نیشنل اکنامک کونسل اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کے حقوق کا مقدمہ مؤثر اور مدلل انداز میں پیش کیا، شفیع جان
این ایف سی ایوارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کی یقین دہانی صوبائی حکومت کے مؤقف کی کامیابی ہے، شفیع جان
نئے این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کا مالی حصہ شامل کرنے کا فیصلہ خوش آئند اور صوبے کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے، شفیع جان
خیبرپختونخوا کے عوام کے آئینی اور مالیاتی حقوق کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، شفیع جان
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ابتدا سے ہر آئینی فورم پر صوبے کے حقوق کے لیے مؤثر آواز اٹھا رہے ہیں، شفیع جان
خیبرپختونخوا حکومت وفاق سے صوبے کا اپنا آئینی اور قانونی حق مانگ رہی ہے، شفیع جان
ضم شدہ اضلاع کی مکمل مالی شمولیت کے بغیر ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے، شفیع جان
صوبائی حکومت نے ضم اضلاع کی ترقی اور استحکام کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی ہے، شفیع جان
این ایف سی،وار آن ٹیرر اور پن بجلی کے خالص منافع سمیت وفاق کے ذمہ صوبے کے اربوں روپے واجب الادا ہیں، شفیع جان
وفاق سے بقایا جات کی وصولی صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی، شفیع جان
وزیر اعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں 12 جون کو اسلام آباد میں بھرپور احتجاج بھی کیا جائے گا، شفیع جان
صوبائی حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، شفیع جان
