صوبائی وزیر فضل شکورخان نے نئے ٹیوب ویل آپریٹرز میں تقرر نا مے تقسیم کئے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے ضلع لکی مروت کے نئے بھرتی ہونے والے ٹیوب ویل آپریٹرز میں تقرر نامے تقسیم کیئے اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لکی مروت اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے نئے تعینات ہونے والے ٹیوب ویل آپریٹرز کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول میں ٹیوب ویل آپریٹرز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
صوبائی وزیر نے نئے بھرتی ہونے والے ٹیوب ویل آپریٹرز کو ہدایت کی کہ ایمانداری، نیک نیتی اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں تاکہ عوام کو بلا تعطل صاف اور معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں اور انہیں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور دلچسپی کے ساتھ ادا کرنی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ صوبے بھر میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور بہتر کارکردگی کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے بھرتی ہونے والے ٹیوب ویل آپریٹرز اپنی ذمہ داریاں بطریقے احسن نبھاتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں