پی ٹی آئی کا پہلا اور حتمی ہدف خیبر پختونخوا کو مسائل کی دلدل سے نکال کر

پی ٹی آئی کا پہلا اور حتمی ہدف خیبر پختونخوا کو مسائل کی دلدل سے نکال کر دیر پا ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور خدمات کی فراہمی کے نظام تک عوام کی یکساں رسائی کو یقینی بنانا ہے

مخالفین کی طرف سے منفی پروپیگنڈے کے باوجود عوام کی پی ٹی آئی کے طرز حکومت پر اعتماد میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ آئے دن پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اس کو مظلوم عوام کی بدعائیں لگی ہیں جلد ہی مرکز میں پی ٹی آئی برسر اقتدار آئے گی موجودہ صوبائی حکومت نے قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں جن سے عوام بلاتفریق مستفید ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کا مقصد شہریوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانا اور انہیں دور جدید کی تمام سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا پہلا اور حتمی ہدف خیبر پختونخوا کو مسائل کی دلدل سے نکال کر دیر پا ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور خدمات کی فراہمی کے نظام تک عوام کی یکساں رسائی کو یقینی بنانا ہے خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت نے اپنے اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ یہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کیلئے اپنی استعداد سے بڑھ کر اقدامات اٹھارہی ہے اور اس نے بے شمار چیلنجز اور مسائل کے باوجود فلاح انسانیت کے منشور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ مخالفین کی طرف سے منفی پروپیگنڈے کے باوجود عوام کی پی ٹی آئی کے طرز حکومت پر اعتماد میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ آئے دن پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں