خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے منگل کے روز محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے بنوں، ایبٹ آباد، سوات، پشاور اور شمالی وزیرستان ڈویژن کے نئے بھرتی ہونے والے آپریشنل سٹاف میں تقرر نامے تقسیم کیے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے منگل کے روز محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے بنوں، ایبٹ آباد، سوات، پشاور اور شمالی وزیرستان ڈویژن کے نئے بھرتی ہونے والے آپریشنل سٹاف میں تقرر نامے تقسیم کیے۔ جن اسامیوں پر بھرتی کی گئی ان میں آسامیوں میں ٹیوب ویل آپریٹر، وال مین اور آپریٹر کم چوکیدار شامل تھیں۔تقریب صوبائی وزیر کے دفتر پشاور میں منعقد ہوئی جس میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی زاہداللہ خان، متعلقہ ایکسینز (XENs) اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر فضل شکور خان نے نئے تعینات ہونے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ صوبے کے عوام کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس ضمن میں محکمہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنا رہی ہے اور تمام تقرریاں قواعد و ضوابط کے مطابق کی جاتی ہے ۔صوبائی وزیر نے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی مؤثر فعالیت کو برقرار رکھنا محکمہ کی اولین ذمہ داری ہےانہوں نے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جاری منصوبوں کی مسلسل نگرانی کریں اور کسی بھی قسم کی خرابی یا عوامی شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں