ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ گوہر علی نے شہر میں مختلف گوداموں پر چھاپے مارے اور ہزاروں بوری چینی برآمد کر کے متعدد گوداموں کو سیل کردیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاکہنا تھا کہ ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے اس لئے ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بھی ذخیرہ اندوزی جیسا قبیح فعل سے منع کیا گیا ہے۔ گوہر علی نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر اور ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔