چچا اور بھتیجی مل کر عمران خان پر جعلی مقدمات کی ڈبل سنچری بنانے کے قریب پہنچ گئے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نوازچچا اور بھتیجی مل کر عمران خان پر جعلی مقدمات کی ڈبل سنچری بنانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔پنجاب میں عمران خان پر 99، جبکہ اسلام آباد میں 74 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ درجنوں مقدمات عمران خان کی گرفتاری کے بعد درج کیے گئے ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزیدکہا ہے کہ جیل کے اندر بیٹھ کر کوئی جرم کیسے کر سکتا ہے عمران خان بالکل صحیح کہتے ہیں، ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں، اور اوپر سے کوشش بھی نہیں کرتے۔ عمران خان چچا اور بھتیجی سمیت پوری ن لیگ کے اعصاب پر سوار ہیں۔ عمران خان تمام جعلی مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں جعلی مقدمات سے خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب جعلی مقدمات کا خاتمہ ہوگا اور خان عوام کے درمیان ہوں گے۔

مزید پڑھیں