صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ ریجنل میٹ آفس پشاور کی پیش گوئی کی بنیاد پر موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق 4 دسمبر کی رات سے ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کا آج 5 دسمبر 2025 تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اس سسٹم کے تحت چترال (اپر و لوئر)، دیر (اپر و لوئر)، سوات، بونیر، کوہستان (اپر و لوئر)، کولئی پالس، شانگلہ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پشاور، چارسدہ، صوابی، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھندکی صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے عوام الناس کو احتیاط برتنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے ہیلپ لائن: 1700 رابطہ کی ہدایت کی ہے۔ اس امر کا اعلان پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔
