پاکستان ہمارے اباواجداد کی بیش بہاں قربانیوں کا ثمر ہے۔صوبائی وزیر زراعت

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع کرک میں بھی 77 واں جشن آزادی قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔جشن آزادی کے سلسلے میں بڑی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت میجر(ر) محمد سجاد بارکوال جبکہ چیئرمیں ڈیڈاک کرک خورشید خٹک ایم پی اے گیسٹ آف آنر تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان،ڈی پی او کرک خان خیل،قومی تعمیر نو کے محکموں اورضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ مختلف مکتبہ فکرکے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرپرچم کشائی بھی کی گئی۔قبل ازیں وزیر زراعت اورچیئر مین ڈیڈاک کی قیادت میں جشن آزادی ریلی بھی نکالی گئی جس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ان کا جذبہ حب الوطنی دیدنی تھا۔جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ یہ ملک ہمیں تحفے میں نہیں ملابلکہ ہمارے اباواجداد کی بیش بہاں قربانیوں کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک کوعالمی برادری میں اعلیٰ مقام دینے کیلئے اللہ تعالیٰ کی حاکمیت،تعلیمات نبویﷺ اورآئین وقانون کی بالادستی قائم کرنا ہوگی اورملک سے جھوٹ،فریب،دھوکہ دہی،بد عنوانی اورمنافقت کے کلچرکو ختم کرنا ہوگا۔شرکاء تقریب نے اس عہد کی تجدید کی کہ مملکت خدادادپاکستان کوجس اہم مقصد کیلئے حاصل کیاگیا تھا اس مقصد کی حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں