جامعہ پشاور کی مالی مشکلات کے حل کے لیئے 35 کروڑ روپے جاری

جامعہ پشاور کی مالی مشکلات کے حل کے لیئے 35 کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم انیلا درانی
سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا انیلا درانی نے کہا ہے کہ جامعہ پشاور کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیئے 35 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ جاری کردیے ہیں اور محکمہ خزانہ کی طرف سے یہ رقوم جاری ہونے کے بعد جامعہ کی مالی مشکلات حل ہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ پیسے نہ ہونے کے باعث جامعہ پشاور کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کے پیش نظر محکمہ اعلیٰ تعلیم نے بروقت یہ معاملہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخواکے سامنے رکھا جس پر چیف سیکرٹری نے نوٹس لیتے ہوئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی۔ سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم انیلا درانی نے کہا کہ جامعات کی مالی مشکلات کے حل کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم ٹھوس اقدامات اٹھارہاہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید پڑھیں