صوبائی کابینہ نے “خیبرپختونخوا ہیلتھ پالیسی 2026” کی منظوری دے دی، شفیع جان
نئی ہیلتھ پالیسی کا مقصد ہر شہری کو بلاامتیاز معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہے، شفیع جان
عوام دوست صحت کا نظام قائم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرنا اور عملہ کی تربیت پالیسی کے اہم جزو ہوں گے، شفیع جان
صحت کے شعبے میں شفافیت اور مؤثر نگرانی کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن کو مزید مضبوط کیا جائے گا، وزیر اطلاعات
کارکردگی جانچنے کے لیے ڈیجیٹل رپورٹنگ اور مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف کرایا جائے گا، شفیع جان
زچہ و بچہ نگہداشت کی سہولیات میں اضافہ پالیسی کا حصہ ہے، شفیع جان
پالیسی کے تحت صحت کارڈ پلس کو او پی ڈی تک وسعت دی جاۓ گی، شفیع جان
ثانوی اور خصوصی طبی سہولیات کے لیے آئی سی یو، سی سی یو، ٹراما اور برن سینٹرز قائم ہوں گے، شفیع جان
کمزور کارکردگی دکھانے والے سرکاری صحت مراکز کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، شفیع جان
ٹیلی میڈیسن کا فروغ اور بزرگ شہریوں کے لیے “جیریاٹرک میڈیسن” متعارف کرانا بھی نئی ہیلتھ پالیسی کا حصہ ہے، شفیع جان
میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز میں مزید اہم اصلاحات جبکہ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی دور کرنے پر توجہ دی جاۓ گی، شفیع جان
ادویات اور ویکسین کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنانا بھی پالیسی کا حصہ ہے، شفیع جان
بیماریوں کی مانیٹرنگ، صاف پانی، صفائی اور موسمیاتی تبدیلی کو بھی ہیلتھ پالیسی میں شامل کیا گیا ہے، شفیع جان
پالیسی کے تحت صحت دشمن مصنوعات پر ٹیکس لگا کر یہ رقم تندرستی کے منصوبوں پر خرچ کیا جاسکے گا، شفیع جان
کابینہ نے موٹر وہیکلز آرڈیننس اور رولز 1965میں ذاتی رجسٹریشن نمبر کے نظام میں ترامیم کی منظوری دے دی، شفیع جان
کابینہ اجلاس میں “پیشہ ورانہ تحفظ و صحت قواعد 2026” کی بھی منظوری دی گئی، شفیع جان
“پیشہ ورانہ تحفظ و صحت قواعد” کے تحت تمام اداروں میں محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے گا، شفیع جان
کمپنیاں ملازمین کو حفاظتی آلات فراہم کرنے اور حفاظتی انتظامات پر عمل درآمد کی پابند ہوں گی، شفیع جان
50 سے زائد ملازمین والے اداروں میں سیفٹی نمائندے اور 100 سے زائد پر سیفٹی افسران تعینات ہوں گے، شفیع جان
کابینہ نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو انٹرنیشنل کرین فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یو دستخط کرنے کی اجازت دی، شفیع جان
انٹرنیشنل کرین فاؤنڈیشن سے شراکت داری کا مقصد کرین پرندوں اور ان کے مسکن کا تحفظ ہے، شفیع جان
صوبائی کابینہ نے صفوت غیور شہید میموریل ہسپتال پشاور کی توسیع کی منظوری دے دی، شفیع جان
ضلع خیبر کے جمرود کمپلیکس میں ایکسائز پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے لیے اراضی منتقلی کی منظوری دی گئی، وزیر اطلاعات
