کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں دیودار کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژ ن شاہد اللہ خان کا دورہ لوئر چترال،ڈپٹی کمشنر آفس پر چترال لیویز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اور دیگر انتظامی آفیسران اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں دیودار کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے انتظامی اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کیساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد علی نے جاری ترقیاتی سکیموں و انتظامی امور اور درپیش مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر ملاکنڈ نے علاقہ معززین، سیاسی و سماجی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ڈپٹی کمشنر کو ان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔ کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ چترال ایک حسین اور قدرتی حسن سے مالا مال وادی ہے اوراس کی خوبصورتی کیوجہ سے یہاں کے عوام سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں جس سے علاقے اور ملک کو فائدہ پہنچے گا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ چترال کو درپیش مسائل کے لئے حل طلب اقدامات اٹھائے جائینگے۔

مزید پڑھیں