ڈپٹی کمشنر شمالی وزیر ستان ریحان گل خٹک کی سر براہی میں جرگہ ہال شوال رائفلز رزمک میں 10 رُکنی حکومتی وفد اور 30 رکنی اُتمانزئی جرگے کے درمیان رزمک میں مذا کرات کا پانچواں اور مجموعی طور پر چھٹا دور ہوا۔ وفد میں پاک آرمی 7 ڈویژن میرانشاہ کے افسران، ڈی پی او نارتھ وزیرستان، مختلف انٹیلی جنس اجنسیوں اور ضلعی انتظامیہ کے افسران شامل تھے۔ جبکہ 30 رُکنی اُتمانزئی جرگہ کی قیادت ملک نصراللہ وزیر کررہے تھے اور جرگے میں ملک جانفراز وزیر، ملک ربنواز وزیر، ملک قادر کابل خیل، مفتی بیت اللہ، ملک شاہ جہان اور ملک شیر خان وغیرہ شامل تھے۔ آج دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے دو راؤنڈ ہوئے۔ ضلع شمالی وزیرستان میں مستقل قیام امن پر تفصیلی بات چیث ہوئی. اور اس مقصد کے حصول کیلئے ریاستی اداروں اور عوام کے کردار پر بحث ہوئی۔ حکومتی وفد اور اُتمامنزئی جرگے نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے۔