عوام کی خدمت اور فلاح اولین ترجیح ہے، کسی کو عوام کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دینگے وزیر ریونیو اینڈسٹیٹ طارق محمود آریانی

خیبر پختونخوا کے وزیر ریونیو اینڈ اسٹیٹ طارق محمود آریانی کا پشاور سروس ڈیلوری سنٹر کا اچانک دورہ، عوام سے ان کے مسائل سنے، زمینوں کے انتقلات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ارباب شیر علی، پاکستان تحریک انصاف پشاور کے جنرل سیکرٹری خورشید عالم، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظاہر شاہ خان، ڈی سی پشاور اور دیگر حکام موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر طارق محمود آریانی نے کہا کہ انشائ اللہ عنقریب ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں آئی ٹی منصوبے لا رہے ہیں جن سے زیادہ تر پراسس کمپیوٹرائز کرایا جائے گا۔ سب پر واضح کرتا ہوں اگر کسی نے عوام کے ساتھ زیادتی کی تو سخت ترین کارروائی کرینگے۔ اور محکمے میں شفافیت اور میرٹ ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اضلاع جہاں پر لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائز یشن کا عمل باقی ہے اس کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں