چیف سیکرٹری کا ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے محکمہ داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے اتوار کے روز انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ صوبے کے 24 اضلاع میں ضمنی انتخاب کے لیے محکمہ داخلہ و قبائلی امور میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے کنٹرول روم کے آپریشنز کے بارے میں ایک جامع بریفنگ حاصل کی۔ کنٹرول روم کے مقاصد میں انتخابی عمل کی نگرانی، امن و امان اور صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کے لیے حکام کے ساتھ رابطہ کاری شامل ہیں علاوہ ازیں کنٹرول روم فوری طور پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رپورٹس بھی شیئر کرتا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن 911 (پہل) اور صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔

مزید پڑھیں