یومِ استحصالِ کشمیر (5 اگست) کے موقع پرچیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا پیغام

5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر’ کی مناسبت سے ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کا اظہار کرتے ہیں، جو بھارت کے غیر قانونی قبضے اور ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ بھارت کی جانب سے 2019 میں آرٹیکل 370 اور 35-A کا یکطرفہ اور غیر قانونی خاتمہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی تھی بلکہ یہ کشمیری عوام کی سیاسی، ثقافتی اور آبادیاتی شناخت پر بھی ایک سنگین حملہ تھا۔ ہم بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو اس کے غیر قانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر جوابدہ بنائیں۔ہم کشمیری عوام کی بہادری، قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ہر مشکل کے باوجود اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔ ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور رہیں گے۔

مزید پڑھیں