عوامی منصوبے کوتکمیل تک پہنچانے کیلئے درپیش مشکلات کا عوامی امنگوں کے مطابق فوری حل نکالا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر بلدیات ، الیکشن و دیہی ترقی ساول نذیر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وہ ریگی ماڈل ٹاﺅن پشاور کے عوامی منصوبے میں حائل رکاوٹوں سے بخوبی آگاہ ہیں ، اس عوامی منصوبے کوتکمیل تک پہنچانے کیلئے درپیش مشکلات کا قانون اور عوامی امنگوں کے مطابق فوری حل نکالا جائے گا تاکہ عوام اس سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے پشاور میں ریگی ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ریگی ماڈل ٹاﺅن کے منصوبے کا مشاورت کے ساتھ ہر پہلوسے جائزہ لیا گیا ہے اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔وزیر بلدیات نے مزید کہاکہ یہ حل طلب مسئلہ کئی سالوں سے زیر التواءکا شکار ہے اور بدقسمتی سے اس عوامی منصوبے کے حل کے لیئے کسی نے مثبت اقدامات نہیں اٹھائے ہیںلیکن اب اس کو مزید تاخیر کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔انہو ںنے کہا کہ عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی نگراں حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوامی مفاد سے جڑے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل انتہائی ضروری ہے جس کے لئے نگران صوبائی حکومت سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ۔وفد نے صوبائی وزیر بلدیات کا ان کے مسائل کو غور سے سننے پر شکریہ ادا کیا اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

مزید پڑھیں