سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کا دورہ کیا اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے کا دورہ کیا اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسپیکر نے ایران کے قونصل جنرل علی بنافشہ خواہ سے ملاقات کی اور اس دکھ کی گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔اسپیکر بابر سلیم سواتی نے قونصل خانے میں موجود تعزیتی رجسٹر میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نہ صرف ایران کے ایک عظیم رہنما تھے بلکہ وہ امت مسلمہ کے لیے اتحاد، مزاحمت اور حوصلے کی علامت بھی تھے۔ ان کی قیادت، بصیرت اور انصاف کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔سپیکر نے ایران کے خلاف ہونے والے حملوں اور جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینا ضروری ہے۔اسپیکر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ایرانی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

مزید پڑھیں