال کا ساتواں دن ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
تمام بندرگاہ بشمول ڈرائی پورٹس اور ان تک نقل و حرکت مکمل طور پر بند ہے۔ مزمل اسلم
ملکی تجارت اور صنعت مفلوج ہو چکی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
سرحد پار تجارت طورخم گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے رکی ہوئی ہے۔ مزمل اسلم
اندرونِ ملک سامان کی ترسیل بھی بند ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
اسلام آباد میں معیشت کے حوالے سے کسی قسم کی سنجیدگی محسوس نہیں کی جا رہی۔ مزمل اسلم
بے روزگاری اور معاشی خرابی کا دائرہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
آئینی ترامیم سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے!! مزمل اسلم
انور خان خٹک اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ پی آر او ٹو مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پشاور اور ہری پور میں بڑی کارروائیاں
پشاور: فوڈ سیفٹی ٹیم کا پھندو روڈ پر گودام پر چھاپہ ، 1500 کلوگرام غیر معیاری خوردنی اشیاء برآمد، ترجمان
پشاور: غیر معیاری کیچپ اور ایکسپائر کیمیکلز ضبط، قانونی کارروائی شروع
پشاور : ہری پور فوڈ سیفٹی ٹیم کی حطار انڈسٹریز اسٹیٹ میں کیچپ فیکٹری پر چھاپہ
پشاور: فیکٹری سے 750 کلوگرام غیر معیاری و ایکسپائر کیچپ پلپ اور 80 کلوگرام ناقص سرکہ برآمد کرکے تلف ، ترجمان
حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مالکان پر بھاری جرمانے عائد، مزید قانونی کارروائی شروع ، ترجمان
پشاور : غیر معیاری خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی واصف
پشاور: شہریوں کی صحت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی جی
معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان کا معروف صحافی سیلاب محسود کی یاد میں گومل یونیورسٹی میں سیلاب محسود چئیر اور لدھا محسود میں لائبریری کے قیام کا اعلان
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے معروف صحافی مرحوم سیلاب محسود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سیلاب محسود کی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ قبائلی خطے کے لئے انکی صحافتی خدمات کو سراہتے ہیں – سیلاب محسود نے ایسے مشکل وقت اور کٹھن حالات میں صحافت کی جب ایف سی آر جیسے کالے قوانین نافذ تھے اور علاقہ دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا، ان کی صحافتی خدمات صحافتی برادری کیلئے مثال ہے۔ سیلاب محسود کی ایف سی آر قوانین کے خلاف و انسانی حقوق کے لیے خدمات ہمشہ یاد رکھی جائیں گی۔ معاون خصوصی شفیع جان نے سیلاب محسود کی خدمات کے اعتراف میں گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب محسود چئیر کے قیام اور انکے آبائی علاقے لدھا محسود میں سیلاب محسود کے نام پر پبلک لائبریری کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ اعلانات یونیورسٹی آف پشاور کے میوزیم ہال میں محسود پریس کلب کی جانب سے سیلاب محسود کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کئے۔ تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی آصف محسود اورطارق سعید سمیت وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، قومی مشران، سیاسی و صحافتی برداری اور انکے رفقاء نے شرکت کی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صحافی شمس مومند، فخر کاکا خیل، شمیم شاہد، یاسین قریشی سمیت دیگر شرکاء نے مرحوم سیلاب محسود کی صحافتی، ادبی اور سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکے ساتھ گزرے ہوئے لمحات کا ذکر کیا۔تقریب سے اپنے خطاب میں معاون خصوصی شفیع جان کا کہنا تھا کہ سیلاب محسود نے ظلم کا مقابلہ قلم سے کیا اور اپنے قلم سے معاشرے کے اصلاح میں اہم کردار ادا کیا۔ سیلاب محسود نے قومی و بین الاقوامی اداروں میں خدمات سر انجام دیں۔ وہ قوم ترقی نہیں کرتی جو اپنے ہیرو بھول جاتے ہیں زندہ قومیں اپنے ہیروز کی قدر کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے چارج سنبھالنے کے بعد عوامی فلاحی اقدامات کو ترجیح بنایا ہوا ہے اور تمام حکومتی فیصلے عوامی مفاد میں کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں پریس کلبز کے مسائل کے حل کے لئے کام کررہے ہیں اور تمام پریس کلبوں کو فنڈز جاری کئے جائیں گے تاکہ صحافتی برادری کے مسائل حل ہوں اور ان کو کام کے بہتر مواقع حاصل ہوں۔ محسود پریس کلب کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سیلاب محسود مرحوم کی زندگی پر بنائی گئی ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔ قبل ازیں تقریب میں معاون خصوصی شفیع جان کو روایتی پگڑی پہنائی گئی۔ تقریب میں شمالی وزیرستان میران شاہ پریس کلب کے عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف بھی لیا گیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے پریس کلب کابینہ سے حلف لیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔میڈیا سے اپنے گفتگو میں معاون خصوصی شفیع جان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف نے تاریخی پاور شو کا انعقاد کیا جسمیں نوجوان وزیراعلی محمد سہیل آفریدی سمیت پارٹی قائدین نے شرکت کی۔ ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے بلکہ آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ گڈ گورننس میں اگر صوبے ہم سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہم کسی بھی صوبے سے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ نوجوان وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کی ترجیحات میں گڈ گورننس اولین ہے۔ صحافت کی آڑ میں منفی پروپیگنڈا و بلیک میلنگ کو بند کیا جانا چاہیے۔ رجیم چینج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی آواز کو دبایا گیا۔ بانی چیئرمین عمران خان کے نام و تصویر نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا بیانیہ پھیلایا۔ پارٹی کی کامیابی میں سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا۔ پختونخوا کے عوام کا ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے۔ عمران خان کی نرسری سے نئی نوجوان قیادت سامنے آئی ہے۔ فارم 47 کی حکومت نے بانی چیئرمین عمران خان کے پیغامات و ملاقاتوں کا سلسلہ بند کردیا ہے۔
