پشاورمیں منعقد ہوا جس میں محکمہ پیڈو،پیسکو،سوئی ناردرن گیس اورخیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے سینئر حکام نے اپنے متعلقہ محکموں کی جانب سے نمائندگی کی۔اجلاس میں محکمہ پیڈو نے خیبر پختونخوا میں چھوٹے بڑے ڈیمز کی تعمیر،مساجد و مدارس میں سولرائزیشن سکیموں،صوبائی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ا راکین صوبائی اسمبلی انور زیب خان، محمد ریاض خان،ارباب محمد عثمان خان،جمیلہ پراچہ، گل ابراہیم،شازیہ جدون، گورپال سنگھ، شازیہ طہماس، اشبر جدون،اور خدیجہ بی بی نے شرکت کی اور اپنے حلقوں میں جاری بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ بارے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر چیئر مین قائمہ کمیٹی داؤد شاہ نے کہا ہے کہ کوہاٹ ڈویژن میں گیس و بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ سے عوام کو جلد از جلد چھٹکارا دلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا کو بجلی اور دیگر مقامی پیداوار میں خود کفیل بنارہے ہیں۔اور اس حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت سستی بجلی کے لئے اپنی ٹرانسمیشن لائین بنارہی ہے۔انہو ں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کی کارگردگی قابل ستائش ہے اور عنقریب اپنا ڈرلنگ سسٹم متعارف کرے گی۔ارباب عثمان،خدیجہ بی بی اور دیگر اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں میں جاری گیس و بجلی لوڈ شیڈنگ سے شرکاء اجلاس کو آگاہ کیا اورکہا کہ مقامی گیس پیداوار پر اس صوبہ کا حق پہلا بنتا ہے لیکن پشاور کوہاٹ ڈویژن اور دیگر اضلاع میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نامناسب ہے اور اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین کمیٹی داؤد شاہ نے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور پیسکو کی ناقص کارگردگی پر اجلاس کے حکام سے کہا کہ پیسکو کو بھی دیگر محکموں کی طرح آوٹ سورس کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام اس سے مستفید ہوسکیں۔اور اسکے ساتھ ساتھ عرصہ دراز سے پیسکو کا عملہ ایک ہی سٹیشن پر خدمات انجام دے رہا ہے جسکے فوری تبادلہ کی ضرورت ہے۔اراکین اسمبلی نے بجلی لوڈ شیڈنگ،کم وولٹیج،ٹرانسفر مر کی مرمت،بجلی بلوں کی تقسیم کار،میٹر ریڈرز،سٹاف کی کمی،اوور بلنگ اور لائین لاسز بارے اپنے تشویش سے اجلاس کو آگاہ کیا۔اسی طرح اقلیتی رکن اسمبلی گورپال سنگھ نے اپنے مزہبی مقامات پر سولرایزیشن پلانٹس لگانے کی تجویز دی۔داؤد شاہ نے صوبہ بھر کے انڈسٹریل زون کو سولرائزیشن منصوبوں کے تحت لانے کی تجویز دی اور آئندہ اس حوالے سے کام کی تفصیل لانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں سیکرٹری انرجی اینڈ پاور نثار احمد،سیکرٹری انڈسٹریز عبداللہ وزیر،چیف ایگزیکٹو آفیسر پیڈو،چیف انجینئر پیسکو آصف جان مروت اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
