سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹری کی ملاقات اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں محکمہ صنعت، تجارت اور فنی تربیتی اداروں کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹری کی ملاقات اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں محکمہ صنعت، تجارت اور فنی تربیتی اداروں کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایم پی اے اکرام اللہ غازی اور ڈائریکٹر ٹیوٹابھی موجود تھے۔ملاقات میں ٹیوٹا کے ملازمین کی ممکنہ بحالی کا معاملہ خصوصی طور پر زیرِ غور آیا۔سپیکر بابر سلیم سواتی نے اس سلسلے میں ہدایت کی کہ متعلقہ ملازمین کے معاملات کو انسانی بنیادوں پر دیکھا جائے، اور قواعد کے مطابق ان کی بحالی کے لیے مناسب اقدامات تجویز کیے جائیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں حطار اور مانسہرہ انڈسٹریل زون کی بہتری اور اپ لفٹنگ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔سپیکر نے کہا کہ دونوں زونز میں گنجائش موجود ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ اس پوٹنشل کے مطابق جدید سہولیات اور صنعتی سہارا فراہم کر کے انہیں مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے۔مزید برآں، حکومت کی جانب سے حاصل کردہ اراضی کے مالکان کو ادائیگیوں کے مسائل بھی زیرِ بحث آئے۔ اسپیکر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زمین مالکان کے مسائل کے حل کے لیے بہتر کوآرڈینیشن اور تیز اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔آخر میں اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ صوبے کی معاشی ترقی کے لیے صنعتی زونز کی بہتری، تربیتی اداروں کی مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کو حکومت خصوصی ترجیح دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں