نگران وزیر کھیل اور سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر خزانہ سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کے لئے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد متوقع۔

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر برائے خوراک، زراعت، لائیو سٹاک اور جنگلات آصف رفیق کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلیٰ سطح اجلاس محکمہ خوراک کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا. جس میں سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المانی سمیت تمام اضلاع کے فوڈ کنٹرولرز نے شرکت کی. اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے صوبائی وزیر کو اپنی کارکردگی اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا. نگران صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو اشیاء خوردونوش کی بہترین معیار کے ساتھ فراہمی ممکن بنانا اور موزوں نرخ برقرار رکھنا ہے. ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کے حوالے سے صوبائی وزیر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کے طریقہ کار کو مزید عوام دوست بنانے اور پورے صوبے میں اس حوالے سے یکسانیت ضروری ہے کیونکہ اکثر نرخ جائزہ اجلاس تاخیر کے شکار ہو جاتے ہیں جس سے براہ راست عوام متاثر ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر بہترین حکمت عملی کی بدولت مارکیٹ میں ڈالر نرخ کو کنٹرول کیا گیا جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی کمی لائی گئی ہے جس کے مثبت اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں لیکن مارکیٹ میں ذخیرہ اندوزی، قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کی روک تھام اور اشیائے خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کی کا کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور بر وقت جانچنے کے طریقہ کار کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر آصف رفیق نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو درپیش چیلنجز اور مشکلات کا بروقت ازالہ کیا جائے جبکہ جزا و سزا کا عمل بھی تیز کر دیا جائے تاکہ عوام تک خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنائی جا سکے.

مزید پڑھیں