وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے پیر کے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے پیر کے روز اپنے اجلاس میں ضلع کرم میں بعد از واقعہ ریلیف ایمرجنسی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ضلع کرم میں ایمرجنسی کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کرم میں ہنگامی بنیادوں پر ہونے والی امدادی سرگرمیوں کو قانونی توثیق دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے متعلقہ حکام کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کے لئے بھی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ ریلیف ایمرجنسی میں ادویات اور اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، لیکن چند نجی میڈیا چینلز خبر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر رہے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ ریلیف ایمرجنسی میں ادویات اور خوراک کی فراہمی اور ائیر سروس کے ذریعے آمدورفت بھی شامل ہے، کُرم میں صورتحال پُرامن ہونے تک ریلیف سرگرمیاں جاری رہینگی جبکہ کُرم کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والے افراد سے مالی تعاون بھی جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں