سابقہ ایس ایم بی آر زاکر حسین آفریدی نے کمشنر آر ٹی ایس کا چارج سنبھال لیا۔

نئے تعینات ہونے والے کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا. بطور ایس ایم بی آر ریٹائرڈ ہونے والے زاکر حسین آفریدی تین سالوں تک بطور کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں اپنے خدمات سر انجام دیتے رہیں گے. اس سے پہلے وہ مختلف محکموں کے سیکرٹری, ڈویژنل کمشنر, ڈپٹی کمشنر اور پولیٹیکل ایجنٹ رہ چکے ہیں. کمیشن کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے ان کو کمیشن کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی. کمشنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی کمیشن بہترین کام کر رہا ہے. قوم کی مزید خدمت کرنے کے لیے آر ٹی ایس کمیشن ایک بہترین ادارہ ہے. ہم بروقت اور بہترین سروسز ڈیلوری کو عوام کے لیے مزید آسان بنائیں گے. عوامی آگاہی کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے. انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ جہاں پر ان کو خدمات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہو وہ اضلاع میں ڈیزگنٹڈ افیسرز یا کمیشن سے رجوع کرے.

مزید پڑھیں