وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزیر برائے زکوٰۃ و عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ویمن ایمپاورمنٹ ملک لیاقت علی خان نے اپر چترال کا اہم دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور دیگر نمائندگان سے ملاقات کی اور مختلف محکموں کے مسائل و تجاویز سنے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں خصوصی افراد، بیواؤں اور یتیموں کے لیے خصوصی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکائ نے اپنے مسائل اور مطالبات براہِ راست صوبائی وزیر کے سامنے پیش کیے۔کھلی کچہری میں اہم مطالبات میں اپر چترال میں مستقل ڈسٹرکٹ سماجی بہبود آفیسر کی تعیناتی، دارالامان کا قیام، خصوصی افراد کے لیے خصوصی تعلیم، خصوصی گرانٹ، خصوصی افراد کے میڈیکل کے لیے اپر چترال میں خصوصی میڈیکل بورڈ کا قیام، ہنرمندی کی تربیت کے لیے اقدامات، خصوصی افراد کے لیے کھیلوں کے مواقع، اجتماعی شادیوں کے لیے گرانٹ، خصوصی افراد کے لیے ٹریننگ سینٹر کا قیام اور دیگر فلاحی اقدامات شامل تھے۔صوبائی وزیر ملک لیاقت علی خان نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر اپر چترال آئے ہیں اور ان کا مقصد محض فوٹو سیشن نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوامی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اپر چترال میں ڈسٹرکٹ سماجی بہبود
آفیسر کی تعیناتی کے لیے پشاور پہنچتے ہی عملی کارروائی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے خصوصی افراد کے لیے سماجی بہبود کمپلیکس کے قیام کا اعلان کیاجہاں ہنرمندی کی تربیت، کھیل، صحت، روزگار، خصوصی تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے دارالامان کے قیام کے لیے بھی جلد عملی اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا جبکہ احساس امید پروگرام کے تحت خصوصی افراد کو زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے گھر گھر سروے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔صوبائی وزیر نے خصوصی افراد کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی سہولت اب اپر چترال میں ہی فراہم کی جائے گی اور انہیں میڈیکل کے لیے لوئر چترال جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے سماجی بہبود آفس اپر چترال کا دورہ کیاجہاں ڈسٹرکٹ سماجی بہبود
آفیسر نے محکمہ کے امور اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے پریس کلب اپر چترال کا بھی دورہ کیا اور صحافی برادری کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے پریس کلب کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے لیے ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا محترمہ ثریا بی بی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر نے دورہ اپر چترال کو یادگار قرار دیتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ اپنے متعلقہ پورٹ فولیو کے مطابق اپر چترال کی ترقی، خصوصی افراد اور دیگر مستحق طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے دورے کے دوران تعاون اور بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا شکریہ بھی ادا کیا۔قبل ازیں اپر چترال آمد پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/تورکھو اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس آمد پر اپر چترال لیویز کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سماجی بہبود خیبر پختونخوا محمد صالح اور پی ایس ٹو منسٹر باچا خان بھی ان کے ہمراہ تھے
