سیاحوں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، معاون خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل اقبال

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت،ثقافت و آثار قدیمہ ملک عدیل اقبال کی زیر صدارت خیبرپختونخوا رورل روڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے حوالےسے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی وقار علی شاہ،پروجیکٹ ڈائریکٹر عمیر احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،اجلاس میں صوبے کے سیاحتی مقامات تک محفوظ، معیاری اور آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ معاون خصوصی ملک عدیل اقبال نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔سیاحوں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے متعلقہ افسران کو آئندہ ماہ سے نئے پروجیکٹ پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ سیاحت کا شعبہ مقامی معیشت کو مستحکم کرنے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے سیاحتی مقامات تک بہتر رسائی، جدید سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی مضبوطی ناگزیر ہے

مزید پڑھیں